میرے درخواست دینے کے بعد کیا ہوتا ہے؟

مرحلہ 1: پناہ کے ادارے کے میں مکمل اندراج

آپ کو کسی بھی علاقائی سیاسی پناہ کے دفتر یا آزاد سیاسی پناہ کے یونٹ میں ذاتی طور پر اپنی درخواست کے مکمل اندراج کے لئے بلایا جائے گا۔ اگر آپ خاندان کے افراد کے ساتھ یونان میں ہیں تو آپ ان کے لئےبھی درخواست دے سکتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ پناہ حاصل کریں۔

بین الاقوامی تحفظ کے لیے اپنی درخواست پیش کرتے وقت آپ حکام کے ذریعہ فراہم کردہ ترجمان کی مدد کے مستحق ہیں۔

اپنی درخواست جمع کرواتے وقت آپ کو پناہ کے ادارے کے عملے کے ذریعہ کیے گئے  تمام سوالات کے جوابات پوری ایمانداری کے ساتھ دینا ہونگے۔ اگر آپ غلط معلومات فراہم کرتے ہیں یا غلط بیانی کرتے ہیں تواس سے آپ کے کیس کے فیصلے پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔

جب آپ بین الاقوامی تحفظ کے لئے درخواست دیتے ہیں توآپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو فوٹو گرافی کے لئے مدعو کیا جائے گا۔ مزید آپ اور آپ کے اہل خانہ کی عمر 14 سال سے زیادہ ہے تو آپ کے انگلیوں کے نشان لیے جائیں گے۔ آپ کے انگلیوں کے نشان وسطی یورپی یوروڈاک ڈیٹا بیس میں محفوظ ہوجائیں گے اور اگر شرائط پوری ہوں تو کسی اور یورپی  ریاست کے ذریعہ  آپ کی درخواست  کی جانچ کی جاسکتی ہے( «ڈبلن «III دیکھیں)

آپ کو اپنے تمام سفری دستاویزات (پاسپورٹ) اور اپ کےپاس موجود کوئی بھی دستاویز جودرخواست کی جانچ ،اپنی شناخت کی تصدیق اور اپنے خاندان کے افراد کی شناخت ، آپ کےاصل وطن اورازدواجی حیثیت کے متعلق ہوں تووہ پناہ کے ادارے میں جمع کروانا ہونگے

آپ کی درخواست کے مکمل اندراج میں آپ کی شناخت ، آبائی وطن ، والد ، والدہ ، شریک حیات اور بچوں کا نام ، ای میل پتہ اگر موجود ہو تو ، انگلیوں کے انشان کی شناخت ، بین الاقوامی تحفظ کی درخواست کی وجوہات کا مکمل بیان ، رہائش کا پتہ ، جس زبان میں آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی درخواست پر کارروائی ہو اور اگر آپ چاہیں تو کوئی مجاز نمائندہ شامل ہیں

اگر آپ درخواست کے عمل کے کسی بھی مرحلے پر اپنے رابطے کی تفصیلات تبدیل کرتے ہیں تو آپ کو پناہ کے ادارے کو آگاہ کرنا چاہئے۔ مزید معلومات یہاں دیکھیں
 https://migration.gov.gr/gas/diadikasia-asyloy/allagi-stoicheion-epikoinonias/ (معلومات یونانی اور انگریزی میں زبان دستیاب ہے)۔

اگر آپ بنا ہمراہ نابالغ بچے ہیں تو آپ کو اپنے سرپرست کے ذریعہ اپنے انٹرویو کے بارے میں آگاہ ہونا چاہئے۔ آپ کے سرپرست کو انٹرویو کے لئے بلایا جائے گا اور وہ انٹرویو کے دوران حاضر ہوسکتا/سکتی ہے۔ اگر آپ کی عمر کے بارے میں کوئی شبہ ہے تو حکام اس کا تعین کرنے کے لیے آپ کا طبی معائنہ کروا سکتے ہیں۔ آپ کو اور آپ کے سرپرست دونوں کو اس طریقہ کار سے آگاہ کیا جانا چاہئے اور یا تو آپ یا سرپرست اپنی رضامندی دیں۔ اگر آپ بنا ہمراہ نابالغ ہیں تو آپ مزید معلومات یہاں حاصل کرسکتے ہیں

https://migration.gov.gr/gas/diadikasia-asyloy/asynodeytoi-anilikoi/.

اگر آپ مندرجہ ذیل ممالک (گھانا ، سینیگال ، ٹوگو ، گیمبیا ، مراکش ، الجیریا ، تیونس ، البانیہ ، جارجیا ، یوکرین ، ہندوستان ، آرمینیا ، پاکستان اور بنگلہ دیش) کے شہری ہیں یابغیر شہریت کےان ممالک میں رہائش پذیر تھے تو آپ کو مندرجہ ذیل کی جانکاری کا ہونا ضروری ہے:

  • آپ کے ملک کو محفوظ ممالک کی قومی فہرست میں شامل کیا گیا ہے اور اسی لئے پناہ کے ادارے کے ذریعہ یہ سمجھا جاتا ہے کہ آپ کو اس ملک میں واپسی کی صورت میں ظلم و ستم یا سنگین نقصان کا کوئی خطرہ نہیں ہے اوریاست کا موثر تحفظ موجود ہے۔
  • ر آپ کے پاس اس کے برعکس یقین کرنے کے لیے سنجیدہ وجوہات ہیں توآپ کو ان وجوہات کو بیان کرنا ہوگا اور ان کو بھی ثابت کرنا ہوگا
  • آپ کی درخواست پر تیزی سے عملدرآمد کیا جائے گا اور اگر آپ انٹرویو میں واضح ، مخصوص اور مربوط انداز میں ان حالات کی وضاحت بیان نہیں کرتے جن کی بنا پر آپ اپنے آبائی وطن واپسی پر ظلم و ستم یا سنگین نقصان کا خدشہ رکھتے ہیں تو درخواست واضح طور پر بے بنیاد ٹھہرا کر مسترد کر دی جائے گی.

اگر آپ تشدد ، عصمت دری یا تشدد کی دیگر سنگین وارداتوں کا شکار ہیں تو آپ کو حکام کو آگاہ کرنا چاہئے تاکہ وہ آپ کی مدد کرسکیں۔

پناہ کا ادارہ آپ کےانٹرویو کی تاریخ طے کرے گا اورآپ کو بین الاقوامی تحفظ کےدرخواست دہندہ کا کارڈ دیا جائے گا جو چھ (6) ماہ تک جاری رہ سکتا ہے۔ آپ کو یہ کارڈ ہمیشہ اپنے پاس رکھنا چاہئے۔ آپ اپنی درخواست کے بارے میں جو معلومات فراہم کرتے ہیں وہ خفیہ ہے۔ تمام سیاسی پناہ کے اہلکاروں کا رازداری کا فریضہ ہے اور آپ اپنی درخواست کی جانچ پڑتال کے دوران انھیں جو معلومات فراہم کرتے ہیں ان کو ظلم و ستم یا سنگین نقصان پہنچانے کے مبینہ افراد کے سامنے ظاہر نہیں کیا جائے گا۔

آپ اقوام متحدہ کے اعلیٰ کمشنر برائے مہاجرین یا ایسی تنظیم جو قانونی ، طبی اور نفسیاتی مدد فراہم کرے اس کے ساتھ رابطہ کرنے کی درخواست کر سکتے ہیں۔ ۔

کاروائی کے دوران کسی مشیر یا آپ کو اپنی مرضی کے کسی  وکیل ( پناہ کے ادارے کے ثالثی کے بغیر) کی مدد لینے کا حق ہے۔ اس معاملے میں آپ کو وکیل یا مشیر کو تحریری طور پر اجازت دینے کی ضرورت ہوگی جہاں آپ کے مستند دستخط کی ضرورت ہے تاکہ وہ آپ کے انٹرویو کے دوران حاضر ہوسکے یا پناہ کے ادارے سے پہلے آپ کی نمائندگی کرسکے۔ وکیل یا دوسرے مشیر کی فیس اور اخراجات آپ برداشت کریں گے۔ ایسی تنظیمیں بھی ہیں جو مفت قانونی امداد مہیا کرتی ہیں۔ براہ کرم مزید معلومات یہاں دیکھیں

اگر آپ کوئی سنجیدہ وجوہات رکھتے ہیں تو آپ انٹرویو کے لیے  ملازم اور ترجمان مرد یا عورت کے لیے درخواست کرسکتے ہیں اور آپ کی درخواست کا فیصلہ پناہ کے ادارے کے ذریعہ کیا جائے گا اور اگر ممکن ہوا تو پورا کیا جائے گا۔

آپ کو اپنے کیس کی جانچ پڑتال کی تاریخ کے دن خود پناہ کے ادارے میں حاضر ہونا ہوگا بصورت دیگر آپ کا کیس ختم ہوجائے گا اور آپ کا کارڈ مزید معتبر نہیں ہوگا۔

مرحلہ 2: پناہ کے ادارے میں انٹرویو

آپ کو اپنے تفصیلی انٹرویو کی تاریخ پر سیاسی پناہ کے دفتر میں حاضر ہونا ہوگا انٹرویو کے دوران پناہ کے ادارے کا ملازم آپ سے آپ کی درخواست میں فراہم کردہ معلومات کے بارے میں سوالات پوچھے گا جس میں آپ کی شناخت ، آپ یونان میں کیسے داخل ہوئے ،وہ وجوہات جن کی وجہ سے آپ اس ملک میں واپس نہیں جاسکتے یا نہیں جانا چاہتے ہیں، آپ کے آبائی وطن یا جس ملک میں رہتے تھے ا سے چھوڑنے کی وجوہات کے بارے میں بھی سوالات پوچھیں گے۔ انٹرویو کے دوران آپ اپنی ضرورت کے مطابق کوئی دوسری معلومات بھی پیش کرسکتے ہیں۔ پناہ کا ادارہ کچھ دستاویزات رکھنے کا فیصلہ کرسکتا ہے اگر ان کو فیصلہ کرنے کی ضرورت پیش ہوئی اور وہ آپ کو جمع کرائے گئے تمام دستاویزات کے لیے دستخط شدہ رسید دے گا

آپ کے خاندان کے ہر بالغ فرد کے لئے الگ انٹرویو لیا جائے گا اور اس خاندان کے ہر نابالغ فرد کا بھی انٹرویو لیا جاتا ہےجس کی تکلیف اور کسی تکلیف دہ تجربات کے نفسیاتی اثر کو مدنظر رکھا جاتا ہے

انٹرویو کے دوران ایک ترجمان ہوگا اورترجمانی ایک ایسی زبان میں ہوگی جس کو آپ سمجھ سکتے ہوں اور ترجمانی مفت ہے۔

آپ اقوام متحدہ کے اعلیٰ کمشنر برائے مہاجرین یا کسی بھی ایسی تنظیم سے رابطہ کرنے کے لئے کہہ سکتے ہیں جو قانونی ، طبی اور نفسیاتی مدد فراہم کرے۔

آپ انٹرویو میں وکیل یا دوسرے مشیر ( معالج، ماہر نفسیات یا سماجی کارکن) کے ساتھ شریک ہوسکتے ہیں جسے آپ کو تحریری طور پر اختیار دینے کی ضرورت ہے تاکہ وہ انٹرویو میں شریک ہوسکے یا پناہ کے ادارے میں آپ کی نمائندگی کرسکے اور وکیل یا دوسرے مشیر کی فیس اور اخراجات آپ برداشت کریں گے۔

آپ کا انٹرویو ریکارڈ کیا جاسکتا ہے اور آپ کے کیس کامنتظم / ملازم (تحریر) لکھےگا جس میں انٹرویو کے تمام سوالات اور جوابات شامل ہوں گے۔ اگر انٹرویو ریکارڈ  نہ ہو توآپ کو ترجمان کی مدد سےتحریر کے متن کی جانچ پڑتال کرنے اور اس کے مندرجات کی تصدیق کرنے یا اصلاح کی درخواست کرنے اور اس پر دستخط کرنے کی ضرورت ہوگی اورآپ متعلقہ درخواست جمع کروانے کے بعد اپنے انٹرویو کی تحریر کی نقل اور / یا آڈیو ریکارڈنگ کی نقل حاصل کرسکتے ہیں۔

اگر آپ عورت ہیں تو آپ درخواست کرسکتی ہیں کہ اگر ممکن ہو تو آپ کا انٹرویو ایک پناہ کے ادارے کی خاتون ملازمہ اور خاتون ترجمان کے ذریعہ لیا جائے اگرایسا ممکن ہوا تو اور کسی بھی صورت میں آپ درخواست کرسکتی ہیں کہ انٹرویو اور ترجمانی آپ کی مرضی کی جنس کے فرد کے ذریعہ کروائی جائے بشرطیکہ آپ اس درخواست کی کوئی معقول وجہ فراہم کریں اورآپ کی درخواست کی پناہ کے ادارے کے ذریعہ جانچ کی جائے گی

انٹرویو کے دوران آپ جو کچھ بھی کہتے ہیں وہ خفیہ ہے اورجن سے آپ کوڈر ہے ان کو کچھ نہیں بتایا جائے گا لیکن دوسرے یونانی حکام پڑھ سکتے ہیں

انٹرویو کے بارے میں مزید معلومات کے لیے آپ وزارت مھاجرت اور پناہ کی سرکاری ویب سائٹ کاملاحظہ کرسکتے ہیں۔ متعلقہ لنک یہاں ہے https://migration.gov.gr/gas/diadikasia-asyloy/i-synenteyxi/ (معلومات یونانی اور انگریزی میں دستیاب ہے)

مرحلہ 3: یونانی حکام آپ کی درخواست کے متعلق فیصلہ کرتے ہیں

انٹرویو کے بعد پناہ کا ادارہ آپ کے ذاتی انٹرویو کے دوران آپ کے دلائل ،آپ کی درخواست کو مستحکم کرنے کے لئے آپ کی فراہم کردہ معلومات ، آپ کے آبائی ملک کے بارے میں متعلقہ معلومات اور آپ کی سرکاری فائل میں شامل تمام معلومات کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ کی درخواست کا فیصلہ کرے گا

انٹرویو کے بعد پناہ کا ادارہ فیصلہ کرے گا کہ آپ کو پناه گزین یا ضمنی تحفظ کی حیثیت دی جائے یا آپ کی درخواست مسترد کی جائے۔

اگر آپ کے بین الاقوامی تحفظ کے لئے درخواست مسترد کردی جاتی ہے تو آپ کو ملک بدر کردیا جائے گا۔

فیصلے کا دستاویز جو آپ کو بھیجا جائے گا اس کے ساتھ ایک اضافی دستاویز اس زبان میں ہو گا جس کو آپ سمجھتے ہیں اور اس میں فیصلے کے مواد اور نتائج کے بارے میں ایک سادہ اور قابل رساں انداز میں وضاحت کی جائے گی

آپ اپنا فیصلہ ذاتی طور پر خود(یا آپ کا وکیل) رجسٹرڈ خط کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں۔

اگر آپ چاہیں تو بین الاقوامی تنظیم برائے ہجرت (IOM) کے رضاکارانہ واپسی پروگرام سے اپنے آبائی وطن واپس جا سکتے ہیں۔

اگر آپ نے اپنا پتہ یا فون نمبر تبدیل کیا تو آپ کو فوری طور پرپناہ کے ادارےکو مطلع کرنا ہوگا۔

جب تک آپ کی درخواست کی جانچ باقی ہے آپ چاہیں تو اسے واپس لے سکتے ہیں اس صورت میں آپ کی درخواست پر جانچ نہیں کی جائے گی اور آپ کو ملک میں قیام کی اجازت نہیں دی جائے گی اور آپ کو یونان چھوڑنا پڑے گا جب تک کہ آپ کے پاس کوئی دوسرا رہائشی اجازت نامہ نہ ہو۔

انٹرویو کے بعد کیا ہوتا ہے اس کے بارے میں مزید معلومات کے لئے وزارتِ مھاجرت اور پناہ کی ویب سائٹ دیکھیں https://migration.gov.gr/en/gas/diadikasia-asyloy/.

اگر آپ کو یونانی جمہوریہ کے ذریعہ پناہ گزین کی حیثیت مل جاتی ہے تو آپ تین سالہ رہائشی اجازت نامہ حاصل کرسکتے ہیں جو تین (3) سالوں کے لئے موزوں ہوگا اور آپ بطور پناہ گزین حق رکھتے ہوئے یونانی جمہوریہ کا سفری دستاویز حاصل کرسکتے ہیں جس سےآپ کے لئے یورپی یونین کے دیگر ممالک کا دورہ نوے (90) دن کی مدت تک ممکن ہے اور ضمنی تحفظ سے فائدہ اٹھانے والوں کے لئے رہائشی اجازت نامہ ایک (1) سال کی مدت کے لئے دیا جاتا ہے اور جانچ پڑتال کے بعد دوسرا (2) سال کے لئے تجدید کیا جاتا ہے۔ مثبت فیصلے سے متعلق مزید معلومات کے لیے آپ لنک ملاحظہ کرسکتے ہیں https://migration.gov.gr/gas/diadikasia-asyloy/thetiki-apofasi/.  

اگر آپ کی درخواست مسترد کردی جاتی ہے یا اگر آپ کو ضمنی تحفظ کا درجہ مل جاتا ہے اور آپ سمجھتے ہیں کہ آپ پناہ گزین کی حیثیت کے اہل ہیں تو آپ کو نظر ثانی کی کمیٹی (دوسرے درجے)  میں مسترد ہونے کے خلاف اپیل کرنے کا حق ہے اورآپ کو اپنی اپیل اس فیصلے کے متن میں بیان کردہ مدت میں مجاز ضلعی پناہ کے ادارے یا مجاز سیاسی پناہ کی یونٹ میں جمع کروانا ہوگی جس نے مسترد فیصلہ جاری کیا تھا ۔

اگر آپ کسی ایسے مہمان خانے میں رہتے ہیں جو اُس ضلعی پناہ کے ادارے  (یا سیاسی پناہ کی یونٹ ) سے دور واقع ہے جس نے فیصلہ جاری کیا ہےتو آپ اپنی اپیل کو اپنے قریبی پناہ کے ادارے کے میں جمع کروا سکتے ہیں اس معاملے میں اسی دن اپیل کو ای میل کے ذریعے ضلعی پناہ کے ادارے یا سیاسی پناہ کی یونٹ کو بھیجا جائے گا جس نے فیصلہ جاری کیا تھا اور اپنی اپیل دائر کرنے کے لیے آپ کو سیاسی پناہ کے مجاز دفتر میں ذاتی طور پر پیش ہونا ہوگا اورمتعلقہ دستاویز (اپیل) پر آپ یا آپ کے وکیل کے دستخط ہونے چاہیے اور اگر آپ زیر حراست ہیں تو آپ کو لازمی طور پر اپنے حراستی مرکز یا سنٹر کے سربراہ کے پاس اپیل دائر کرنا ہوگی جو فیکس یا دیگر الیکٹرانک طریقوں سے اپیل ضلعی پناہ کے ادارے یا سیاسی پناہ کی یونٹ کو بھیجے گا جس نے فیصلہ جاری کیا ہے۔

اپیل دائر کرنے پر آپ کو بین الاقوامی تحفظ کی درخواست دہندہ کا کارڈ دوبارہ جاری کیا جائے گا۔

پناہ کے ادارے کے پاس وکیلوں کا ایک ریکارڈ ہے جو دوسرے درجےمیں آپ کی اپیل کرنےاور جانچ پڑتال میں مفت مدد کرسکتے ہیں اور آپ قانونی امداد کے لئے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ یہاں دیکھیں https://applications.migration.gov.gr/ypiresies-asylou/.

آپ کی اپیل پر آزاد نظرثانی کی کمیٹی غور کرے گی اور آزاد نظرثانی کی کمیٹی عام طور پر فائل میں موجود معلومات کی بنیاد پر اپیلوں کا جائزہ لیتی ہے اور آپ کو انٹرویو کے لئے بلایا نہیں جاتا تاہم آپ کو آپ کی اپیل کی جانچ پڑتال کی تاریخ کے بارے میں مطلع کیا جائے گا اور اس کے ساتھ ہی مطلع کیا جائے گا کہ کب آزاد نظرثانی کی کمیٹی میں اضافی معلومات اگر آپ چاہتے ہیں تو جمع کروا سکتے ہیں

اگر نظرثانی کی کمیٹی آپ کو انٹرویو کے لئے بلا نے کا فیصلہ کرتی ہے توآپ کو انٹرویو کی تاریخ سے دس (10) کاروباری دن پہلے مطلع کیا جائے گا۔ آپ کو وکیل یا دیگر مشیر کے ہمراہ نظرثانی کی کمیٹی  کے سامنے پیش ہونے کا حق ہے۔

نظرثانی کی کمیٹی یا تو آپ کو پناہ گرین کی حیثیت یا ضمنی تحفظ کی حیثیت دے گی یا آپ کی درخواست مسترد کردے گی۔

اگر آپ کی اپیل مسترد کردی جاتی ہے یا آپ کو ضمنی تحفظ کا درجہ مل جاتا ہے جبکہ آپ یہ سمجھتے ہیں کہ آپ پناہ گزین کی حیثیت کے مستحق ہیں تو آپ فیصلے کے بعد والے دن سے تیس (30) دن کے اندر مجاز انتظامی عدالت میں منسوخی کے لئے درخواست دائر کرسکتے ہیں۔ فیصلے کی منسوخی کی درخواست ازخود معطل نہیں کی جاتی ہے ، یعنی اگر آپ کی اپیل مسترد کردی گئی ہو تو آپ کو ملک سے نکالنا ممکن ہے۔

آپ کی درخواست مسترد ہونے کی صورت میں  آپ کو قبل از روانگی حراستی مرکز میں حراست میں رکھا جائے گا یہاں تک کہ آپ کی ملک بدری مکمل ہو جائے یا آپ کی درخواست  حتمی طور پر قبول ہو جائے تاہم قبل از روانگی حراستی مرکز میں آپ کو حراست میں رکھا جائے گا یہاں تک کہ اگر آپ نےدوہری درخواست ، اور / یا منسوخی اور / یا معطلی کی درخواست جمع کرائی ہو اور اگر آپ کی اپیل مسترد کردی جاتی ہے تو آزاد نظرثانی کی کمیٹی آپ کے ملک واپس جانے کا فیصلہ جاری کرتی ہے۔

دوسرے درجے  پر سیاسی پناہ کے طریقہ کار سے متعلق مزید معلومات کے لیے وزارتِ مھاجرت اور پناہ کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

اس کاروائی کے بارے میں معلومات وزارتِ مھاجرت اور پناہ کی ویب سائٹ پر 18 زبانوں میں دستیاب ہے۔

https://migration.gov.gr/en/gas/plirofories-se-18-glosses/

Last update: 30 March 2021