تازہ ترین اعلانات

Helios پروجیکٹ کو 30 ستمبر 2024 تک بڑھا دیا گیا ہے۔
مزید معلومات یہاں مل سکتی ہیں⬇

اقوام متحدہ کا ہائی کمشنر برائے پناہ گزین (UNHCR) سماجی ذرائع ابلاغ  پر  اور آن لائن فریب اور  دھوکہ دہی کی سرگرمیوں سے آگاہ ہے۔ یہ  جعلی اسکیمیں ہائی کمیشن کا نام اور  تنظیم کا نشان ( لوگو )  لوگوں کو دھوکہ دینے کے لیے استعمال  کی جاتی ہیں

یاد رکھیں کہ اقوام متحدہ کا ہائی کمشنر برائے پناہ گزین کا تمام عملہ سخت ضابطہ اخلاق کا پابند ہے اور یہ کہ اقوام متحدہ کا ہائی کمشنر برائے پناہ گزین کی تمام خدمات مفت ہیں۔ کسی بھی حالت میں آپ سے ہائی کمیشن کی طرف سے فراہم کردہ کسی بھی خدمت کی ادائیگی یا ہائی کمیشن کے کسی ملازم کی مالی مدد کرنے کے لیے نہیں کہا جائے گا۔ کسی بھی ایسے شخص سے ہوشیار رہیں جو مشکل صورتحال سے نکلنے کے لیے آپ سے آن لائن مالی مدد مانگتا ہے۔

  • براہ کرم چوکس رہیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع یہاں دیں: https://bit.ly/3IGRWjH

کیا آپ پناہ گزین ہیں یا سابق پناہ گزین ہیں؟

کیا آپ نے دوبارہ آباد ہوئے ہیں  یا ایک ضمنی  کورس کی پیروی کی  ہے، یا آپکو اس زمن میں تجربہ ہے؟ ہمیں آپ کو پناہ گزینوں کے مشاورتی گروہ میں شامل ہونے کی ضرورت ہے!

📌 مزید جانیئے: https://bit.ly/3RM59fF

📌 19 جولائی تک درخواست کریں – یہاں https://bit.ly/3L9O8Zk

اس دن، ہم دنیا بھر میں بے گھر ہونے والے لاکھوں لوگوں کےاستحکام، ہمت اور طاقت کا احترام کرتے ہیں۔ پناہ گزین تنازعات، ظلم و ستم یا آفات کی وجہ سے، حفاظت اور بہتر زندگی کے مواقع کی تلاش میں اپنا گھر چھوڑ دیتے ہیں۔ آئیے پناہ گزینوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہوں اور ان کے حقوق کا دفاع کریں۔

آئیے  مل کر ایک مستقبل سب کے لیے  بنائیں۔

ایتھنز کی بلدیہ آپ کو مطلع کرتی ہے کہ شہریوں کی صحت کو بلند درجہ حرارت اور گرمی سے بچانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے ایک حصے کے طور پر، پیر 06/10کو، صبح 9 بجے سے   رات کے 9 بجے اور جب تک ضرورت ہو، ایتھنز کی بلدیہ کے سات دوستی  مقامات/ فرینڈشپ کلب (LEFI) ایئر کنڈیشنڈ جگہوں کے طور پر کام کریں گے۔

 خصوصی طور پر  :

1. آئیو پاولو دوستی  مقامات/ فرینڈشپ کلب (پتہ: ماموری 22اور دیمیس Mamouri22 & Dimis)

  فون: 21092000269

2. دوستی  مقامات / فرینڈشپ کلب «انالیپسی   تو   کیریو» نیو  س  کوزموس(پتہ:خلدرایخ 15 Kheldraikh)

  فون: 2109240403

3. وتانیکوس دوستی  مقامات /  فرینڈشپ کلب (پتہ: کوزانی 4 Kozani )

  فون: 2103423716

4.کولوکینتھوس میں دوستی  مقامات /فرینڈشپ کلب (پتہ:اے مونوس اور آستروس 9 & Aimonos Astrous)

  فون: 2105140877

5. آئیو الیفتیریوس میں دوستی  مقامات /  فرینڈشپ کلب (پتہ: اخرنون Acharnon 372 )

فون: 2102012334

6. کیپسیلی میں دوستی  مقامات /  فرینڈشپ کلب (پتہ: سکیرو  اور  کاوکاسوںSkyrou & Kavkasou)

فون: 2108815877

7. ابیلو کیپوس میں دوستی  مقامات /  فرینڈشپ کلب (پتہ: پانورموں  اور واتھے اوس Panormou & Vatheos)

فون: 2106459890

یونان میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین (UNHCR) اور اس کے شراکت داروں نے بنیادی رابطے کے لیے (Mini Lexicon لغتِ کوچک بنائی ہے۔

اس لغت میں معلومات کی تلاش، خدمات تک رسائی اور روزمرہ کی زندگی، صحت اور تحفظ سے متعلق مختلف ضروریات سے نمٹنے کے لیے ضروری الفاظ شامل ہیں۔ اس میں خواتین اور ساتھی کے بغیر بچوں سے متعلق خصوصی حصہ بھی شامل ہیں۔

انٹر نیٹ کے ربط  کے بغیراستعمال کے  آپ مواد کو پی ڈی ایف فائلPDF کے طور پر محفوظ اور ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ انٹرنیٹ ربط سے قطع نظر یہ آپ کے پاس فوری طور پر دستیاب ہے۔

Mini Lexicon  لغتِ کوچک 8 مختلف زبانوں میں دستیاب ہے: عربی، فرانسیسی، کرمانجی، یوکرینی، اردو، سورانی، ترکی اور فارسی زبان۔

  • یونان میں  اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن کی ویب سائٹ پر Mini Lexicon تلاش کریں۔: https://bit.ly/3TAOEmL 

پناہ کے متلاشیوں اور پناہ گزینوں نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین (UNHCR) کے نام اورتنظیم کا نشان ( لوگو )کا استعمال کرتے ہوئے کسی شخص سے سروے کا یہ دعوت نامہ موصول ہونے کی اطلاع دی ہے:

❌یہ ایک دھوکہ  ہے اور اس کا تعلق   اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین   ((UNHCR سے نہیں ہے۔

یونان میں UNHCR اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین     کے باضابطہ مواصلاتی چینلز درج ذیل ہیں:

  • https://help.unhcr.org/greece/
  • UNHCR کا ٹیلیفون نمبر (216 200 7800)   ✅
  •  UNHCR   کیبرقی ڈاک/ ای میل ([email protected]) ✅
  • UNHCR فیس بک معلوماتی پوائنٹ: ✅https://www.facebook.com/UNHCRGRinfopoint  
  • براہ کرم نوٹ کریں کہ UNHCR اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین       کی تمام خدمات اور سرگرمیاں مفت پیش کی جاتی ہیں۔ کسی بھی حالت میں آپ سے  اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین     UNHCR یا اس کے کسی بھی شراکت دار کی طرف سے فراہم کردہ خدمات میں سے کسی کی ادائیگی کے لیے نہیں کہا جائے گا۔ کسی ایسے شخص پر یقین نہ کریں جو آپ کو بتائے کہ وہ پناہ کی درخواست کے اندراج ، دوبارہ  تنصیب /آبادکاری، رمضان کی امداد یا دیگر خدمات میں آپ کی مدد کر سکتا ہے اگر آپ ادائیگی کرتے ہیں، یا اگر آپ کسی قابل سوال/ مشکوک لنک پر کلک کرتے ہیں۔

 ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ سماجی ذرائع  ابلاغ  سے جڑی دنیا سے ہر کوئی ان  اجتماعی مقام رسائی (پلیٹ فارمز )کو محفوظ طریقے سے استعمال کر سکے۔ سیاسی پناہ کے متلاشیوں اور پناہ گزینوں کے لیےمجازی/ ڈیجیٹل جگہ کو محفوظ طریقے سے براؤز (کمپیوٹر کا  وہ نظام جس کے تحت انٹر نیٹ میں کوئی تحریر پڑھنا آسان ہو جاتا ہے )  کرنے کے لیے یہاں 5 تجاویز ہیں:

 1 ۔ رازداری کی ترتیبات  خاص ہیں  :  اس کو جاننے  کے لیے کہ آپ کی معلومات کو کون دیکھتا ہے  اپنی رازداری کی ترتیبات کی ترتیب کریں۔ یہ ضروری ہے کہ  جن سے آپ مطمئن ہیں صرف ان چیزوں کا اشتراک کریں۔

 2 ۔ اپنے مواد کے مقام سے محتاط رہیں: حقیقی وقت میں اپنے درست مقام کا اشتراک کرنے سے گریز کریں۔   سماجی ذرائع  ابلاغ  کی تطبیقات (ایپس )کے لیے   مقام کی خدمات ( لوکیشن  سروسز )کو بند کر دیں یا اس بارے میں انتخاب کریں کہ آپ کب اور کہاں  دخول (لاگ ان) کرتے  ہیں۔ اپنے مقام کی حفاظت کرنا آپ کو بحفاظت اور محفوظ رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

 3 ۔ اعتماد کرنے سے پہلے تصدیق کریں: دوستی کی درخواستیں قبول کرتے وقت یا نامعلوم  کھاتوں (اکاؤنٹس) سے جڑتے وقت محتاط رہیں۔ ذاتی معلومات کا   اشتراک کرنے سے پہلے  پروفائلز کی تصدیق کریں۔

4 ۔ اپنے آپ کو باخبر رکھیں: آن لائن حفاظتی طریقوں سے آگاہ رہیں۔ سماجی ذرائع  ابلاغ      کے اجتماعی مقام رسائی (سوشل میڈیا پلیٹ فارمز )کے آلات  اور خصوصیات کو سمجھیں۔  بہت سے  اجتماعی مقام رسائی  (پلیٹ فارمز) کے پاس آن لائن محفوظ رہنے کے بارے میں ہدایات اور راہنما  اصول موجود ہیں – ان سے فائدہ اٹھائیں!

5 ۔ . اپنے پیاروں کی حفاظت کریں: اپنے خاندان کے افراد کی رضامندی کے بغیر تصاویر یا معلومات کا  اشتراک کرنے سے گریز کریں۔ ان کی آنلائن موجودگی کا احترام کرتے ہوئے ان کی رازداری کی حفاظت کرتے ہوئےآپ اپنی حفاظت کرتے ہیں۔

دلچسپ / مفید خبر !  اب پناہ کے متلاشیوں، پناہ گزینوں اور بے وطن افراد کو ان شہروں میں ضروری خدمات  (ادارے)  تلاش کرنے میں مدد کے لیے  ایتھنز اور تھیسالونیکی کے لیے 2024  کی  شہری راہنما  (سٹی گائیڈز) دستیاب ہیں۔

 شہری راہنما  (سٹی گائیڈز) کے 2024  یونان میں  اقوام متحدہ  کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین  (UNHCR ) ، ایتھنز کے انتظامی مرکز برائے مہاجرین (ACCMR) اور یونان کے درمیان تعاون سے   شہری راہنما  (سٹی گائیڈز) کے 2024   نسخہ/مجلہ کی اشاعت تھی۔

9 زبانوں میں دستیاب راہنما  میں صحت، تعلیم، قانونی خدمات اور مزید دوسری معلومات شامل ہیں۔  ہر فہرست میں رابطے کی معلومات اور ایک QR کوڈ شامل ہوتا ہے جو Refugee.Info  کی  ویب گاہ پر مزید معلومات سے منسلک ہوتا ہے۔

UNHCR اقوام متحدہ  کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین  یونان کی مددگار ویب گاہ  پر یہ  شہری راہنماتلاش کریں: https://shorturl.at/izX47 

 ہنگامی صورتحال میں، یہ وہ   خاص نمبر ہیں جن کا جاننا ضروری ہے :

یورپی ہنگامی صورتحال کی خدمات : 112

پولیس: 100

 آگ بجھانے کا ادارہ  (فائر سروس  ) : 199

میڈیکل ایمرجنسی (ایمبولینس) : 166

 (سمندری/ساحلی محافظ): 108             

مزید معلومات اور فون لائنز کے لیے ہمارا صفحہ دیکھیں: https://help.unhcr.org/greece/seek-help/emergency-services/

صنفی بنیاد پر تشدد  (gender-based violence, GBV)  ایک سنگین مسئلہ ہے جو بہت سے لوگوں کو متاثر کرتا ہے۔ GBV کو روکنے میں مدد کے لیے چار تجاویز ہیں:

1. GBV اور اس کی مختلف شکلوں کے بارے میں جانیں۔

2. صنفی دقیانوسی تصورات کو  نظر انداز کرتے ہوے اور مساوات کو فروغ دے کر دوسروں کو بااختیار بنائیں۔

3.  معاون   نیٹ ورکس سے جڑیں اور دستیاب خدمات (اداروں) تک رسائی حاصل کریں۔

4. ایک حفاظتی منصوبہ تیار کریں، یہ جانتے ہوئے کہ مدد کہاں تلاش کرنی ہے۔

ہماری ویب گاہ پر مزید معلومات حاصل کریں: https://help.unhcr.org/greece/seek-help/gbv-english/

  UNHCR   اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین  سے متعلق ہونے کا دعویٰ کرنے والی آنلائن گردش کرنے والی جعلی اسکیموں سے ہوشیار رہیں۔ ان  چکموںمیں اکثر ملازمت کی جعلی پیشکشیں یا شراکت داری، ادائیگی کا مطالبہ یا ذاتی معلومات جمع کرنا شامل ہوتا ہے۔ براہ کرم درج  ذیل  احتیاط کریں:

1. UNHCR  اقوام متحدہ  کا  ہائی کمیشن برائے مہاجرین  کبھی بھی بھرتی یا اندراج کے عمل کے دوران فیس نہیں لیتا ہے۔

2. UNHCR  اقوام متحدہ  کا  ہائی کمیشن برائے مہاجرین  کبھی بھی آپ کا صارفی نام یا پاس ورڈ نہیں مانگتا ہے۔

3. UNHCR  اقوام متحدہ  کا  ہائی کمیشن برائے مہاجرین  کبھی بھی منسلک  (اشتراک) نہیں بھیجتا جس کی آپ نے ای میل میں درخواست نہ کی ہو۔

4. UNHCR  اقوام متحدہ  کا  ہائی کمیشن برائے مہاجرین  کبھی بھی کسی کانفرنس کے لیے اندراج یا ہوٹل بک کروانے کے لیے پیسے نہیں لیتا۔

براہ کرم محتاط رہیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع یہاں دیں: https://bit.ly/3IGRWjH

HELIOS ہیلیوس پروگرام کو 30 جون 2024 تک بڑھا دیا گیا ہے۔ HELIOS پروگرام کی خدمات بتدریج دوبارہ شروع ہو جائیں گی اور  HELIOS ہیلیوس پروگرام کے تمام مستفیدین کو اس کے مطابق مطلع کیا جائے گا۔  پروگرام کے لیے   نئے  اندراج / رجسٹریشن اورتنخواہ  کے  نئے معایدے قبول کی جائیں گی۔

مزید معلومات یہاں مل سکتی ہیں: https://greece.iom.int/helios-announcement-english



   تیسری دنیا کے ممالک کے یا بے وطن جو یونان میں ایک غیر ہمراہی بچے کے طور پر آیا  ہو  اور اس نے  23  سال کی عمر مکمل ہونے سے پہلے  کامیابی سے کم از کم ثانوی تعلیم کے تین  درجات  یونانی اسکول میں مکمل کر لیے ہوں  ،  ان کے لیے امور خارجہ اور مہاجرت و پناہ کی وزارتوں  نے 10 سال کا رہائشی اجازت نامہ حاصل کرنے کا امکان متعارف کرایا،  ۔

یہاں وہ باتیں  ہیں جن کا  جاننا  آپ کے لیے ضروری ہے:

اس خصوصی رہائشی اجازت نامے کے لیے درخواست دینے کے لیے، آپ کو کچھ بنیادی دستاویزات کی ضرورت ہوگی۔

  • سرکاری حکام کی طرف سے جاری کردہ ایک دستاویز جس سے پتہ چلتا ہے کہ فائدہ اٹھانے والا یونان میں ایک نابالغ کے طور پر داخل ہوا تھا۔  یہ دستاویز لازمی طور پر ان میں سے کسی ایک ادارے سے جاری کی گئی ہو:

الف)  پناہ کے ادارہ کیطرف سے یا

ب)  شناخت و استقبالیہ کے ادارہ کیطرف سے یا

ج) وزارت مہاجرت و پناہ  کے کمزور/ حساس شہریوں اور ادارہ جاتی تحفظ کے  جنرل سیکرٹریٹ کی طرف سے،یا

د)  یونانی پولیس کیطرف سے،

  • فرد کی طرف سے یہ بیان کہ وہ ملک میں بغیر کسی وقفہ کے لگاتار دو (2) سال سے زیادہ عرصے سے رہ  رہا ہے۔
  • تئیسویں (23) سال کی عمر تک پہنچنے سے پہلے یونان کے ایک یونانی اسکول میں ثانوی تعلیم کے کم از کم تین (3) درجات کی کامیابی سے تکمیل کا سرٹیفکیٹ۔

10 سالہ رہائشی اجازت نامہ کے اجراء کے بارے میں وزارت خارجہ اور مہاجرت و پناہ کے نئے اعلان کو ملاحظہ فرمائیں ۔

ایتھنز کی بلدیہ (میونسپلٹی) : زیادہ درجہ حرارت کے حالات کا سامنا 

  • شہریوں کے تحفظ کے لیے سات (7) ایئر کنڈیشنڈ ہال (بڑے کمرے)۔ 

ایئر کنڈیشنڈ جگہیں، جو صبح 8.00 بجے سے رات 08.00 بجے تک کام کریں گی ، درج ذیل ہیں: 

  1. کوکاکی کا  دوستی کلب، گلی دراکو 26-28، رابطہ فون نمبر 2109232044 
  1. بڑی طاقت (پروردگار) کا دوستی کلب  نیوس کوسموس ، گلی ہیلدرایح 15، رابطہ فون نمبر  2109240403 
  1. وتانیکوس کا  دوستی کلب، گلی کوزانیس 4، رابطہ فون نمبر 2103423716 
  1. کولوکینتھوس کا  دوستی کلب، گلی ایمونوس  9  اور آستروس ، رابطہ فون نمبر 2105140877 
  1. آیوس ایلفتیریوس کا دوستی کلب  سڑک آخرنون 372  رابطہ فون نمبر 2102012334 
  1. کیپسیلی کا دوستی کلب  گلی قفقاسو اور سکیرو، رابطہ فون نمبر 2108815877 
  1. آبیلوکیپی کا دوستی کلب، گلی پانورمو اور واتھیوس، رابطہ فون نمبر 2106459890 

     ان جگہوں میں کووڈ – 19  کے لیے عوامی  صحت کے ادارے(EODY) کی ہدایات کے تحت فراہم کیے گئے تمام حفظان صحت اور حفاظتی اصولوں پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ شہریوں کا ان جگہ میں قیام کے دوران ماسک کا استعمال لازمی ہو گا، جبکہ شہریوں کی مزید حفاظت کے لیے وافر صاف ہوا اور جراثیم کش محلول موجود ہو گا ۔ 

  • نیز، بلدیہ ایتھنز (K.Y.A.D.A.) کے استقبالیہ اور یکجہتی مرکز کی اسٹریٹ ورک ٹیمیں گرمی کی لہر کے دوران اپنا کام جاری رکھیں گی، جس سے شہر کی بے گھر آبادی کو گرمی سے بچانے کے لیے ضروری ہدایات دی جائیں گی۔ ساتھ ہی، وہ انہیں ٹھنڈا پانی ، بنیادی ضروریات  اور ابتدائی طبی امداد فراہم کریں گی، مزید وہ بلدیہ کی طرف سے فراہم کردہ ایئرکنڈیشنڈ جگہوں کے کام کے بارے میں بھی آگاہ کریں گی۔ 
  • بہترین سروس کے لیے، ضرورت مند افراد کو براہ راست اس دوستی کلب  جس میں وہ دلچسپی رکھتے ہیں، یا سرکاری خدمت نمبر (ہیلپ لائن)  1595، یا ٹیلی فون مرکز 2105277000 سے رابطہ کریں۔  
  • ساتھ ساتھ ایتھنز  کے بلدیاتی مرکز صحت کےذریعے ایک «ہیلپ لائن» چلائی گئی ہے، جس کے ذریعے شہر کے رہائشیوں کی مدد کے لیے معلومات فراہم کی جاتی ہیں (2103638049  وقت : 8:30  -19:30)۔ 

 قسم 2 (منگل 07/26 اور بدھ 07/27) 

انتہائی زیادہ درجہ حرارت۔ صحت کا خطرہ۔ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ کمزور لوگوں کی مدد کے لیے تیار رہیں۔ 

  •  ہدایات اور معلومات کے لیے، بلدیہ ایتھنز کے 2103638043 پر کال کریں۔ 
  • گرمی سے بچنے کے لیے بلدیہ ایتھنز کی ویب سائٹ «ایتھنز کی گرمی کی لہر» ملاحظہ کریں ۔ 
  • ذاتی معلومات اور نقشوں کے لیے اسمارٹ فون کی ایپ «ایکسٹریما گلوبل» ڈاؤن لوڈ کریں۔ 
  •  اگر آپ گھر میں  گرمی سے بچاؤ (ٹھنڈ) نہیں کر سکتے تو دوستی کلب میں جائیں۔ 

  

  • 65  سال سے زیادہ عمر والے ، چھوٹے بچے ، دودھ پلانے والی  اور حاملہ خواتین ، مخصوص طبی حالات والے افراد اور باہر کام کرنے والے سب سے زیادہ خطرے میں ہیں ان کا خیال رکھیں ! 
  • پانی پیتے رہیں  سایہ اور ٹھنڈک تلاش کریں۔ 

  *                 کافی ، شراب اورمشروبات   سے پرہیز کریں۔ 

 *                 دن میں کم از کم 2-3 گھنٹے ایئر کنڈیشنڈ جگہ میں پناہ لیں۔ 

*                 دن میں وقفے وقفے سے ٹھنڈی پانی سے نہائیں  

  • اگر ممکن ہو تو گھر پر رہیں اور دن کے گرم اوقات میں باہر نہ نکلیں: صبح 11.00 سے شام 6.00 بجے تک۔ 

 

  • بزرگ پڑوسیوں کو دیکھتے رہیں جو اکثر اکیلے رہتے ہیں (دن میں کم از کم 2-3 بار) 

دھوکہ دہی کا انتباہ / کی اطلاع

 مئی 2022/2/6

شاید آپ کو مندرجہ ذیل دعوت نامہ ٹیلی گرام کے ذریعے ملا ہو ؟

غور سے دیکھیں ، اگر ہاں ، تو شاید یہ دھوکہ ہو  ۔ اگر نہیں ، تو ملنے کی صورت میں محتاط رہیں ۔

      پناہ کے درخواست گزاروں اور مہاجرین نےذکر کیا ہے کہ انھیں ایک  ٹیلی گرام کے چینل کو سبسکرائب کرنے / رجسٹر ہونے کے لیے دعوت دی گئی ہے ، جوکہ اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کے لیے کام کرتا ہے اوراس کا  لوگو  استعمال کرتا ہے ۔

ممکن ہےدھوکہ ہو اور اس کا اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین سے کوئی تعلق نہیں  

 یونان میں اقوام متحدہ کے رابطے کے چینل / ذرائع مندرجہ ذیل ہیں ۔

     اقوام متحدہ کی تمام خدمات اور کارروائیاں مفت ہیں ۔ اقوام متحدہ یا اس کے ساتھ کام کرنے والی کسی بھی تنظیم کا کوئی بھی ملازم پیش کی جانے والی کسی بھی خدمت کی اجرت نہیں مانگے گا ۔ جو کہتے ہیں کہ اجرت کے ذریعےرجسٹر ہونے  یا دوسری خدمات باہم پنچانےکے لیے مدد کریں گے ، ان کا یقین مت کریں ۔

     یاد رکھیں : پولیس سے نمبر 100 کے ذریعے  یا جرائم کی اطلاع کے مواصلاتی نمبر11188 اور    2144027860 پررابطہ کر سکتے ہیں ۔