اتیکا

کرونا وائرس کے تناظر میں اتیکا کے احاطہ میں خدمات دی جانے کے حوالہ سے تازہ معلومات

بلدیہ کی خدمات

  • ایتھنز بلدیہ کے ٹیلفونیک مرکز: 210 52 77 000

پیر تا جمعہ, صبح 8 سے شام 8

ترجمان دستیاب نہیں

  • نفسیاتی و اجتماعی مدد: 210 3637365, ترجمان دستیاب نہیں
  • ابتدائی امداد کے خدمت: 210 3638049, ترجمان دستیاب نہیں

ACCMR – تارکین وطن اور پناہ گزینوں کے امور کی ایتھنز کا انتظامی مرکز

  • عوامی صحت کے بچاوں سے متعلق ایتھنز کے شھر کے اٹھائے گئے اقدامات (14 اقدامات)   

https://www.accmr.gr/en/news/845-measures-of-the-city-of-athens-to-protect-public-health.html?art=1

  • جاری رہنے والی اور نازک صورتحال سے دوچار افراد کےلئے خدمات (جن میں تارکین وطن اور پناہ گزین شامل ہیں). خدمات کا نقشہ یہاں دستیاب ہے: https://bit.ly/3daDZJG
  • کمیونٹی ملازمین اور مستفید افراد کا کرونا وائرس سے بچاوں کے احتیاطی تدابیر سے متعلق معلومات

https://www.accmr.gr/en/news/835-coronavirus-info-en.html?art=1

اتیکا کے احاطہ میں موجود ہسپتال

  •  یونان کے تمام ہسپتال اس وقت ڈیوٹی کے بنیاد  (ایفیمیریا) کے بنیاد پر کھلی رہے گی۔ وہ تمام ملاقاتیں جو کرونا وائرس وبا پھوٹنے سے پہلے متعین کی گئی ہیں کو مسترد سمجھا جائے گا۔ وہ افراد جن کو بروقت طبی امداد کی ضرورت ہو وہ اپنے قریب واقع ہسپتال کے ایمرجنسی شعبہ سے رجوع کریں۔
  • وہ افراد جن میں کرونا وائرس کے علامات (بخار، کھانسی اور سانس لینے میں دشواری)ظا ہر ہو کو قومی صحت کے سرکاری ادارے (EODY) کے چھوبیس گھنٹے دستیاب 1135نمبر پر رابطہ کرنا چاہیئے (انگریزی اور یونانی دستیاب ہیں).

ایتھنز آرسیس سٹریٹ ورک کی بے گھر اور بنا ہمراہ بچوں کی سرگرمیاں

 آرسیس بے گھر اور بنا ہمراہ بچومیں چھوٹے ڈبے جن میں حفظان صحت کا سامان، سونے وال بیگ، کپڑے اور شمسی چارجر موجود ہوتے ہیں، سٹریٹ ورک  سرگرمیوں کے تحت تقسیم کرنا جاری رکھا ہوا ہے۔ کوئی بھی شخص جس کی عمر 18 سال سے کم ہو اور اپنے والدین سے الگ ہو اور اس سمیت فی الحال بے گھر ہو تو وہ   6941410777 (30) نمبر پر ایتھنز کے آرسیس سٹریٹ ورک کےساتھ رابطہ کریں (لینڈلائن اور ان ایپلیکیشنز پر viber, whats app, IMO) اسکے علاوہ اس ایمیل پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے [email protected] ۔

GCR – جی سی آر کا آن لائن ہیلپ ڈیسک

 پناہ کے درخواست گزار اور وہ افراد جو باقاعدہ پناگزینوں کے طور پر پہچانے گئے ہیں اور ان کا جی سی آر میں اب تک کوئی فائل موجود نہیں، ان کےلئے جی سی آر نے فیس بک پر ایک الگ ہیلپ ڈیسک کا آغاز کیا ہے جہاں پر وہ اپنے زبان میں سوالات ارسال کرسکتے ہیں۔ جی سی آر سوال اور مسئلہ کی ہیئت کو مد نظر رکھ کر اسکو اپنے قانونی اور سماجی خدمت کے یونٹ کو آگے کرے گی۔اگر کسی کیس کو اپنایا گیا تو اس سے متعلق فرد کا پیشہ ور ملازم سے رابطہ کرکے ایمیل کے ذریعہ مسئلے کے حل کی تلاش کی کوشش کی جائے گی۔ جی سی آر رابطہ کرنے کے خواھشمند افراد سے التماس کرتی ہے کہ تنظیم کو سوال بھیجتے وقت اپنے پیغام میں یہ معلومات ضرور لکھیں: 1) یونان میں آپ کہاں رہتے ہیں؟ 2) آپ کیا چاہتے ہیں(آپ کی ضرورت کیا ہے)، 3) آپ کونسی زبان بولتے ہیں؟

Greek Council for Refugees- Helpdesk

بچوں کے حقوق کے نیٹ ورک کا ہیلپ لائن

ایسے بچے جو ایتھنز میں تنہا ہیں اور رہائش کے غیر یقینی حالات کے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، اور جن کو نفسیاتی اور قانونی مدد کی ضرورت ہیں کے لئے ہاٹ لائن نمبر۔

فارسی 6940580338, عربی 6940580531, اردو 6940580367 واٹس ایپ. اور اسکایپ، imo کی اپلیکیشن دستیاب ہیں۔

دیوتیما – اتیکی

جنسی بنیاد پر تشدد سے متعلق مدد کی خدمات

کرونا وائرس COVID-19 کے پھیلاوں کی روک تھام کے اقدامات کے سلسلے میں دیوتیما مرکز نے اپنے کاموں کو جدید حالت سے مطابقت دے کر اپنے عملے کو گھر سے کام کرنے کا قابل بنا یا ہے۔

لہذا دیوتیما نے جنسی بنیاد پر تشدد کے شکار پناہ گزینوں کے نفسیاتی اور قانونی مدد مہیاں کرنا جاری رکھا ہوا ہے۔

رابطہ کرنے کی تفصیل:

ٹیلی فون: 2108816405 (10.00-17.00)

ایمیل: [email protected] (نفسیاتی مدد کے لئے)

         [email protected] (قانونی مدد کے لئے)

اس کے علاوہ دوسرے ذرائع جیسے واٹس اپ اور وایئبر بھی موجود ہیں:

فارسی: 6988587846

فرانسیسی: 6988587809

عربی: 6986921161

سورانی: 6988528460