کورونا وائرس کے بارے میں

۔ یونانی ریاست کی طرف سے اعلان

  1. ۔ کویڈ۔19 کے خلاف ویکسین
  2. کویڈ۔19 کی ذاتی جانچ
  3. ۔ ایمرجنسی خفاظت کے اقدامات؛ محدود نقل و حرکت
  4. سماجی فاٖصلہ کے اصول
  5. سکولز کی بحالی کا عمل
  6. پناہ گاہوں کی بحالی کا عمل
  7. صحت بحالی مقامات تک رسائی
  8. ذاتی صحت اور حفاظت
  9. سفری پابندیاں

یونانی ریاست(حکومت) کی طرف سے اعلان 

     اس صحفہ پر باقائدگی کےزریعے یونان گورنمنٹ کی طرف سے کرونا وئرس کی اختیاط اور جوابی کاروائی سے متعلق معلومات دی جاتی رہیں گی  ۔اس کے علاوہ درج ذیل صحفوں( ویب سائیٹ پر بھی سے بھی ذمہ دار ریاستی اداروں کی طرف سے معلومات مل سکتی ہیں :

  • وزارت صحت سے متعلق وزارتوں کی تمام معلومات اور اقدامات والی ویب سائیٹ ۔

https://covid19.gov.gr/

  • وزارت صحت  ۔

https://www.moh.gov.gr/

  • ΕΟΔΥ     قومی ادارہ براۓ عوامی صحت ۔

https://eody.gov.gr/

  • کویڈ۔ 19 ویکسینیشن کا پلیٹ فارم ۔

https://emvolio.gov.gr/

  • کویڈ۔ 19 خود جانچ کی معلومات کی ویب سائیٹ ۔

https://self-testing.gov.gr/

  • جنرل سیکٹریٹ برائے شہری تخافظ  ۔

https://www.civilprotection.gr/el

  • وزارت ہجرت اور پناہ کے متعلق فیس بک  پیج

https://covid19.gov.gr/category/paideia/mathites/

  • وزارت تعلیم کی کویڈ ۔19 کےمتعلق اعلانات کی ویب سائیٹ

https://mathainoumeasfaleis.gov.gr/

          درج ذیل میں دی گئی معلومات مشترکہ وزارتی فیصلہ جو کہ 5 فروری 2022  کو ہوا، سے جاری کی گئی ہیں ، تاکہ  یونانی علاقے میں  صحت عامہ کو کرونا وائرس کےمزید پھلاءو سے بچنے کے لیے قبل از وقت فوری اقدامات کیے جا سکیں  ۔  نوٹ :  متعلقہ قانونی دائرہ کار میں باقائدگی سے تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں  ،  تمام  پیش رفتوں سے با خبر رہنے کی کوشش کریں ۔ مہاجرین کے متعلق ضروری معلومات کے لیے باقائدگی سے  اس ویب سائیٹ میں  جائیں ۔ : ۔www.refugee.info

1 کویڈ 19 کے خلاف ویکسینیشن

               کویڈ ۔ 19 کے لیے قومی ویکسین مہم شروع ہو چکی ہے ۔ یہ ویکسین سب کے لیے بلا معاوضہ ہے اور یہ ویکسین سب کے لیے ترجیحی گروہوں میں بتدریج دستیاب ہوجائے گی ۔ 

     مرکزی( ہجوم والی ) جگہوں پر داخلہ ممنوع ہے ۔ (ہوٹل ، کافے ، بار) سینما ، تھیٹر ، میوزیم ، جم ، گراونڈ ، ہال ، یہ صرف ویکسین کے بغیر لوگوں کے لیے نہیں ، بلکہ  کویڈ ـ 19 کا منفی ٹیسٹ باوجود بھی ۔ (داخلہ منع ہے)

     پرائیوٹ  اور سرکاری کام کی جگہوں پر ویکسین کے بغیر لوگ کوڈ ـ 19 کا پی ۔ سی ۔ آر ۔  ٹیسٹ 72 گھنٹوں کی مدد کے اندر کا دکھا کر حاضر ہوسکتے ہیں ، اوران کے بچے رابڈ ٹیسٹ 48  گھنٹوں کی مدد کے اندر کا دکھا کر اندر ان کے ساتھ  مندجہ ذیل جگہوں میں آسکتے ہیں : پرائیوٹ  اور سرکاری کام کی جگہیں ، سکول ، چرچ ، عبادت کی جگہ ، حمام  ، باہر مرکزی جگہ ، (ہوٹل ، کافے ، بار) ساتھ ساتھ نقل و حرکت کی جگہیں جیسے ہوائی اڈہ  ، بس اور ٹرین ۔

     سپرمارکیٹ ، بیکری ، مٹھائی کی دکان ، دواخانہ اور لوکل بس سروس تک  ویکسین کی پابندی کے بغیر اور کوڈ ـ 19کا ٹیسٹ دکھائے بغیربھی رسائی ہے ۔

       کویڈ 19 کے خلاف ویکسینیشن مہم کے بارے میں معلومات  تک رسائی کے لیے یھاں کلک کریں ۔                               

2 کویڈ 19 خود جانچ (Self test)

       یونان میں کویڈ ۔ 19 کےبذات خود ٹیسٹ کی معلومات کے لیے جوکہ یونانی زبان میں ہیں یہ ویب سائیٹ ملاحظہ کریں ۔   ۔ https://self-testing.gov.gr/

     یہاں دی گئی تصدیق شدہ معلومات سرکاری انٹرنیٹ کے صحفے ( ویب سائیٹ ) سے لی گئ ہیں ۔  اس وبا کی روک تھام کے عمل میں سب کی شرکت بہت ضروری ہے ۔ تقریبا تین میں سے ایک شخص جو نیا کرونا وائرس  SARS CoV 2  کا شکارہے  ، اورکوئی علامت بھی نہیں ہے  ، اور اسے بغیر چاہتے منتقل کر دیتا ہے ۔ ذاتی جانچ کی تیز شناحت  کے طریقہ کار  کے عمل کے ذریعے لوگ اپنی  صحت کے ساتھ ساتھ  اپنے دوسرے پیاروں کی  صحت کی خفاظت بھٰی کر سکتے ہیں ۔

     کویڈ ۔ 19کی  خود جانچ آبادی کے کچھ خاص قسم کے لوگوں کے لیے ضروری ہے  ، جیسا کہ ذیل میں بیان کیا گیا ہے ۔   

           اگر آپ کھرمیں خود جانچ کرتے ہیں ، اوراس کا نتیجہ نئے کرونا وائرس کی صورت میں  مثبت ہے  ، تو پہلے (ٹیسٹ) کی تصدیق کے لیے الگ جانچ کرنا ہو گی ۔ یہ اگلے 24 گھنٹوں میں یا تو نجی یا سرکاری اداروں میں کیا جا سکتا ہے ۔

  • سرکاری جگہیں جہاں آپ والدین کی رضامندی سے   پہلےئٹیسٹ کی تصدیق کے لیے دوسرا ٹیسٹ فری کرا سکتے ہیں ، سموار سے جمعہ :                                                                                                                       https://self-testing.gov.gr/%CE%A3%CE%A4%CE%91%CE%98%CE%95%CE%A1%CE%91_%CE%A3%CE%97%CE%9C%CE%95%CE%99%CE%91.pdf
  • ہفتہ اور اتوار

https://self-testing.gov.gr/%CE%A3%CE%A4%CE%91%CE%98%CE%95%CE%A1%CE%91_%CE%A3%CE%97%CE%9C%CE%95%CE%99%CE%91_%CE%9A%CE%A5%CE%A1%CE%99%CE%91%CE%9A%CE%97%CE%A3.pdf

     آپ صحت عامہ کی نقل وحرکت کی یونٹوں کو کویڈ ـ19    کے فری رابٹ ٹیسٹ کے لیے لسٹ میں یہاں تلاش کر سکتے ہیں ۔ https://eody.gov.gr/komy-testing-eody/.  ویکسین کے بغیر شہریوں کے لیے  کویڈـ19 کے منفی رابٹ ٹیسٹ کی  کمپیوٹر کے صحفے سےآن لائن سند صرف پرائیویٹ معالج سینٹر سے کرانے کی  صورت میں ممکن ہے ۔

عام سوالات

1 ۔ میں خود ذاتی ٹیسٹ کیسے کر سکتا ہوں ؟  

جانچ کرنے سے متعلق ایک ویڈیو یہاں ملاخظہ کی جا سکتی ہے

( یونانی میں ) ۔ https://www.youtube.com/watch?v=uqy9EtE1uuE

اگر آپ طالب علم ہیں تو ویڈیو دیکھیں سب سے اہم جانچ (ٹیسٹ) سکول کے باہر ہوتے ہیں ۔ یہاں: https://www.youtube.com/watch?app=desktop&v=D0Hu3MvSUF0  

2 ۔ سکولوں میں( ذاتی ) ازخود جانچ  کن کے لۓ لازمی ہے؟

کے          ازخود جانچ کچھ اقسام کے سرکاری اور نجی ملازمین کے لیے ضروری ہے ( مثال طور پر پرچون فروش ، ٹرانسپورٹ ، سپر مارکیٹ میں خواتین حضرات (ملازم) ، حجام کی دوکانیں ) نیز تمام  نرسریز  ، پرایمری اسکولز ،  صبح و شام کے مڈل سکولز ، پیشہ ورونہ اور عام ہائی سکولز ، ہائی سکولز (کے طالبعلموں) کی  مڈل کی کلاسیں ہائی سکولز میں

طلباء / طلبات ۔

استاد / پروفیسرز۔  

       خصوصی تدریسی عملہ ، خصوصی معاون عملہ اور انتظامیہ اور دیگر ملازمین کے لیے خود جانچ ضروری ہے ۔

            خصوصی تعلمی ادارے مختلف درجوں کے مخصوص تمام سکولزبھی کھلے ہیں  ، ان کے استاتذہ  ،  خصوصی تدریسی عملہ ،  خصوصی معاون عملہ اور دوسرے عملے کے لیے  خود جانچ ضروری ہے ۔ معزور یا خصوصی تعلیمی ضروریات کے حامل طلباء کے لیے خود جانچ  معذوری کی قسم  یا خصوصی تعلیمی ضروریات کی ناگزیری کے ثبوت کی بنا پر ہے ۔ 

        3 ۔ اگرآمکا  ΑΜΚΑ یا پائیپا   ΠΑΑΥΠΑ  نہیں ہے تو میں کیا کروں یا نظام میں اپنا آمکا  ΑΜΚΑ    تلاش کرنے میں مشکل پیش آتی ہے تو؟

  ΑΜΚΑنہ ہونے کی صورت میں عارضی  ΑΜΚΑ   ) ΠΑΜΚΑ (  یا  ΠΑΥΥΠΑ  اور اگر خصوصی  نمبر 

نظام میں تلاش کرنے میں مشکلات ہیں  ، تو مندرجہ ذیل ویب سائیٹ کی مدد سے کسی سرکاری ادارے جائیں ۔

https://self-testing.gov.gr/eody-stathera-simeia.pdf

اپنا    ΠΑΥΥΠΑ     تلاش کرنے کےلیے اس ویب سائیٹ میں داخل ہوں  .

 ( مختلف زبانوں میں موجود ہے  (https://www.amka.gr/have-paaypa/

اپنا  ΑΜΚΑ  تلاش کرنے کے لیے اس صفحہ میں داخل ہو ۔

 ( یونانی میں ) ۔https://www.amka.gr/AMKAGR/

4 ۔ پناہ کی تلاش کرنے والے بچوں کے لیے کیا ہے ؟

         پناہ کی تلاش کرنے واے بچوں کی صورت میں والدین / دوسرے مجازسرپرست  مختار دے سکتے ہیں (مخصوص ویب سائیٹ میں درخواست کے ذریعے ) سکول کے سربراہ کو یا مہاجرین کے تعلیمی ادارے کے سربراہ کو تاکہ  وہ ممکنہ طور پہ سیلف ٹیسٹ   self-testing.gov.gr   میں ذاتی کوڈ TAXISnet کی مدد سے جڑ سکے اور بچے کے لیے کویڈ ۔19  کا سکول کارڈ بن سکے ۔ اس صحفے کے مطابق  : https://self-testing.gov.gr/covid19-school-card-print.pdf نابالغ  طالب علم کے تنہا  ہونے کی صورت میں ازخود ٹیسٹ کے لیےاس کا  استقبالیہ مرکز ، اندراج کا مرکز یا  ذاتی رہائشی ڈھانچہ   کا سربراہ تنہا نابالغ کا  فارم پر کر کے دستخط کرے ۔ کوڈ۔19 کا ہاتھ سے لکھا ہوا سکول کارڈ تنہا نابالغ  طالب علموں کے لیے فارم کے مطابق  ہے ۔   اوپر والے فارم کے مطابق جس میں ΑΜΚΑ  کے متعلق بات کی گئ اس کا مطلب عارضی ΑΜΚΑ  (ΠΑΜΚΑ ) اور ساتھ ΠΑΥΥΠΑ  ہے ۔

         ذاتی ٹیسٹ کی کارروائی رہائشی ڈھانچے کے ملازم کے سامنے کتابچہ کی ہدایت  کے مطابق ہونی چائیے ۔

              5 ۔ طالب علموں کو ذاتی جانچ (ٹیسٹ) خود کرنے کی صورت میں ؟

             ہائی سکول کے بالغ طالب علموں کو اجازت ہے کہ ،  وہ ذاتی ٹیسٹ خود کریں ، طالب علم جن کی عمریں 13 سال سے 18 سال کے درمیان کو بھی ذاتی ٹیسٹ خود کرنے کی اجازت ہے ،  مگر والدین اور سرپرست کی نگرانی میں ، طالب علم جن کی عمریں 13 سال سے کم ہے ، ان کا ذاتی ٹیسٹ والدین یا سرپرست کریں گے ۔

         6 ۔ ذااتی ٹیسٹ کا پلیٹ فارم میں بیان کےاندراج کی کارروائی کیسے ہوگی؟

          پلیٹ فارم میں داخل ہونے کے لیے معاشرے کے تربیت یافتہ افرادمندرجہ ذیل میں سے کسی ایک  کا انتخاب کر سکیں گئے ۔

کویڈ ۔ 19 کے ذاتی ٹیسٹ کی بیان حلفی     عام آبادی اور اساتذہ اور وزارت تعلیم اور مذہبی امور کی انتظامیہ اور سکولوں کے دیگر ملازمین کی بیان حلفی ۔

2۔ سکول کا کارڈ برائے کویڈ ۔ 19سکول کے کارڈ کے اجراء کے لیے والدین  /  سرپرست طالب علموں اور بالغ طالب علموں کی بیان حلفی ۔

      انتخاب کی گئ کسی ایک قسم میں داخلہ کے بعد بنیادی کوائف کی تصدیق اور پھر جو ذاتی ٹیسٹ ہو چکا کا بیان تاکہ متعلقہ تحریری ثبوت کا اجراء ہو ۔

          7 ۔  ذاتی ٹیسٹ کی کاروائی کے بعد استعمال کیے گے مواد کو کیسے تلف کرنا ہے ؟

         اگر ٹیسٹ منفی ہے ، تو پھر عام کچرے / کوڑے کے ڈبے میں پھینک سکتے ہیں ۔ اگر ٹیسٹ مثبت ہے ، تو پھر بھی عام کچرے میں پھینک سکتے ہیں ، مگر دوہرے لفافے میں اچھے طریقے سے بند کرنے کے بعد ۔

          ذاتی ٹیسٹ کے فضلہ کو نیلے رنگ کے دوبارہ استعمال  ( ری سائیکلینگ ) کوڑا دان میں نہیں ڈالنا ۔

       8 ۔ اگر ٹیسٹ مثبت ہے تو پھر کیا کرنا ہے ؟  

        اگر ٹیسٹ مثبت ہے تو ضروری ہے ، مثبت نتیجے والے سکول کارڈ کا اجراء ، مثبت نتیجہ کی استاتذہ ، وزارت مذہبی امور اور تعلیم کے ملازمین اور انتظامیہ کے ملازمین کو بیان حلفی ۔ 

         علاوہ ازیں ٹیسٹ کے جواب کی تصدیق کے لیے  24  گھنٹے کے اندر دوسرا ٹیسٹ کسی بھی  سرکاری یا  پرائیوٹ  ادارےمیں ، اگر آپ چاہیں تو اپنے خرچے سے ، اور اگر دوسرا (ٹیسٹ) بھی مثبت ہے ۔

    اگر دوسرا ٹییسٹ مثبت ہے تو پھر وزارت صحت کے اصولوں پر عمل ، اور اگر دوسرا منفی ہے ، تو  پھر سرکاری ادارہ سے تصدیق شدہ تحریری  ثبوت منفی جواب کا ۔  اس صورت میں طالب علم  ، اساتذہ ، وزارت مذہبی امور اور تعلیم کے ملازمین اور دیگر انتظامیہ، مندرجہ بالا تصدیق شدہ ثبوت پیش کرتے ہوے واپس ادارہ میں حاضر ہو سکتے ہیں  ۔

      9 ۔  دوسرا مسلسل ٹیسٹ کہاں کروں ؟

          لسٹ میں موجود کسی بھی ایک جگہ پر جو صبح کے اوقات میں سموار سے جمعہ تک کام کرتے ہیں ،  اس کے علاوہ اتوار کو بھی کام کرتے ہیں ، لسٹ میں موجود جگہوں کی معلومات مندرجہ ذیل ویب سائیٹ سے ۔

  لسٹ سے صیحیح پتہ اور اوقات کار کا  بھی معلوم ہو گا https://self-testing.gov.gr/eody-stathera-simeia.pdf;      

          ان جگہوں پرجانے کے لیے  ذاتی ٹیسٹ کے مثنت جواب کی  تصدیق کے لیے  اس صحفے  self-testing.gov.gr  میں ذاتی ٹیسٹ کا مثبت جواب  کی بیان حلفی جمع کرائیں ۔ مسلسل دوسرے ٹیسٹ کے لیے سرکاری ادارے سموار 12 اپریل سے موجود ہیں ۔

     10 ۔ اگر کوئی کویڈ ۔ 19 کا تیز ترین فوری ٹیسٹ  موریاکو پیش کر چکا ہے ، اس کے لیے بھی ذاتی ٹیسٹ ضروری ہے ؟

     اگر سکول کا دورانیہ جو سموار 12 اپریل یا جمعرات 15 اپریل کو شروع ہونے کے 72 گھنٹے پہلےتک  تیز ترین ٹیسٹ موریاکو  ٹیسٹ کرا چکے ہیں ،  تو پھر نیا ذاتی ٹیسٹ کرانے کی آپ کو ضرورت نہیں ہے ۔

    11 ۔ اگر ذاتی ٹیسٹ کا جواب درست نہیں ہے تو پھر میں کیا کروں ؟  

     بعض اوقات  (ٹیسٹ) کا جواب درست نہیں ہوتا ، توایسی صورت میں مندرجہ ذیل ویب سائیٹ میں بنائی گئی لسٹ میں سے کسی ایک سرکاری ادارے سے رابطہ کریں ۔ 

https://self-testing.gov.gr/eody-stathera-simeia.pdf

     12 ۔ غیرحاضریوں کا جواز : مثبت جواب آنے کی صورت میں دوسرا مسلسل ٹیسٹ ہونے تک ایک یا دو دن کی غیر خاضر کے حق دار کیسے ہیں ؟

     اگر آپ اگلے ٹیسٹ کا جواب ( ثبوت کے طور پر ) دیکھائیں گئے تو پھر ان  غیر خاضریوں کوسکول میں درج نہیں کیا جائے گا ۔ اور یہ دوسرا مسلسل ٹیسٹ ضروری ہے 24 گھنٹے کے اندر کسی بھی سرکاری ادارے سے ہو جو اتوار کو بھی کام کرتے ہیں۔

     13 ۔ کن عمروں کے طالب علم آمکا دیکھا کر ذاتی ٹیسٹ دواخانہ سے خود وصول کر سکتے ہیں ؟

          تمام طالب علم ( بشمول بالغ / نا بالغ ) جو سکول میں پڑھتے ہیں ،  اس کے علاوہ  مخصوص تعلیمی مراکز کے مخصوص تعلیم حاصل کرنے والے طالب علم دواخانہ پر  آمکا   دیکھا کر ذاتی ٹیسٹ وصول کر سکتے ہیں ۔

  14 ۔ اساتذہ / طالب علم جو ویکسین لے چکے ہیں کو بھی ٹیسٹ کرنا چاہیے ؟ ہاں

3 ۔ ہنگامی خفاظتی اقدامات ـــ محدود نقل و حرکت

     موجودہ قانون کے تحت کویڈ ۔ 19 کی صورت حال کے پیش نظر یونان سرزمین( کے علاقوں) کا رنگوں سے مختلف درجوں میں خطرہ ظاہر کیا گیا ہے :

  • درجہ اول / پیلا رنگ زیر نگرانی علاقہ ظاہر کرتا ہے ۔
  • درجہ دوم / سرخ رنگ زیادہ خطرے والا علاقہ ظاہر کرتا ہے ۔
  • درجہ سوم / گہرا سرخ رنگ شدید خطرے والا علاقہ ظاہر کرتا ہے۔

     اپنے رہائشی علاقہ کا رنگوں کے لحاظ سے درجہ بندی جاننا ضروری ہے ،  اور یہ بھی ممکن ہےکہ  مختلف(علاقوں میں) مختلف پابندیاں ( پالسیاں ) نافذ ہوں ۔ علاوہ ازیں کویڈ ۔ 19 کے متعلق جغرافیائی نقشہ یہاں موجود ہے ۔ 

https://covid19.gov.gr/covid-map/


تیسری دنیا کے ممالک کے شہری جوکہ  استقبالیہ اور شناخت مرکز لیزوو، ساموس ، کوس  ، لیرو اور  خی اوس مین رہتے ہیں  کے علاوہ اندرون ملک زیر نگرانی کھلے رہائیشی مراکزکے   ہر قسم کے رہائیشی ڈھانچوں اور شناختی مراکز میں رہتے ہیں ، ان کے لیے قوائد و ضوابط سے متعلق معلومات ۔

1۔  تیسری دنیا کے  ممالک کے شہری ( افراد ) جو پورے یونان میں ، شناخت اور استقبالیہ مراکز کے مہمان خانوں  میں رہتے ہیں  ان پر بھی یہ عارضی پابندیاں لاگوں  ہیں اور یونانی پولیس کی طرف سےنافذ کی جاتی ہیں  ۔

2۔   اندرون ملک (جزیروں کے علاوہ) صبح 7 بجے سے شام 9 بجے تک شناختی مراکز رہائیشی مراکز میں رہنے والے خاندانوں یا گروہوں کے سربراہ کو قریبی شہری مرکز میں ضروریات زندگی پوری کرنے کے لیے نقل و حرکت کی اجازت ہے ۔ علاقے جہاں نقل و حرکت کے لیے سرکاری ذرائع آمدورفت موجود ہے ، بھیڑ ( رش ) سے بچنا ضروری ہے ۔  یونانی پولیس پیش کردہ اصول و ضوابط پر عمل درآمد کو یقینی بناتی ہے ۔

3۔  استقبالیہ اور شناختی مراکز کے ادارے اور رہائشی مراکز کی انتظامیہ اور ذمہ دار تیسری دنیا کے شہریوں کو اور ان کے متعلقہ  اداروں کو زبان جو سمجھتے ہیں  میں تحریر  اور  زبانی اطلاع کریں گے ، اس کے علاوہ ادارے ان  جگہوں  یا اردگرد کاروائیاں کرتے ہیں کو بھی سخت پابندیوں کے متعلق (آگاہ کریں گے ) ۔ ہجوم کے متعلق اصولوں پر سختی سے عمل ، متعلقہ ادارے کو رپورٹ اور عالمی تنظیم کے مقامی یونٹ کو اطلاع ، علاوہ ازیں شہریوں کی مقامی تنظیم کو اطلاع ، جو شناختی مرکز میں اور  رہائشی مرکز کی اجازت دیتی ہے  ۔   دوسری سرگرمیاں جن کا رہائیش  ، خوراک ، طبعی امداد سے تعلق نہیں ہے ،  کے لیے نقل وحرکت  استقبالیہ و شناخت اور رہائشی مراکز کی انتظامیہ کی اجازت اور نقل وحرکت   کے اصولوں پر عمل کرتے ہوے ہے ۔

  4 ۔  اندرون ملک (جزیروں کے علاوہ) تیسری دنیا کے شہریوں جو شناختئ مراکز اور رہائیشی ڈ ھانچے میں رہتے ہیں کے لیے قانونی معاونت صرف شناختی مرکز رہایشی ڈھانچے کی انتظامیہ کی اجازت اور مخصوص ممکنہ جگہ پرہو سکتی ہے۔ ملازمین جو شناختی مرکز رہایشی ڈھانچے میں کام کرتے ہیں  ، کے لیے بھی صحت عامہ کے اصول جو کہ شہریں کے صحت عامہ کے ادارے کی سیکریٹری کی طرف سے جاری ہوے ہیں ، پر عمل کرنے کی پابندی ہے ،

5۔ اندرون ملک (جزیروں کے علاوہ)  استقبالیہ اور شناختی مراکز اور رہائیشی ڈھانچے میں خصوصی مراکز صحت بہتر کیے جا رہے ہیں  ، جو کہ کویڈ ۔ 19 کے ممکنہ حملے سے سامنا کرنے ،  اور شناختی مراکز اور رہائیشی ڈھانچے میں کام کرنے والے ملازمین کی خفاظت کے لیے بھی تیار ہیں ۔

6۔  یونانی پولیس بھیڑ (رش) میں گاڑیوں کی نقل و حرکت کےعمل ، نقل و حرکت کے اصول اور جانچ (چیکنگ ) کے لیے  تیکنیکی رکاوٹ  کے فیصلے کرنے اور قوائد وضوابط  پر عمل کرانےکی  ذمہ دار ہے ۔

7۔ قومی حفاظت کے پیش نظر پناہ کے متلاشیوں ( درخوست گزاروں ) بغیرشہرت ، ساتھ ساتھ تسلیم شدھ مہاجر، معاون تحفظ والوں کی نقل و حرکت جو مخصوص بک شدہ ( بحری جہازوں ، ہوائی جہازوں ، ٹرینوں ، بسوں اور گاڑیوں ) کے ذریعے مندرجہ بالا افراد کے لیے  (  HELIOS, ESTIA II ESTIA 2021).   )   کی طرف سے کی جاتی ہے ، پر وزارتی فیصلہ نافذ نہیں ہوتا ۔

8۔ اندرون ملک (جزیروں کے علاوہ)  وزارت قانون کی ترمیم کے بعد شامل نہیں ہے ،  تیسری دنیا کے ممالک کے افراد کی نقل و حرکت جو کہ استقبالیہ اور شناختی  و رہاٰئشی مراکزکے ادارے میں داخلے کے لیے استقبالیہ اور شناختی  و رہاٰئشی مراکزکے ادارے  کی طرف سے منظم کی جاتی ہے ۔

 9۔  وزارتی فیصلے کی ترامیم کے بعد ضلعی پناہ کے دفاتر جو شہری  حدود سے باہرہیں یا  اندر اور جن   کی کارروائیاں (خدمات) معطل ہونےسے خارج نہیں ہوتی شامل نہیں ہیں  ۔  ضلعی پناہ کے ادارے کے ملازمین اور نگران ، پولیس کے تعاون سے تیسری دنیا کے ممالک کے افراد قانونی نمائندوں ، مشیران ، ترجمانوں اس کے علاوہ تمام دوسرے افراد جن کی حاضری پناہ کے ادارے میں ضروری ہے ، کی بحفاظت آمد ، انتظار، رخصتی تمام ضروری حفاظتی انتظام کرتے ہوئے ضروری کارروائیاں بروئے کار لاتے ہیں ۔

چہرے کا ماسک ضروری ہے  ، سوائے چار سال سا کم بچوں کو یا ان افراد کو جن کو ماسک استعمال کرنے سے صحت کا مسئلہ بنتا ہے ۔

 جہاں رہتے ہیں وباں مقامی انتظامیہ اور مہمان خانہ کی انتظامیہ سے اضافی اقدامات کے نفاذ کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں ۔

4 ۔  معاشرتی فاصلہ

  • پورے ملک میں اندرونی اور بیرونی ہر جگہ پرڈاکٹری ماسک کا استعمال ضروری ہے ،  اس میں کام والی جگہ بھی شامل ہے  ، مگر ذاتی کام والی جگہ جہاں کسی دوسرے کا داخلہ نہیں اس میں شامل نہیں  ،  ماسک استعمال کرنے والوں میں وہ لوگ بھی شامل نہیں  جن کو ماسک کے استعمال سے صحت کا مسئلہ بنتا ہے اور تحریرثبوت سے ثابت ہے  ( جسے سانس کا مسئلہ اور  چار سال بچے سے کم(عمرکے) بچے بھی ، ماسک کے استعمال کی قانونی خلاف ورزی کی سزا 300 یورو جرمانے کی صورت میں ہے۔
  • سپرمارکیٹ میں تمام گاہگوں کے لیے N95 یا FFP2  دو رنگوں والا ماسک یا کپڑے کا ماسک پہننا ضروری ہے ، خلاف ورزی کی صورت میں 300 یورو جرمانہ ۔
  • نقل و حرکت : ذرائع آمدورفت محدود حد تک مسافروں  اورکم ملازمین کے ساتھ چل رہے ہیں تمام مسافروں کے لیے N95 یا FFP2 دو رنگوں والا ماسک یا کپڑے کا ماسک پہننا ضروری ہے ۔ ٹیکسی اور ذاتی گاڑی  میں ڈرائیورسمیت  تین مسافروں کی اجازت ہو گی ۔ مسافروں کی تعداد میں اضافہ کی اجازت صرف نابالغ بچوں کی والدین کے ساتھ ہونے کی صورت میں ہے ( جن کا اکیلا رہنا یا اپنی خفاظت کرنا نا ممکن ہے ) اور وہ افراد جن کو دوسرے مسافر سے مدد درکار ہے ۔
  • عبادت کی جگہوں مین جانے کی صورت میں(مثال کے طور پر چرچ) چہرے کا ماسک لازمی ہے ۔ داخلہ صرف مکمل ویکسین ، بیماری سے ٹھیک ہونی کی سند یا پی ۔ سی ۔ ر ۔ ٹیسٹ کے ساتھ ۔
  • ہوٹل  ، کافے اور بار میں داخل اور خارج کے راستوں میں چہرے کا ماسک لازمی ہے ۔
  • لفٹ کا استعمال : لفٹ میں چہرے کا ماسک لازمی ہے ۔

5 سکولوں کا کھلنا

 بچوں کے مراکز نرسری ، پرائمری ، مڈل اور ہائی سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں 10 جنوری 2022

  • ہائی سکولوں اور تیکنیکی شعبہ جات کی تعلیمی سرگرمیاں جاری ہیں ۔
  • بچوں کے مراکز ، نرسری ، پرائمری اور مڈل سکولوں کی تعلیمی اورفنی سرگرمیاں جاری ہیں ۔
  • سکولوں میں مخصوص تعلیم کے یونٹوں میں تربیتی سرگرمیاں جاری ہیں ۔
  • ویکسین والے یا بغیرویکسین  کے طالب علم جو تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں کے لیے ذاتی ٹیسٹ براۓ کویڈ 19 (متعلقہ اصولوں کے صفحہ )کے تحت ہفتے میں دو مرتبہ ضروری ہو گا ۔
  • تعلیمی سرگرمیوں کے اوقات کے دوران اندرونی اور بیرونی جگہوں پر ماسک  کا استعمال لازمی ہے ۔
  • یونیورسٹیوں کی تعلیمی سرگرمیاں  ( بات چیت ، امتحانات ، لائبریری ) سکول کے یونٹوں  میں آن لائن کلاسیں لینے کی تربیت جاری ہے ۔ 
  •   وزارت تعلیم اور مزہبی امور کے 27 مئی 2021 کے مراسلہ کے مطابق طالب علموں کی غیر حاضریاں جو درج ہو چکی ہیں یا درج ہوں نگی اور ان کی اپنی ذاتی وجہ سے نہیں بلکہ ٹھوس وجوہات کی بنیاد پر ہوئی ہیں  کا سکول کے سال 2020-2021 میں شمار نہیں ہو گا ۔ 
  • اعلی تربیتی اداروں اور یونییورسٹیوں میں داخلے کے لیے امتخانات کی تاریخوں کا اعلان جلد ہو گا ۔
  • کسی مخصوص سکول کی تعلیمی  کارروائی کی معطلی کی جانچ ، وزارت تعلیم کے مندرجہ ذیل  صحفےسے جویونانی زبان میں ہے ہو سکتی ہے ۔: https://www.minedu.gov.gr/covid19-schools.html
  • https://www.minedu.gov.gr/exetaseis-2/1650-covid19/44445-21-03-2020-odigies-gia-tin-eks-apostaseos-ekpaidefsi وزارت تعلیم کے اس صحفےپر آن لائن کلاسوں کے لیے ہدایات دستیاب ہیں ۔

 : https://www.minedu.gov.gr/exetaseis-2/1650-covid19/44445-21-03-2020-odigies-gia-tin-eks-apostaseos-ekpaidefsi 

وزارت تعلیم کی آن لائن فاصلے سے)کلاسوں کے لیے برقی پلیٹ فارم سے جڑنے کے لیے ییاں کلک کریں ۔ : https://mathainoumeasfaleis.gov.gr/tilekpedefsi/

6 ادارہ برائے پناہ کی خدمات ( سروس )

  • ·       ( اسائیلم )  بین الاقوامی پناہ کا ادارہ طے شدہ وقت پرعوام کو  خدمت ( سروس ) مہیا  کرے گا ۔
  • عالمی پناہ کے ادارے اور کمیٹیوں کے ادارے میں عالمی پناہ کے درخواست گزاروں کی حاضری مندرجہ ذیل کے تحت ہو گی ۔ ا : کوڈـ19 کی مکمل ویکسین کی سند یا بیماری سے ٹھیک ہونی کی ، ب: کوڈـ19 کا موریاکو پ ۔ س ۔ آر ۔ 72 گھنٹے کی مدد کے اندر کا ٹیسٹ یا رابٹ ٹیسٹ جو  48 گھنٹے کی مدد کے اندر کا ٹیسٹ (جو ویکسین والے آدمی نے کیا ہو) 4 سے 17 سال کے درمیان کے نابالغ ذاتی ٹیسٹ کی سند پیش کر سکتے ہیں جو 24 گھنٹے  کے اندر ہوا ہو ۔ آدمی جو استقبالیہ  ،  رہائش اور شناخت مراکز میں ریتے ہیں مندرجہ بالا پابندیوں سے مستشنی ہیں ۔
  •  اسائیلم سروس میں حاضری کی صورت میں ، چہرے کے ماسک کے ساتھ ساتھ   50۔1   میٹر کی دوری ضروری ہے ۔
  • ہر صورت میں  سیاسی پناہ کے متلاشیوں کو وقت مقرر کرنے کے لیے ، ویب سائیٹ کی الیکٹرانک درخواست  کے استعمال کے لیے مدعو کیا جاتا ہے ۔ 

applications.migration.gov.gr    

عالنی پناء کے ادارے میں طے شدہ وقت پر کسی بھی وجہ سے نہ آ سکنے کی صورت میں فی الفور اسی دن مجاز ادارے کو بذریعہ ٹیلی فون ، فکس ، ڈاک یا آن لائن طریقے سے آگاہ کیا جائے ۔

وزارت براۓ تارکین وطن اور پناہ کے ادارہ (اسائلم سروس) کا مواصلاتی پتہ (ای میل)  (applications.migration.gov.gr)

      عالمی سیاسی پناہ کے متلاشی اپنا وقت  برقی طریقے سے (آن لائن )طے کرسکتے ہیں اور پناہ کا ادارہ ( اسائیلم سروس  )عوام کی خدمت صرف تقرری کی صورت میں کرتا ہے  ۔  مندرجہ ذیل اقدامات پہلے ہی صرف وقت مقررکرنے کے بعد ہی کیے جا رہے ہیں ۔

  • طے شدہ انٹرویو ۔
  • طے شدہ ( رجسٹریشن) اندراج ۔
  • خاندانی ملاپ ( ڈبلن کیسز) سے متعلق معاون دستاویزات جمع کرانا  ۔

 رعایت کے طور پر  اپیل  کا بوقت لۓ بغیر  صرف  مدت  ختم ہونےکی صورت میں اپیل دائر کی جا سکتی ہے ۔

کچھ خدمات جو پہلے ہی   حاضر ہوے بغیر ہی  الیکٹرونک طور پر(آن لائن) عملدرآمد کی جاتی ہیں ، وہ ہیں :

  • رابطے کی ذرائع میں تبدیلی  ۔
  • شناخت کے کوائف میں تبدیلی  ۔
  • انٹرویو کی تاریح کو ملتوی / جلدی  کرنے کی درخواست ۔
  • درخواست کی حثیت / درجہ کے لیے درخواست
  • فائلوں (کیسوں ) کی علیحدگی کے لیے درخواست
  • دستاویزات پیش کرنے کی درخواست 
  • نقل (کاپیاں) جاری کرنے کی  درخواست     
  • قانونی امداد کے لیے درخواست
  • تارکین وطن کی عمومی صحت کے لیے بیمہ (انشورنس نمبر) ΠΑΥΥΠΑ  کے اجراء کے لیے درخواست ۔

استدعا (اپیل) کے ادارے کی کارروائی کے متعلق ، مختار شدھ (اتھارٹی لیٹر جن وکیلوں کے نام ہے) جو کہ سرخواست گزاروں کی نمائیندگی کرتے ہیں ، کسی بھی قسم کی درخواست مندرجہ ذیل مواصلاتی پتہ (ای میل ) پر بھیج سکتے ہیں ۔[email protected]

7 صحت کی دیکھ بھال کے لیے رسائی

  • تمام ہسپتالوں  ، کلینکوں اور تشخیسی مراکز میں ایک مریض کے ساتھ  دیکھ بھال کے لیے صرف ایک آدمی کی اجازت ہے  ۔
  • عام طورصرف کسی بھی صحت کے ادارے کی طرف  مقررشدہ اپریشن ہی ہو رہے ہیں (ہسپتال ، ضلعی صحت (کا ادارہ) وغیرہ) ۔
  • مریض جو سرکاری یا پرائیویٹ صحت کے مراکز میں نارمل چیک اپ کے لیے حاضر ہوتے ہیں ، کے لیے کوڈـ19 کا لیباٹری ٹیسٹ ضروری نہیں ۔
  • مریض جو سرکاری یا پرائیویٹ صحت کے مراکز میں شدید بیماری کے چیک اپ یا  ایسے چیک اپ جس سےہوا کی آلودگی ممکن ہو کے لیےحاضر ہونے کے کویڈـ19 کا لیباٹری ٹیسٹ ضروری ہے  ۔
  • مریض جو سرکاری یا پرائیویٹ صحت کے مراکز میں نہایت اہم واقعات کی صورت میں حاضر ہونے کے لیے بھی  کویڈـ19 کا لیباٹری ٹیسٹ ضروری نہیں ۔
  • مریضوں کے مددگاروں کے لیے مکمل ویکسین کی سند یا بیماری سے ٹھیک ہونے کا آخری تین ماہ کی مدت کا ثبوت ہونے کی صورت میں سرکاری یا پرائیویٹ صحت کے مراکز میں  مدد فراہم کرنے کے لیے داخلہ کے لیے  کویڈ ـ 19  کا لیباٹری ٹیسٹ ضروری نہیں ۔ اس میں سرکاری یا پرائیویٹ کلینکوں کے علاوہ ڈاکٹروں کے دفاتر بھی شامل ہیں  ۔
  • مریضوں کے مددگاروں کے لیے جن کے پاس مکمل ویکسین کی سند  نہیں یا بیماری سے ٹھیک ہونے کا آخری تین ماہ کی مدت کا ثبوت  نہ ہونے کی صورت میں  کسی بھی  سرکاری یا پرائیویٹ صحت کے مراکز میں جہاں ابتدائی مدد فراہم کی جاتی ہے ،  داخلہ کے لیے اخری 48  گھنتوں کا کویڈ ـ 19  کا لیباٹری سے  پی ۔ سی ۔ ار ۔ یا  رابٹ ٹیسٹ دکھانا ضروری ہے ۔ اس میں سرکاری یا پرائیویٹ کلینکوں کے علاوہ ڈاکٹروں کے دفاتر بھی شامل ہیں  ۔
  • مریضوں کے مددگاروں کے لیے جن کے پاس مکمل ویکسین کی سند  نہیں یا بیماری سے ٹھیک ہونے کا آخری تین ماہ کی مدت کا ثبوت  نہیں ہے اور ویکسین مکمل کیے ہوے مریضوں کے ساتھ ہیں ، ان کے لیے بھی سرکاری یا پرائیویٹ صحت کے مراکز میں جہاں ابتدائی مدد فراہم کی جاتی ہے ،  داخلہ کے لیے اخری 48  گھنتوں کا کوڈ ـ 19  کا لیباٹری سے  پی ۔ سی ۔ ار ۔ یا  رابٹ ٹیسٹ دکھانا ضروری ہے   ۔
  • مریضوں کے ساتھ آنے والے وہ مددگار جو نہایت اہم واقعات کی صورت میں مدد کے لیے مریضوں کے ساتھ آتے ہیں مندرجہ بالا (پابندیوں) میں شامل نہیں ۔

8 ذاتی صحت اور خفاظت

چہرے کے ماسک کے درست استعمال کی ہدایت

  • ماسک پہننے اور بالخصوص اتارنے سے پہلے ہاتھوں کو صابن اور پانی سے دھونا یا سنی ٹائیزرکا استعمال کریں ۔
  • ماسک کو ناک  کے اوپر سے منہ پر ڈالنا اورٹھوری کے نیچے سے جگڑنا ۔
  • دونوں پلاسٹک نما ڈوریوں کو بیک وقت اپنے کان کے پیچہے سے کھنیچ کر ( ماسک ) اتاریں ۔ اتارتے وقت یقینی بنائیں ( ماسک ) کے آگے باہر والے حصے نے (منہ یا ناک کو مس تو نہیں کیا) چھوا تو نہیں۔
  • نمی زدہ ( گھیلا ) ہونے کی صورت میں تلف کر دی ۔
  • اگر ماسک ایک مرتبہ استعمال کرنے والا ہے ، تو اس کو احتیاط سے ڈوریوں سے پکڑ کر عام کچرے کے ڈبے میں پھینک دیں نہ کے ( رسائیکلنگ ) دوبارے استعمال والے میں ۔ ایک مرتبہ استعمال کرنے والا ماسک دوبارہ استعمال کے قابل نہیں ہوتے لہذا ان کو دوبارہ استعمال کے قابل بنانے والے کچرے کے ڈبے میں نہ ڈالیں ۔
  • اگر ماسک کو بار بار استعمال کرنا ہے ، ( کپڑے کے  ماسک ) تو پھر جتنا جلدی ہو سکے مشین یا ہاتھ اور عام صابن سے 60 ڈگری پر دھویں اور پھر اسکو استری کریں ۔

نوٹ ۔ چہرے کے ماسک کا استعمال ایک اضافی احتیاط ہے ۔ نہ کے حفاظت کی حقیقی احتیاط جیسا کے سماجی فاصلہ 50۔1 میٹر یا پھر سانس کی احتیاط ( کھانسی اور چھینک کے وقت ( ٹشو)  رومال کا استعمال ) یا ہاتھوں کی صحت اور چہرے کو چھونے سے بچنا ۔

عام سوالات اور ویڈیوز کے لیے عالمی ادارہ برائے صحت کی ویب سائیٹ یہاں ہے ۔

https://www.who.int/emergencies/diseases/novel-coronavirus-2019/advice-for-public/when-and-how-to-use-masks.

گھر میں مشکوک کویڈ 19 کے مریض ہونے کی صورت میں تنہائی کے رہنما اصول 

  • افراد جن کا عام طور پر  مشکوک یا تصدیق شدہ  کویڈ ۔ 19  کے مریضوں سے واسطہ پڑتا ہے ۔  ( مثلا  خاندان کے  افراد ، دوست ، جاننے والے  اور  صحت عامہ کے شعبے میں کام کرنے والے  )  اپنی صحت کی حالت کا ضرور دھیان رکھیں ، دن میں دو مرتبہ بخار چیک کریں ، پہلی مرتبہ ظاہر ہونےکے 14  دنوں تک دھیان رکھنے والے دورانیے کے دوران بہتر ہے کے صحت عامہ کے ماہرین سے رابطے میں رہیں ۔
  • تنہائی  کے رہنما اصولوں پر عمل کرنے کے دوران  اگرایک شخص مدافتی  نظام میں  انفیکشن مخصوص کرتا ہے ، (  مثلا بخار ، کھانسی ، گلے کا درد ، سانس لینے میں دشواری  ) تو اسے جلد ہی اپنے طبی ماہر یا تنظیم براۓ صحت عامہ سے رابطہ کرنا چاہیے  یا   ( ٹیلی فون نمبر: 1135 یا 210 5212 054 )  مزید معلومات کے لیے ۔ 
  • گھروالوں میں سے اگر کوئی کویڈ ۔ 19  کا مریض ہونے کی صورت میں کیا ضروری کرنا اور  کیسے اس کی دیکھ بھال کرنی ہے کے لیے  کمپیوٹرکا مندرجہ ذیل صحفہ ملاحظہ کریں ۔

لنک https://eody.gov.gr/neos-koronoios-covid-19-odigies-gia-frontida-ypoptoy-kroysmatos-sto-spiti/

صحت کے متعلق عام معلومات

کبھی نہ بھولیں!

          کھانسی یا چھینک کہنی یا ٹشو سے اور ٹشو کو جلد کچرے میں ڈالیں ۔ اپنے ہاتھوں کو چہرے سے دور رکھیں ۔ ہاتھوں کو باقائدگی سے صابن اور پانی کے ساتھ 20 سکنڈ تک دھوئیں ، خاص طور پر کھانے سے پہلے اور باتھ روم میں جانے کے بعد ۔ 

طلبہ و طلبات اپنی کلاس کے ہم جماعتوں کے ساتھ چیزیں تبدیل نہ کریں ( جیسا کہ قلم ، پینسل ، ربر ، موبائل ، نوٹ اور سکے وغیرہ ) ، سکول کے اندر اور باہر، ہر کسی سے 50۔1 میٹر کا فاصلہ رکھیں ، اگر آپ بیمار مخصوص کر رہے ہیں تو اپنے والدین / نگران یا اساتذہ کو جلدی سے اطلاع دیں اور گھر میں رہیں جب تک آپ مکمل طور پر ٹھیک محصوص نہ کریں ۔

9 سفری پابندیاں

سفری پابندیاں

      یونان میں اور یونان سے باہر سفر کرنے سے پہلے  پابندیوں کے بارے میں وزارت خارجہ کی ویب سائیٹ سے 

معلومات کریں  ، جو آپ کے سفر کے وقت لاگو ہوتی ہیں ۔

 (https://www.mfa.gr/en/current-affairs/statements-speeches/welcome-to-greece.html),

محکمہ سول ( ایوی ایشن ) ہوا بازی 

(http://www.ypa.gr/el/news

اور وزارت برائے سمندری امور اور جزیروں کی پالیسی

(https://www.ynanp.gr/el/gr-epikoinwnias-enhmerwshs/prostasia-apo-neo-koronoio-nomothesia/)

مسافروں کے لیے ہدایات :

  • مسافروں کے لیے خطرہ عام سمجھا جاتا ہے ۔ مسافروں کو مشورہ ہے کہ علاقے جہاں ممکنہ کویڈ۔ 19 کی منتقلی کا خطرہ ہے ، غیر ضروری سفر نہ کریں ۔ 
  • اگر واپسی کے 14 دن بعد تک بخار یا سانس کا مسئلہ ظاہر ہوتا ہے جیسے نیند نہ آنا کھانسی تو پھر بہتر یہ ہے کے گھر میں ہی رہیں اور اپنے ابھی کیے ہوئے سفر کا تذکرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر سے مدد لیں  یا  پھر قومی صحت عامہ کی تنظیم سے رابطہ  کریں ( 1135،2105212054 ) ۔
  • ·        شنگن مملک کے تمام مسافر جن میں 5 سال سے زائد کے بچے بھی شامل ہیں کو یونان میں سفرکرنے کے لیے یورپی یونین کا کویڈ۔ 19  کا  درست ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ دکھانا ضروری ہے ۔  και σε τρίτες χώρες (και εδάφη) εκτός ΕΕ που συμμετέχουν στο σύστημα ψηφιακού πιστοποιητικού COVID της ΕΕ    یا یونان داخل ہوتے وقت 72 گھنٹے کی مدت کے اندر کا پی ۔ سی ۔ آر ۔ ٹیسٹ  یا 24 گھنٹے کی مدت کے اندر کا رابٹ ٹیسٹ ، مزید معلومات کے لیے ؐمسافروں کی لیے سرکاری ویپ سائیڈ ملاحظہ کریں ۔    :https://travel.gov.gr/#/
  • ممکن ہے مسافروں کو داخلے کے وقت تشخیصی مرکز میں رابٹ  ٹیسٹ کے لیے کہا جائے ، جس کا منفی ہونا ضروری ہے ۔ ٹیسٹ کا مثبت ہونے کی صورت میں 5 دن کے لیے گھر یا کسی جگہ جو حکومتی اداروں  کی طرف سے مقرر کی گئی ہے کرنٹائین ضروری ہے ،
  • عالمی (بین القوامی ) پروازوں  کے متعلق معلومات :  کویڈ ۔ 19 یونان میں اور یونان سے  سفر پر اثرانداز ہو سکتا ہے یونان سے سفر کے متعلق خاص معلومات مندرجہ ذیل ویب سائیٹ سے لیں ۔

https://www.iatatravelcentre.com/world.php

https://www.aia.gr/traveler/travellers-info/faq-for-covid19


یہ اعلانات یونانی حکام کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پر مبنی ہیں اور یونانی ریاست کے اعلانات کا پناہ گزین کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (UNHCR) کے منشور سے مطابقت رکھنا ضروری نہیں۔ مہربانی کرکے  یاد رکھیں کہ یہ پناہ گزین کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (UNHCR) کا رسمی دستاویز نہیں بلکہ یونانی ریاست کے اعلانات کا خلاصہ ہے اس لئے اگر ضرورت ہو تو تمام خبر رساں ذرائع اور مہیا کی گئی لنکس کے حوالہ کا مطالعہ کریں

Last update: 08/02/2022