معلوماتی وسائل

Refugee.Info

اگرآپ اس کے متعلق معلومات کی تلاش میں ہیں ؟

  • کووڈ ۔ 19 کے ہنگامی اقدامات ۔
  • دستیاب خدمات ۔
  • سیاسی پناہ  کا طریقہ کار ۔
  • بچوں کا اسکول میں داخلہ ۔
  • طبی خدمات کےلیے  AMKA   یا   PAAYPA کے اجراء تک کیسے رسائی ؟

     انٹرنیٹ پر مہاجرین کےلیے صحفے(ویپ سائیڈ)  www.refugee.info   میں داخل  ہوں اور متعلقہ معلومات انگریزی ، فراسیسی ، عربی ، فارسی اور اردو میں لیں ۔ اس کے علاوہ  فیس بک  کے صحفے   Refugee.Info    سے نظر ثانی / استدعا  (اپیل)  کے متعلق معلومات انگریزی ، فراسیسی ، عربی ، فارسی ، اردو ، لنگالا ، کورمنجی اور صومالی (زبانوں) میں ہیں ۔

     اگر آپ گروپ میں سے کسی سے بات کرنا چاہتے ہیں ، تو مندرجہ بالا زبانوں میں سے کسی (بھی زبان) میں فیس بک کے ذریعے میسینجر پر پیغام بھیجیں ۔

          Refugee.Info     پر آپ جو معلومات بانٹتے ہیں ، اس کی حفاظت اور رازداری کا احترام برقرار رکھا جاتا ہے  ۔


پناہ کے درخواست گزاروں اور پناہ گزینوں کے لیے ہدایات –

        ان دونوں ہدایت ناموں میں بالترتیب ایتھنز اور تھیسالونیکی میں رہنے والے پناہ گزینوں اورپناہ کے درخواست گزاروں کے لیے خدمات فراہم کرنے والوں کی فہرست ہے اور یہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے تعاون سے Refugee.Info  کی طرف سے بنائی گئی ہیں اور ان ہدایات ناموں میں شامل تنظیمیں مفت مدد فراہم کرتی ہیں۔ خدمات میںطبی مدد ، معاشرتی مدد ، نفسیاتی مدد ، صحت کی دیکھ بھال اور خدمات ، قانونی مشورے ، کھانا ، پناہ گاہ ، مادی مدد ،تعلیم ، ایڈز ΗΙV/AIDS     سے متاثرہ افراد کے لئے خدمات اور ان لوگوں کے لئے خدمات شامل ہیں ،  جو جنسی شناخت  / اظہار اور /  یا  جنسی ترجیحات کی بنیاد پر امتیازی سلوک کا شکار ہیں ۔

      ان ہدایات ناموں میں آزاد حکام بھی شامل ہیں،  جن سے آپ نجی اداروں ،   سرکاری محکموں  عوامی یا قانونی شخصیات کے ذریعہ حقوق پامال ہونے کی صورت میں مدد لے سکتے ہیں۔

ایتھنز والوں کے لیے ہدایات

ایتھنز گائیڈ یہاں پایا جا سکتا ہے


تھیسالونیکی میں خدمات  کے لیے ہدایات نامہ 

تھیسالونیکی گائیڈ یہاں مل سکتی ہے۔

Last update: 23/01/2024