صحت کی دیکھ بھال تک رسائی

یونان میں صحت کی دیکھ بھال کی خدمات تک رسائی کیسے حاصل کریں:

یونان میں موجود تمام مہاجرین اور پناگزینوں کو بنیادی، ثانوی اور تیسرے درجے کی صحت کی دیکھ بھال تک مفت میں رسائی حاصل کرنے کا حق ہے ۔  

ایمرجنسی کی صورت میں

اگر آپ کو ایمرجنسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑے جس کے لیئے فوری طور پر طبی امداد کی ضرورت ہو، تو آپ ہسپتال میں ایمرجنسی وارڈ میں طبی خدمات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ جاننے کے لیئے کے کس ہسپتال میں ایمرجنسی کا محکمہ کام کر رہا ہے یا  کون سے دن کرے گا،  یہاں کلک کریں (نوٹ: اس لنک میں معلومات صرف یونانی زبان میں موجود ہے)۔

سنجیدہ ایمرجنسی کی صورت میں آپ 166 پر کال کر سکتے ہیں۔

کسی ہسپتال میں ملاقات کا وقت مقرر کرنا

یونان کے کسی ہسپتال میں ملاقات کا وقت مقرر کرنے کے لیئے بہت طریقے ہیں ۔

اگر آپ کے پاس AMKA ( سماجی بیمہ نمبر) ہے :

1۔ قومی لائن 1535 پر فون کریں اور ہدایات پر عمل کریں (یونانی -انگریزی ز  بان)

2۔ اگر آپ کسی مخصوص ہسپتال میں جانا چاہتے ہیں تو،آپ براہ راست ہسپتال میں کال کر کے ملاقات کا وقت مقرر کر سکتے ہیں

3۔ آپ طبی مراکز IKA کی طبی خدمات کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ ان مراکز کے ذریعے ملاقات مقرر کرنے کے لیئے قومی لائن 14900 پر کال کریں اور ہدایات پر عمل کریں

4۔ ایک اور طبی سہولت بھی موجود ہے جسے TOMY کہتے ہیں، جہاں آپ طبی خدمات، خاص طور پر بنیادی دیکھ بھال حاصل کر سکتے ہیں۔ TOMY سے طبی خدمات حاصل کرنے کے لیئے، آپ کو اپنے شہر یا محلے میں دستیاب مرکز میں، اگر موجود ہے، اندراج کروانا ہوگا۔

اگر آپ کے پاس AMKA (سماجی بیمہ نمبر)   یا     PAAYPA    (غیر ملکی کے لیئے عارضی صحت کی دیکھ بھال اور بیمہ نمبر) نہیں ہے:

پارٹنر جو اپارٹمنٹ یا ہوٹلوں کا انتظام کرتے ہیں:

شراکت دار کو قومی فون لائن یا ہسپتال میں کال کرنی ہوگی اور ہدایات پر عمل کرنا ہو گا

رہائشی مراکز (Site)

رہائشی مرکز میں کام کرنے والی طبی یا نفسیاتی مددگار ٹیم کو قومی فون لائن یا ہسپتال میں کال کرنی چاہئے اور ہدایات پر عمل کرنا چاہئے۔

یونان میں، عوامی نظام میں (ہسپتال یا طبی مراکز) تقرری کے وقت کے لیئے کچھ ہفتے یا میہنے لگ سکتے ہیں، جو طبی خصوصیات یا طبی معائنہ پر منحصر ہے۔

یونان میں ہسپتال:

یونان کے تمام ہسپتالوں والی وزارت صحت کی منظور شدہ فہرست ادھر موجود ہے (نوٹ: یہ معلومات انگریزی زبان میں ہے)۔

بلدیاتی طبی مراکز:

کافی بلدیوں میں طبی مراکز موجود ہیں، جہاں تمام پناہ گزین اور پناہ کے درخواست گزار (AMKA کے ساتھ یا اس کے بغیر) اس مرکز کے ذریعے پیش کردہ طبی خدمات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ اپنی مطلوبہ معلومات حاصل کرنے کے لیئے، اپنے علاقے کے بلدیہ میں جائیں یا کال کریں۔

غیر سرکاری تنظیموں(NGO) کے تحت کام کرنے والے طبی مراکز:

بہت سی NGO طبی مراکز اور کلینک چلاتی ہیں جو یونان میں پناگزینوں اور پناہ کے دہندگان کے لیئے مختلف طبی خدمات پیش کرتی ہیں ۔ دستیاب کلینک کے متعلق مزید معلومات کے لیئے، بشمول پتہ، دستیاب طبی خدمات اور ملاقات کے لیئے کال کریں:

PRAKSIS: 210-8213704

Γιατροί του κόσμου: 210-3213150 –  دنیا کے ڈاکٹر

Γιατροί χωρίς σύνορα: 210-5200500 – ڈاکٹر بنا حدود

Ελληνικός Ερυθρός Σταυρός: 210-3613848 – یونانی ریڈ کراس

Solidarity Now: 210-6772500

ٹیکے (ویکسین)

اگر آپ کے پاس AMKA ہے تو آپ سرکاری ہسپتال اور سرکاری طبی مراکز میں ویکسین تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں ۔

ماں اور بچے کے تحفظ کے اسٹیشنوں میں بھی حفاظتی ٹیکے لگائے جاتے ہیں۔ ویکسین فراہم کرنے والے طبی مراکز کے بارے میں مزید تفصیلات یہاں مل سکتی ہیں۔

دنیا کے ڈاکٹر(MDM) اور یونانی ریڈ کراس تصدیق شدہ NGO ہیں جو اپنے کلینک میں ویکسین خدمات مہیا کرتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیئے آپ کال کر سکتے ہیں:

Γιατροί του κόσμου: 210-3213150- دنیا کے ڈاکٹر

Ελληνικός Ερυθρός Σταυρός: 210-3613848- یونانی ریڈ کراس

ادوایات کی فراہمی

مفت میں یا کم رقم میں مطلوبہ ادوایات تک رسائی حاصل کرنے کے لیئے آپ کو سرکاری ہسپتال یا طبی مرکز کے ڈاکٹر سے ادوایات لکھوانی ہوں گی۔ اگر آپ کے پاس AMKA/PAAYPA ہے اور آن لائن نسخہ ہے، تو آپ اپنی دوائیں کسی بھی دواخانہ سے حاصل کر سکتے ہیں ۔

اگر آپ کے پاس AMKA نہیں ہے لیکن سرکاری ہسپتال یا طبی مرکز کے ڈاکٹر کا نسخہ موجود ہے، بیشک ہاتھ سے لکھا ہوا ہو، تو آپ اپنی دوائیں اس ہسپتال کے دواخانے سے مفت میں حاصل کر سکتے ہیں جس سے ڈاکٹر نے نسخہ لکھ کر دیا۔

HIV کا علاج اور مشورہ

قومی ایجنسی برائے عوامی صحت (ΕΟΔΥ) ایک فون لائن چلاتی ہے جس کےذریعے آپ طبی معلومات حاصل کر سکتے ہیں، جیسے معاینہ کی جگہیں، ہسپتال جو جراثیم کے بعد حفاظت فراہم کر سکتے ہیں (PEP- Post Exposure Prophylaxis) اور دیگر معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔

یونانی اور انگریزی زبان میں HIV کے بارے میں معلومات کے لیئے آپ کال کر سکتے ہیں:

210 72 22 222

اس کے علاوہ  قومی ایجنسی برائے عوامی صحت کا  HIV/AIDS صلاح کار مرکز ہے، جہاں وہ صرف ملاقات مقرر کرنے کے بعد بات کر سکتے ہیں ۔ ملاقات کے لیئے آپ کال کر سکتے ہیں:

945 39 72- 210

پوائزننگ

یونان میں پوائزننگ کنٹرول سنٹر میں معلومات اور مشورے کے لیئے ایک فون لائن ہے، جو چوبیس گھنٹے کھلی رہتی ہے ۔

پوائزننگ سے متعلق مشورے کے لیئے آپ کال کر سکتے ہیں: 7793777- 210

نوٹ: یہ خدمت صرف یونانی زبان میں مہیا کی جاتی ہے ۔

معلومات کے دوسرے کارآمد وسائل

دنیا کے ڈاکٹر (MDM) طبی خدمات اور یونان میں غیر سرکاری تنظیموں کی فہرست فراہم کرتے ہیں ۔

اگر آپ طبی کلینک یا ہسپتال میں جانا چاہیں تو سپینش ریڈ کراس آپ کو ساتھی اور ترجمان فراہم کر سکتا ہے ۔ یہ خدمت عربی، فارسی، ترکش، اردو، انگریزی، فرینچ اور پشتو زبان میں دستیاب  ہے ۔ مزید معلومات یہاں مل سکتی ہے ۔

انگریزی، فرینچ، عربی، فارسی اور اردو  زبان میں اہم جملے اور طبی اصتلا حات کے ساتھ  ایک لغت یہاں ہے۔