حکومتی مالی مدد کے پروگرام کے متعلق معلومات

۔ اکتوبر 2021 سے یونان میں مہاجرین کی مالی مدد کے پروگرام کواقوام متحدہ میں مہاجرین کا ادارہ سرانجام نہیں دے رہا ،  یہ یونانی اداروں کے سپرد ہو چکا ہے اور انہی یونانی اداروں کی طرف سے مہیا کیا جارہا ہے ۔

2 ۔ مہاجرین کی وزارت اور عالمی پناہ کا ادارہ بالغوں اور ان کے خاندان کو جو اندرون ملک میں استقبالیہ مراکز اور رہائشی ڈھانچوں میں رہتے ہیں، اور جزیروں میں استقبالیہ اور شناختی مراکز میں تنظیم استیا  ( ESTIA)  کے پروگرام جو کہ مہاجرین کی وزارت اور عالمی پناہ کے ادارے کے تعاون سے چلتے ہیں  (میں رہنے والوں)  کومالی مدد مہیا کی جا رہی ہے ۔ جو زیر حراست ہیں ان میں وہ شامل نہیں ۔

3 ۔ مالی مدد کی رقم کی حد ، خاندان کے افراد کی تعداد اور مکمل (مدد) یا کچھ (کم مدد) پر منحصر ہے ۔ (محدود / کم ) مدد ان کو دی جاتی ہے ، جو ان رہائشوں میں رہتے ہیں ، جہاں (ضروریات ذندگی) راشن دیا جاتا ہے ، جبکہ مکمل مدد ان کو ملتی ہے ، جن کو (ضروریات ذندگی) راشن نہیں دیا جاتا ۔

4 ۔ مالی مدد کی رقم کی حد اس طرح مقرر کی گئی ہے :

جہاں راشن مہیا نہیں کیا جاتا :

  • ایک ادمی کے لیے 150 یورو ،
  • ایک جوڑے یا والد ین میں سے کسی ایک اور ساتھ ایک بچہ (ہونے کی صورت میں) 270 یورو ،
  • تین افراد پر مشتمل خاندان کو 320 یورو ،
  • چار افراد یا زیادہ پر مشتمل خاندان  کو 420 یورو ،

جہاں راشن مہیا  کیا جاتا :

  • ایک ادمی کے لیے 75 یورو ،
  • ایک جوڑے یا والد ین میں سے کسی ایک اور ساتھ ایک بچہ (ہونے کی صورت میں) 135 یورو ،
  • تین افراد پر مشتمل خاندان کو 160 یورو ،
  • چار افراد یا زیادہ پر مشتمل خاندان  کو 210 یورو ،

5 ۔ مالی مدد کا پروگرام تنظیم (Catholic Relief Services (CRS کے اداروں کی طرف سےسرانجام  دیا جاتا ہے ۔

6 ۔ مالی مدد کا پروگرام مشترکہ وزارتی فیصلے(2857 (ΦΕΚ Β, 3120/29.09.2021سےترتیب دیا جاتا ہے ۔

اداروں کی طرف سےمالی امداد کے پروگرام کے نفاذ کے متعلق سوالات و جوابات

  1. میں مالی مدد کے پروگرام تک کیسے رسائی (پہنچ) حصل کر سکتا ہوں ؟

  آپ اور آپ کے خاندان کے افراد کو مالی مدد ، رہائشی ڈھانچہ میں جو آپ کے لیے مقررکیا گیا ہے اور آپ وہاں یونانی اداروں کی طرف سےمنتقل ہو چکے ہیں  اس میں دی جائے گی ۔ رہائشی ڈھانچھے اندرون ملک میں کھلے بھی ہو سکتے ہیں اور جزیروں میں استقبالیہ اور شناختی مراکز بھی جو  تنظیم استیا   ( ESTIA)   کے پروگرام   سے مہاجرین کی وزارت اور عالمی پناہ کے ادارے کے تعاون سے چلتے ہیں ۔

  • مالی مدد سے کن ضروریات کو پورا کیا جا سکتا ہے ؟

  آپ کی بنیادی ضروریات زندگی : خوراک ، لباس ، جوتے ، بنیادی ضروریات صحت ، ٹیلی ٖفون رابطے کے لیے ،  رہائشوں کی جگہوں میں نقل و حرکت ساتھ ساتھ سکول کی بنیادی ضروریات ، ادویات کا خرچہ جو ہر ماہ کے آخر میں کارڈ میں منتقل ہو جاتا ہے ، کو پورا کرنے کے لیے  مالی مدد مہیا کی جاتی ہے ۔

    کارڈ جو آپ کو ملے گااس میں کوئی بقایا (رقم) نہیں ہے اور ماہانہ نقد رقم منتقل ہونے کے بعد استعمال کر سکیں گے

  •  ماہانہ بنیاد پر مدد حصل کرنا کیسے جاری رکھ سکتا ہوں ؟  

ہر ماہ کی بنیاد پر مالی مدد حاصل کرنے کوجاری رکھنے کے لیےاپنے رہائشی ادارے کی  ہدایات ہر عمل کریں ، اپنی اور اپنے خاندان کے افراد کی اپنی جگہ پرحاضری کو یقینی بنائیں ،  ہر ماہ رہائشی ادارہ آپ اور آپ کے خاندان کے افراد کی حاضری کی تصدیق کرے گا اور صرف اس ثبوت کے بعد مالی مدد لینا جاری رکھ  سکیں گے ۔

  • خوراک (راشن) حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ مکمل مالی مدد لے سکتا ہوں ؟

نہیں یہ ممکن نیہں ، درخواست گزار جو ان رہائشی ڈھانچوں میں رہتے ہیں ، جو خود پکاتے ہیں  ،صرف وہی مکمل مدد (رقم) لے سکتے ہیں۔ درخواست گزار جو ان رہائشی ڈھانچوں میں رہتے ہیں ، جن کو (ضروریات ذندگی) راشن  دیا جاتا ہے ، ان کو(محدود) کچھ مالی مدد ملتی ہے ۔

  5) اگرآنے والی ماہانہ رقم منتقل ہونے سے پہلے  تمام پیسوں کو خرچ کر دیا گیا ہے ، توکیا مزید مالی مدد طلب کر سکتا ہوں ؟

اگرآنے والی ماہانہ رقم منتقل ہونے سے پہلے  تمام پیسوں کو خرچ کر دیا گیا ہے ، تو کوئی اور مزید مالی مدد نہیں دی جائے گی ۔ اس کا مطلب ہے کہ ، آپ حساب کتاب اتنی احتیاط سے کریں تاکہ آنے والی رقم منتقل ہونے تک رقم ختم نہ ہو جائے ۔

اگرمالی مدد کے استعمال کے لیے تعاون کی  یا مشورہ کی ضرورت ہے ، توبرائے مہربانی مالی مدد کے تعاون کے پروگرام کی ٹیلی فون لائن پر رابطہ کریں ۔

  • مالی مدد کا کارڈ کیسے استعمال کر سکتا ہوں ؟

اندرون یونان پن (PIN ) سے جو آپ کو کارڈ کے ساتھ ملا ہے ، کسی بھی اے ٹی ایم ( ATM ) مشین سے کارڈ کو نقد رقم نکالنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں ۔ ساتھ ساتھ یونانی ریاست میں دکان یا خریداری مرکز جوکہ  ماسٹرکارڈ  (Mastercard )   کے ذریعے آن لائن آدائیگی کو تسلیم کرتے ہیں ، وہاں بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔  مالی مدد کا کارڈ آن لائن لین دین کے لیے استعمال نہیں ہو گا ۔

آپ کع مطلع کرتے ہیں کہ ، یونانی بنک کارڈ استعمال کرنے پر فیس لیتے (چارج کرتے) ہیں ، آپ تمام رقم نکلوا سکتے ہیں یا POS کے زریعے خرہداری کے لیے استعمال کر سکتے ہیں ۔

  • مالی مدد کے کارڈ کو کیسے فعال (آن) کر سکتا ہوں ؟

آپ کو کارڈ بند لفافے میں بغیر کسی بکایا رقم کے ملے گا ۔ جب رقم منتقل ہو جائے گی ، اس وقت کارڈ میں جمع رقم کے متعلق آگاہ کیا جائے گا ۔ خاص بات یہ ہے کہ ، پن (PIN ) کو پوشیدہ رکھیں اور کسی کو بھی نہ دیں ۔

  • کارڈ کے گم ہونے یا کام نہ کرنے کی صورت میں میں کیا کر سکتا ہوں ۔

برائے مہربانی مالی مدد کے تعاون کے ٹیلی فون نمبر 210 330 0170  پر سموار سے جمعہ صبح 00 : 9 بجے سےسپہر 00 : 3 بجے تک فون کرتے ہوے رانطہ کریں یا یہ ویپ سائیڈ ملاحظہ کریں ، http://greecehelpline.crs.org/    اور اپنا سوال کرنے کے لیے فارم پر کریں۔ بصورت دیگر منرجہ ذیل کیو آر (QR) کوڈ سکین کر کے متعلقہ فارم پر کرکے سوال کریں ۔

برائے مہربانی اسی سوال کے لیے بار بار فارم پر نہ کریں  ،  ہر مرتبہ نیا فارم پر کرنے پر فہرست کے اخر میں ظاہر ہوتا ہے ۔ ایک ہی مرتبہ اپنے سوال کے ساتھ فارم پر کرنے اور مالی مدد کے تعاون کرنے والے نمائندے کی ٹیلی فون کے ذریعے رابطے کے انتظار کی سفارش کی جاتی ہے ۔

  • کارڈ تبدیل کب ہو گا ؟

آپ کی رہائش میں ڈاکخانہ کی کارروائی کے ذریعےآپ کو آپ کا کارڈ ملے گا ۔ براہے مہربانی رہائش کی جگہ رہائشی نمائندے سے مشورہ کر لیں  ،  تاکہ بذریعہ ڈاک کارڈ کی ترسیل کی تاریخ کے متعلق آگاہ ہو سکیں ۔

  1. کیا میرا خاندان ایک سے زائد کارڈ رکھ سکتا ہے ؟

مخصوص درخواست گزارجن  کا  مقدمہ (کیس) ایک ہی ہے ، اسی بنیاد پر عالمی پناہ (اسائلم کے ادارے)کے  (قوائد وضوابط) پیش نظرمالی مدد کا ایک ہی کارڈ جاری کیا جاتا ہے ۔

  1. مجھے کیسے معلوم ہو گا کہ میرے کارڈ میں رقم آچکی ہے ؟

اگر آپ ماہانہ بنیاد پر یہ معلومات لینا چاہتے ہیں ، تو آپ کو وائبر (Viber ) کی ایپ کو چلانا پڑے گا ، تاکہ متعلقہ معلومات مل سکیں ۔  اس کے لیے ضروری ہے کہ ،  ایک درست ٹیلی فون نمبر دیں ، تاکہ آپ کے ساتھ رابطہ یا ٹیلی فون کے ذریعے براہ راست کال یا پھر تحریری پیغام کے ذریعے یقینی ہو سکے ۔ لہذا اپنے موبائل نمبر میں یونٹ (کریڈٹ) کو یقینی بنائیں ۔

ساتھ ساتھ آپ کو مزید بتانا چاہتے ہیں  کہ آپ کے ساتھ ممکنہ طور پر جعلسازی ، بد عنوانی ، جنسی استحصال ، بدسلوکی ، ہراساں (جیسے واقعات) ہو سکتے ہیں ، تو آپ براہ راست مالی مدد کی معاون ٹیلی فون لائن کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں ، اس کے علاوہ اس گھریلوں نمبر پر بھی رانطہ کر سکتے ہیں ۔ 210 330 0170

زیادہ معلومات کے لیے :

https://migration.gov.gr/en/ris/epidomata/

MoMA Cash Assistance Programme Frequently Asked Questions (FAQ)

MoMA Programme Cash Assistance Helpline Contact Info

Refugee.Info’s updated articles on the Cash Assistance program in the following languages: