یونان میں خاندانی الحاق/دوبارہ اتحاد کا حق

اگر آپ کو پناہ گزین کا درجہ دیا جاتا ہے، تو آپ کو خاندان کے دوبارہ اتحاد کا حق حاصل ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ درخوست دے سکتے ہیں تا کہ آپ کے خاندان کے افراد جو کہ اپنے آبائی وطن یا کسی دوسرے ملک یورپی اتحادکے ممالک رہتے ہیں وہ قانونی طورپر آکر یونان میں رہ سکتے ہیں۔

براہ کرم نوٹ کریں کہ ذیلی / عارضی تحفظ کی حیثیت سے فائدہ اٹھانے والے خاندان کے دوبارہ اتحاد کی درخواست جمع نہیں کرا سکتے۔

آپ خاندان کے دوبارہ اتحاد کی درخواست جمع کر سکتے ہیں بذریعہ:

•  آپ کا شریک حیات/مرد و عورت جس کی عمر 18 سال سے زیادہ ہے

•  واضح رہے کہ یونان میں متعدد ازدواج کی شادیوں کو تسلیم نہیں کیا جاتا۔ لہذا، آپ ایک سے زیادہ شریک حیات کے ساتھ خاندان کے دوبارہ اتحاد کی درخواست جمع نہیں کرا سکتے۔

•  غیر شادی شدہ نابالغ بچے  جن کی عمر 18 سال سے کم ہے جو آپ نے اپنے/اپنی شریک حیات کے ساتھ تولد کیے ہیں، اس  میں کچھ اضافی قانونی شرائط پر  مکمل اترنے والے وہ بچے بھی شامل ہیں جنہیں آپ نے گود لیا ہے ۔

•  آپ کے یا آپ کے/کی شریک حیات کے دیگر وہ بچےجن کی عمر 18 سال سے کم ہے اور غیر شادی شدہ ہوں،  گود لیے ہوئے بچے بھی شامل ہیں ، بشرطیکہ آپ کو ان کی سرپرستی سے نوازا گیا ہو اور آپ کے/ کی شریک حیات کو اس کے لیے مکمل تحویل دی گئی ہو۔

•  آپ کے یا آپ کے/ کی شریک حیات کے غیر شادی شدہ بالغ وہ بچے  اپنی بیماری کی  حالت کی وجہ سے اپنی دیکھ بھال کرنے سے قاصر ہیں۔

•  اس شرط پر کہ آپ کے والدین کہ وہ ایک ہی گھر میں آپ کے ساتھ رہتے تھے اور یونان آنے سے پہلے آپ ان کی دیکھ بھال کرتے تھے اور اب ان کے پاس اپنے آبائی ملک میں دیکھ بھال کے لیے کوئی  موجود نہیں ہے۔

•  غیر ازدواجی ساتھی جس کے ساتھ آپ کا ایک مستحکم اور طویل مدتی تعلق ہے جس کی صحیح طور پر تصدیق کی گئی ہو (بنیادی طور پر بچے کی موجودگی یا سابقہ ​​صحبت یا ثبوت کے کسی دوسرے مناسب ذرائع سے)۔

اگر آپ ایک بناء ہمراہ نابالغ بچے ہیں اور آپ کو پناہ گزین کا درجہ دیا گیا ہے، تو آپ خاندان کے  ان افراد کے دوبارہ اتحاد کے لیے درخواست دے سکتے ہیں:

•  آپ  کے والدین

•   اگر آپ کے والدین نہیں ہیں یا آپ کے والدین کا پتہ نہیں چل سکتا  تو پھر آپ کا قانونی سرپرست۔

۔اگر آپ پناہ گزین کی حیثیت کے فیصلے کے  پیش کیے جانے کے 3 ماہ کے اندر خاندان کے دوبارہ اتحاد کی درخواست جمع کراتے ہیں یا  اگر آپ کی عمر 18 سال سے کم ہے، تو آپ کو ضرورت ہو گی۔

•  خاندان کے افراد کے سفری دستاویزات  / پاسپورٹ کی مصدقہ نقل

•  حالیہ ازدواجی حیثیت کا سرٹیفکیٹ جو آپ کا  خاندان کے اراکین  کے ساتھ آپکے تعلقات / رشتہ اور ان کی عمر ظاہر کرتا ہے ۔ ثابت کرتا   ہے۔

•  اگر آپ کسی ایسے بچے کے ساتھ دوبارہ اتحاد کی درخواست جمع کراتے ہیں جس کا   آپ کو  یا  آپ کے شریک حیات کو قانونی طور پر سرپرست کے طور پر مقرر کیا گیا ہے،  ایسی صورت میں  بھی ضروری ہےجس ملک  میں بچہ رہتا ہے اس کے مجاز محکمہ/ادارہ کی طرف سے جاری ایک دستاویز  جو اس بات کی تصدیق کرتی ہو کہ آپ کے پاس بچے کی کفالت کرتے  ہیں۔

•  مندجہ بالا دستاویزات کو مجاز یونانی حکام سے تصدیق شدہ اور ترجمہ شدہ ہونا چاہیے۔

•  یہ جاننے کے لیے کہ مختلف ممالک کی طرف سے جاری کردہ دستاویزات کی تصدیق کے لیے کیا  ضروری ہے ،   یونانی وزارت خارجہ کی ویب گاہ ملاحظہ کریں۔ یہاں کلک کریں ۔ یہاں

•  گھر کی خریداری کا ایک مصدقہ معاہدہ یا گھر کے کرایے کا معاہدہ جو اس کے خاندان کی رہائش کی ضروریات کو پورا کر سکتا ہے۔

سالانہ آمدنی  کی تفصیلی ایک رسید جوآپ کی اور آپ کے خاندان کی ضروریات کے لیے کافی ہو (خاندان کے ارکان کی تعداد کے لحاظ سے جومقرر کردہ کم از کم آمدنی درکار ہے)۔

•  سماجی بیمہ کی دستاویز کی نقل،جس میں خاندان کے افراد بھی شامل ہوں

آپ کو وزارت مہاجرت اور پناہ  کی آن لائن خدمات کے ذریعے خاندان کےالحاق/ دوبارہ اتحاد کی درخواست جمع کروانے کے لیے ملاقاتی وقت لینا ہوگا۔

•  اس ویبگاہ پر تشریف فرما ہوں    https://migration.gov.gr

•  اوپر صفحہ پر دائیں طرف پر   ای- خدمات کا انتخاب کریں

•  پناہ کی(ادارے کی) خدمات کا انتخاب کریں

•  ملاقات کے وقت کا انتخاب کریں

•  علاقائی پناہ کا دفتر/ آسائلم کی خودمختار شاخ  منتخب کریں: استفادہ کنندگان کے لیے بین الاقوامی  تحفظ کےضلعی پناہ کا دفتر  یا   آسائلم کی خودمختار شاخ  کا انتخاب کریں   

•  اوپر دائیں جانب، وہ زبان منتخب کریں جسے آپ استعمال کرنا چاہتے ہیں

•  اپنی معلومات / کوائف بھریں اور «بھیجیں» کا انتخاب کریں

براہ کرم اپنی سہولت کے لیےملاقات کے دن اپنے خاندان کے ان ارکان جن کے ساتھ آپ خاندان کے دوبارہ اتحاد/الحاق کی درخواست کر رہے ہیں ان کےپاسپورٹ کی نقلیں  ساتھ لائیں۔

پناہ کا ادارہ آپ کو  انٹرویو/ سوال و جواب کی نشت کے لیے مدعو کرے گا۔

مجازمتعلقہ حکام آپ کے خاندان کے افراد کو ذاتی انٹرویو/ سوال و جواب کی نشت کے لیے بھی مدعو کر سکتے ہیں اور آپ کا خاندانی رشتہ/  تعلق کی تصدیق کے لیے کوئی متعلقہ تحقیقات کر سکتے ہیں۔

فیصلہ جاری کر دیا جائے گا اور نو ماہ کے اندر آپ کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

خاندان کے دوبارہ اتحاد کی درخواست کے بارے میں مثبت فیصلہ جاری ہونے کے بعد، آپ کے خاندان کے افراد کو یونان کا سفر کرنے کے لیے متعلقہ یونانی قونصل خانے سے بذریعہ پاسپورٹ (ویزا) حاصل کرنا ہوگا۔

براہ کرم آگاہ رہیں کہ خاندان کے  الحاق/ دوبارہ اتحاد کا عمل کافی پیچیدہ اور وقت طلب ہے۔