میں سیاسی پناہ کے لئے کیسےدرخواست دے سکتا ہوں؟

سیاسی پناہ کے لئے درخواست

بین الاقوامی تحفظ کے عمل تک رسائی آزاد اورمفت ہے۔

آپ کی سیاسی پناہ کی درخواست جمع کرنے کے ذمہ دار سیاسی پناہ کےضلعی دفتر اور سیاسی پناہ کے دفتر کی شاخیں ہیں۔ اگر آپ استقبالیہ اور شناختی مرکز (KYT) میں ہیں تو ، آپ کی درخواست KYT کے ملازمین کے ذریعہ درج کی جاسکتی ہے۔

بین الاقوامی تحفظ کے لئے درخواست ذاتی طور پر پیش کی جاتی ہے۔ تاہم ، درخواست اب خود اندراج  کے ذریعے الیکٹرانک طریقے سے جمع کی جاسکتی ہے۔ خود اندراج کے بارے میں مزید معلومات کے لیے جیسے کہ اس عمل میں کیا شامل ہے اس وزارت ہجرت اور سیاسی پناہ کی سرکاری ویب سائٹ کے لنک https://migration.gov.gr/gas/diadikasia-asyloy/.  پر جائیں۔ ویب سائٹ یونانی اور انگریزی میں دستیاب ہے۔

بین الاقوامی تحفظ کے لئے درخواست دہندگان تیسرے ملک کے شہری یا بنا شہریت کے افراد ہیں جو پناہ کے ضلعی دفاتر یا آزاد سیاسی پناہ  کے دفاتر میں  یا استقبالیہ اور شناختی مراکز میں واقع پناہ  کے دفاتر میں بین الاقوامی تحفظ کے لئے درخواست دائر کرسکتے ہیں۔

بین الاقوامی تحفظ کے لئے درخواست دہندگان کو تیسرے ملک کے شہری یا بنا شہریت کے افراد کے طور پر بھی سمجھا جاتا ہے ، جنہیں یونان میں ایک ایسی ریاست نے منتقل کیا ہے جو «ڈبلن» III کے ضابطے کا اطلاق کرتی ہے۔

آپ اپنے خاندان کے افراد کے لئے بھی درخواست دے سکتےاگر وہ رضامند ہیں اوریونان میں آپ کے ساتھ ہیں اوران کو آپ کے ساتھ پناہ کے ادارےمیں آنا ہوگا

پناہ کا ادارہ آپ کی درخواست وصول کرنے کے لئے ذمہ دار نہیں ہے۔

 (α اگر آپ پہلے ہی پولیس کے پاس بین الاقوامی تحفظ کے لئے درخواست دے چکے ہیں ، جو زیر التوا ہے

(β اگر آپ  سیاسی پناہ کے لئے خصوصی کارڈ کے حامل ہیں(گلابی کارڈ)

پناہ کا ادارہ صرف اسی صورت میں دوہری درخواست موصول کرسکتا ہے جب آپ نے پولیس کو جمع کروائی درخواست پر حتمی منفی  فیصلہ لیا ہو

اگر آپ نابالغ ہیں اور آپ اپنے والدین کے بغیر یونان میں ہیں تواس لنک پر جائیں https://migration.gov.gr/gas/diadikasia-asyloy/asynodeytoi-anilikoi/ (معلومات صرف یونانی اور انگریزی میں دستیاب ہے)۔

اگر آپ نظربند ہیں یا استقبالیہ اور شناختی مرکز (KYT) میں رہ رہے ہیں تواس لنک پر جائیں https://migration.gov.gr/gas/diadikasia-asyloy/diadikasia-asyloy-gia-atoma-poy-vriskontai-ypo-kratisi-i-se-diadikasia-ypodochis-kai-taytopoiisis/ (معلومات صرف یونانی اور انگریزی میں دستیاب ہے)۔

سیاسی پناہ کی درخواست کے عمل (پہلے درجے) کے بارے میں مزید معلومات کے لیے اس  وزارت ہجرت اور پناہ کی سرکاری ویب سائٹ کےلنک پر جائیں (https://migration.gov.gr/gas/diadikasia-asyloy/i-aitisi-gia-asylo/). ویب سائٹ یونانی اور انگریزی میں دستیاب ہے۔

Last Update: 11 Feb 2021