کووڈ 19 کے خلاف ویکسینیشن

کووڈ 19 کی قومی حفاظتی مہم شروع ہو چکی ہے۔ حفاظتی ٹیکے سب کے لیے مفت ہیں اور بتدریج ترجیحی گروہ کے مطابق سب کو فراہم کئے جائیں گے۔

ویکسینیشن تک رسائی کس طرح کی جائے،  کے بارے میں معلومات کے لئے یہاں کلک کریں۔

اپنی حفاظت کریں،  دوسروں کو محفوظ بنائیں،  ویکسین لگوائیں۔

کووڈ 19 کے خلاف حفاظتی ٹیکہ کس طرح کام کرتا ہے ؟

حفاظتی ٹیکے کی کاروائی ( اثر ) کا دارومدار ذاتی مدافعتی نظام ( جسم کی قدرتی قوت ) کی مخصوص بیماری کی شناخت اور اس کے خلاف محفوظ ہونے پر ہے۔

قوت مدافعت بڑھانا : کووڈ 19 کے خلاف ویکسینیشن پر کی گئی تحقیق میں ایک پروٹین ( مکمل یا کچھ حصہ ) کے خلاف ردعمل پیدا کرنا شامل ہے،  جو کہ صرف کووڈ 19 کی وجہ سے بننے والے وائرس میں پایا جاتا ہے۔ جب ایک فرد کی ویکسینیشن ہوتی ہے تو مدافعتی ( قوت ) پیدا ہوتی ہے۔ کووڈ 19 کے خلاف مدافعتی قوت بنانے کے لیے زیادہ تر ویکسینیشن کی دو خوراکوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

اگر کوئی حفاظتی ٹیکہ لگوانے کے بعد بھی وائرس کا شکار ہو جاتا ہے، تو حفاظتی نظام وائرس کو پہچاننے کے قابل ہوتا ہے، اور پہلے ہی حملہ کرنے کے لئے تیار ہوتا ہے۔

حفاظتی ٹیکہ کس طرح کام کرتا ہے،  اس کے متعلق مزید معلومات مندرجہ ذیل ویب سائٹ پر (صرف یونانی زبان میں ) دستیاب ہیں:

https://emvolio.gov.gr/plirofories

ویکسین لگوانے کے کیا فوائد ہیں ؟

عوام کو ضرررساں بیماری سے محفوظ رکھنے کے لئے ویکسین ایک سادہ،  محفوظ اور موثر طریقہ ہے۔

کووڈ 19 ویکسین مدافعتی نظام کے ذریعے ہمیں سارس- کوو-2 وائرس سے بچاتی ہے،  جو کہ کووڈ 19 کا باعث بنتا ہے۔

یہ مدافعتی نظام اس وائرس کا سامنا ہونے پر اس کے خلاف لڑنے میں آپ کی مدد کرتا ہے،  اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ آپ اپنے اردگرد موجود لوگوں کی بھی حفاظت کرتے ہیں۔ اگر آپ نے ویکسین لگوائی ہے، تو آپ کی وجہ سے دوسرے لوگوں میں انفیکشن پھیلنے کا خطرہ انتہائی کم ہو جاتا ہے ۔ یہ خاص طور پر ان کے لئے ہے جو کہ کووڈ 19 سے بیمار ہونے کے خطرے سے زیادہ دوچار ہیں، مثلا صحت کے رضاکار، بزرگ اور وہ لوگ جو مختلف طبی مسائل کا شکار ہیں۔

حالیہ معلومات کے مطابق،  ویکسین کے بعد کووڈ 19 سے 6 سے 8 ماہ تک محفوظ رہنے کا امکان ہے۔ کوئی بھی ویکسین سو فیصد محفوظ نہیں ہے، لیکن ویکسین لگنے کے بعد کووڈ 19 سے متاثر ہونے کا امکان بہت کم ہے۔ لہذا یہ ضروری ہے کہ آپ تمام حفاظتی اقدامات اختیار کئے رکھیں سماجی فاصلہ،  ماسک کا استعمال اور بکثرت ہاتھ دھونا۔ جب آبادی کا ایک بڑا حصہ ( تقریبات 70 % سے 85 % تک ) ویکسین لے چکا ہو گا، تب ہی کووڈ 19 کے خلاف استحکام پیدا ہو گا۔

کس کو ویکسین لینی/ نہیں لینی چاہیے ؟

کووڈ 19 کی یونانی قومی مہم کے تحت حالیہ مقصد یہ ہے کہ 18 سال سے اوپر کے ہر فرد کو ویکسین لگائی جائے۔ طبی ماہرین ہی صحیح مشورہ دے سکتے ہیں کہ انفرادی طور پر ویکسین لگوانی چاہیے یا نہیں۔ جن افراد کو تھروم بوسس یا شدید قسم کی الرجی ہو ان کو پہلے ڈاکٹر سے بات کرنی چاہئے۔

آج تک کوئی ثبوت نہیں ملا کہ کووڈ 19 ویکسین کی وجہ سے حاملہ ہونے کے امکان پر کوئی اثر پڑا ہو۔ ویکسین کے بعد حاملہ ہونے سے بچنا ضروری نہیں ہے۔

شہادتوں کی بنا پر، جن لوگوں کو کووڈ 19 ویکسین کے کسی جز سے شدید قسم کی الرجی ہو، تو ان کو کووڈ ویکسین سے بچنا چاہئے تاکہ ان کی صحت پر برے اثرات نہ پڑیں ۔ اس صورت میں کہ اگر آپ کو دوائی سے الرجی ہے تو ویکسین سے پہلے طبی عملہ کو آگاہ کریں ۔ اگر آپ بیمار ہیں یا کووڈ 19 کے آثار پائے جاتے ہیں تو ابتدائی اثرات کے ختم ہونے کے بعد آپ ویکسین لے سکتے ہیں ۔

اگر کووڈ 19 ہو چکا ہے تو کیا ویکسین لگوانی چاہیے ؟

اگر آپ کووڈ 19 سے متاثر ہو چکے ہیں تو پھر بھی جب آپ کو پیش کش کی جائے تو آپ کو ویکسین لگوانی چاہیے۔ کووڈ 19 کے ہونے کی صورت میں جو حفاظت آپ کو حاصل ہوتی ہے، اس کا ہر فرد پر انفرادی اثر ہوتا ہے اور اس کے بارے میں کوئی وضاحت موجود نہیں ہے کہ قدرتی انفیکشن سے مدافعت کتنا عرصہ جاری رہ سکتی ہے۔

مزید معلومات ( یونانی زبان ) میں یہاں سے حاصل کریں:

https://emvolio.gov.gr/sites/default/files/attachments/nosoyntes_update_ioynios_2021.pdf

کیا کووڈ 19 ویکسین محفوظ ہے ؟

کووڈ 19 ویکسین محفوظ ہے اور آپ کو شدید کووڈ 19 بیماری سے محفوظ کرتی ہے جن میں ہسپتال میں داخلہ اور موت بھی شامل ہیں۔ تمام کووڈ 19 ویکسین کی حفاظت کے لیے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔ کووڈ 19 ویکسین کی حفاظتی ضروریات یورپی یونین کی کسی بھی دوسری ویکسین جیسی ہی ہیں۔ حفاظت اور تاثیر کے طریقہ کار کا کووڈ 19 ویکسین کے تیزترین افتتاح کے باعث قطعا نظرانداز نہیں کیا گیا۔ بین الاقوامی یورپی یونین کے ساتھ ساتھ قومی طبی ( ای یو ) یونین کے حکام کی منظوری سے پہلے، ہر قسم کی ویکسین جو آپ کو فراہم کی جاتی ہے وہ کلینیکل تحقیقات سے گزر چکی ہو گی تاکہ یقین ہو سکے کہ یہ ہر ایک کے لئے محفوظ ، موثر اور موزوں ہے۔

ابھی تک یونان میں تین ملین ویکسین کووڈ 19 سے زیادہ افراد کو دی جا چکی ہے اور ایک ارب کو دنیا بھر میں پہلی خوراک مل گئی ہے اور سنگین ضمنی اثرات جیسے الرجک ردعمل یا جمنے کے مسائل، بہت کم ہوتے ہیں۔ ہم سب کو کووڈ 19 انفیکشن کا خطرہ ہے اور یہ خطرہ ان بہت ہی نایاب واقعات کے خطرے سے زیادہ بڑھ کر ہے۔ باقی تمام ویکسینوں کی طرح کووڈ 19 ویکسین کے استعمال میں خاص خیال رکھا جاتا ہے تاکہ یہ ان سب کے لیے محفوظ رہے جو اسے وصول کر رہے ہیں۔

کیا کووڈ 19 ویکسین ضمنی اثرات پیدا کرتی ہے ؟

باقی کسی بھی ویکسین کی طرح کووڈ 19 ویکسین بھی ضمنی اثرات پیدا کر سکتی ہے، جن میں سے زیادہ تر مدھم یا معتدل ہوتے ہیں اور کچھ ہی دن میں چلے جاتے ہیں۔ کچھ افراد کو اس کے مضر اثرات نہیں ہوتے اور کچھ افراد نے عام مضر اثرات کی شکایت کی ہے جیسے کہ ٹیکے کے گرد سوجن، لالی اور درد، بخار، سردرد، تھکاوٹ، پٹھوں میں درد، کپکپاہٹ اور متلی۔ طبی عملہ آپ کو 15 – 30 منٹ وہیں انتظار کرنے کا کہے گا تاکہ ویکسین کے بعد آپ کا ردعمل دیکھا جا سکے۔

ویکسین لگنے کے بعد مضر اثرات کا مطلب یہ ہے کہ ویکسین آپ کے جسم میں حفاظت ( قوت مدافعت ) پیدا کر رہی ہے اور کام کر رہی ہے۔ اگر علامات بدتر ہو جائیں یا تشویش ہو تو اس کی تشخیص کے لئے معالج یا طبی عملے سے مشورہ کرنے کی صلاح دی جاتی ہے۔ کسی بھی مسلسل یا نئے ہونے والے مضر اثر کی شناخت کے لئے دنیا بھر میں ماہر حکام مسلسل ویکسین کے اثرات کی جانچ پڑتال کرتے رہتے ہیں۔ یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ کووڈ 19 وائرس کے خلاف،  حفاظت کے سامنے مضر اثرات کے امکانات بہت کم ہیں۔

طویل مدتی ضمنی اثرات:

ضمنی اثرات عام طور پر کووڈ ویکسین حاصل کرنے کے پہلے چند دنوں میں ہی ہوتے ہیں۔ سنگین ضمنی اثرات جن کی وجہ سے کوئی طویل مدت مسائل صحت ہوں، کے امکان بہت کم ہیں۔ ہر ویکسین بشمول کووڈ 19 ویکسین کی دنیا بھر میں تقسیم اور مزید جانچ پڑتال سے پہلے وسیع پیمانے پر مضر اثرات کے لئے طبی طور پر جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔

مجھے کون سی ویکسین لگوانی چاہیے ؟

آپ کو وہی ویکسین لگوانی چاہیے جس کی آپ کو پیش کش کی گئی ہے۔ تقسیم کی جانے والی ہر ویکسین نے حفاظت اور تاثیر کے معیار کو پورا کیا ہے۔

کیا ہم ویکسین کے بعد احتیاطی تدابیر اختیار کرنا چھوڑ سکتے ہیں ؟

کووڈ 19 سے مکمل حفاظت دوسری خوراک ( زیادہ تر ویکسینز کے لیے ) اور واحد خوراک ( صرف جانسن اور جانسن کے لیے ) کے 21 دن کے آس پاس ہوتی ہے۔ اس مدت سے پہلے، ابھی بھی وائرس سے متاثر ہونا ممکن ہے لہذا ویکسینز کے درمیان اور آپ کے ویکسین لینے کے بعد سماجی فاصلاتی اقدامات پر عمل کرنا بہتر ہے۔

 21 دن بعد بھی کووڈ 19 ویکسین آپ کو بیماری سے بچائے گی، لیکن ضروری نہیں ہے کہ وہ آپ کو دوسرے افراد کو متاثر کرنے سے روک سکے۔ سب کو ویکسین لگنے میں کچھ عرصہ لگ سکتا ہے، لہذا یہ ضروری ہے کہ کووڈ 19 سے حفاظت کے اقدامات ( ماسک،  حفظان صحت، معاشرتی فاصلے ) پر عمل پیرا رہیں۔ سردیوں کے دوران جب لوگ گھر کے اندر زیادہ سے زیادہ وقت گزارتے ہیں تو، بہتر ہے کہ ہوا کی گردش کی جائے مثلا کثرت سے کھڑکیاں کھولی جائیں۔

میں ویکسین کیسے حاصل کر سکتا ہوں ؟

  1. وہ لوگ جو سرکاری رہائش گاہ پر نہیں رہ رہے ( مثلا شہری علاقے میں رہ رہے ہیں، خود کی رہائش گاہ ) ۔

قومی ویکسینیشن مہم کا 5 سال سے اوپر کی عمر کے ہر فرد کو ویکسین لگانے کا ارادہ ہے .

ویکسین سب کے لیے مفت ہے ۔ 60 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے ویکسینیشن لازمی ہے۔ 60 سال سے کم کے افراد ویکسینیشن اختیاری ہے لیکن انفرادی اور اجتماعی صحت کی حفاظت کے لیے اسے لازمی سمجھا جاتا ہے۔ کووڈ 19 کے خلاف قومی ویکسینیشن مہم پلان یہاں موجود ہے ( صرف یونانی زبان میں ) ۔

https://emvolio.gov.gr/diadikasia-emvoliasmou

آپ کس طرح چیک کر سکتے ہیں کہ اگر آپ کا تعلق ان گروہوں سے ہے جن کے لیے ویکسین

 شروع ہو چکی ہے ؟

  • آپ اپنا آمکا ( سوشل سیکورٹی نمبر ) اور اے ایف ایم ( ٹیکس نمبر ) یا اپنا خاندانی نام اس لنک پر ڈال کر درج کریں۔
  • آپ نزدیکی دوا کی دکان یا کیپ سے رابطہ کر کے بھی چیک کر سکتے ہیں کہ ویکسین کے اہل ہیں یا نہیں۔
  • اگر آپ کا تعلق اس گروہ سے ہے جو ابھی ویکسین لگوا رہے ہیں تو آپ ایس ایم ایس کے ذریعے میسج آمکا ( خالی جگہ ) خاندانی نام 13034 پر بھیج کر چیک کر سکتے ہیں ۔

آپ اپوآئنٹمنٹ کس طرح لے سکتے ہیں ؟

یونان میں ویکسین حاصل کرنے کا بنیادی طریقہ کار یہ ہے کہ آپ سروس سنٹر ( کیپ ) یا کسی فارمیسی یا سرکاری ویکسینیشن پلیٹ فارم https://emvolio.gov.gr   کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں۔      

آپ کو ویکسین کے لیے کوئی بھی رقم ادا نہیں کرنی کیونکہ کووڈ 19 ویکسین سب کے لیے مفت ہے۔

  • اگر آپ کے پاس آمکا یا پائیپا ہے   تو آپ کسی دوا کی دکان یا کیپ میں اپنا وقت مقرر کروا سکتے ہیں ۔ آپ کو صرف اپنا آمکا یا پائیپا نمبر درکار ہو گا۔  
  • اگر آپ کے پاس آمکا یا پائیپا، ٹیکس نمبر ( اے ایف ایم  افیمی) اور ٹیکسز نیٹ کا یوزر نیم اور پاس ورڈ  ہے، تو آپ   https://emvolio.gov.gr  کے  پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی اپوآئنٹمنٹ بک کروا سکتے ہیں ۔
  • اگر آپ کے پاس آمکا یا پائیپا نہیں ہے تو آپ ایک عارضی آمکا نمبر ( پامکا ) لے کے ویکسین لگوا سکتے ہیں ۔ براہ کرم

 https://www.amka.gr/AMKAGR/#  کی سائٹ پر جا کر ہدایات کی پیروی کرکے دیکھیں کہ آپ کا پامکا جاری ہوا کہ نہیں فی الحال ویب سائٹ صرف یونانی زبان میں دستیاب ہے۔ اپنا پامکا جاری کروانے کے لئے آپ کیپ یا کیم ( مائیگرنٹ انٹیگریشن سنٹر ) یا پھر میونسپلٹی یوتھ سنٹر  جا سکتے ہیں اور پامکا جاری کروانے کی درخواست دے سکتے ہیں۔ یہ آپ خود کر سکتے ہیں یا پھر ایسا فلاحی ادارہ جو نیشنل ویکسینیشن مہم میں حصہ لے رہا ہو اور سرکاری طور پر وزارت صحت میں شامل ہو، کے نمائندے کے ذریعے کروا سکتے ہیں ۔ کوئی بھی کاغذ چاہے وہ آپ کے ملک کا جاری کردہ ہو یا یونان میں جاری ہوا ہو، چاہے اس کی میعاد ختم ہو چکی ہو، پامکا جاری کروانے کے لئے قابل قبول ہے۔۔ آپ کو کسی مدد کی ضرورت ہے تو آپ Refugee Info Facebook page   پر میسج کر سکتے ہیں یا پھر میتادراسی ویکسینیشن ہیلپ سروس سے رابطہ کر سکتے ہیں ( نیچے دیکھیں: » میں مزید معلومات/راہنمائی کہاں سے حاصل کر سکتا ہوں؟»)  پامکا کے لئے مزید معلومات یہاں سے حاصل کریں: 

https://migration.gov.gr/en/echo-p-a-m-k-a/

متوجہ ہوں: بنا کاغذات کے افراد جو ویکسینیشن کے مراحل میں داخل ہونا چاہتے ہیں ان کے خلاف کوئی بھی مجرمانہ یا دفتری پابندی نہیں لگائی جائے گی (مثلا آمکا جاری کروانے کے لئے،  ویکسینیشن کا حصول، ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا حصول)

  • ·      5  سے 17 سال ( 31۔12۔2005 تک پیدا ہونے والے ) بچوں کے اندراج کے لیے، والدین، جن کا تعلق اسی خاندانی گروہ سے ہو، میں سے کسی ایک کے ٹیکسز نیٹ کوڈ کے ذریعےemvolio.gov.gr  پر اندراج کروا سکتے ہیں ۔ آپ آن لائن، فارمیسی یا کیپ کے ذریعے اپنا وقت مقرر کروا سکتے ہیں ۔ ضروری ہے کہ بچے اپنے والدین یا سرپرست کے ہمراہ ہی اپنے مقررہ وقت پر ویکسینیشن کے لئے آئیں ۔

آپ اپوآئنٹمنٹ کس طرح لے سکتے ہیں ؟

اپوآئنٹمنٹ طے کروانے کے لئے تفصیلی معلومات یہاں سے حاصل کی جا سکتی ہیں :

https://help.unhcr.org/greece/wp-content/uploads/sites/6/2021/06/emvolio_platform_presentation_vfinal-word-urdu.docx

اپنے طے شدہ اپوآئنٹمنٹ والے دن، آپ کو چاہیے کہ آپ ویکسینیشن سنٹر بروقت پہنچنے کا انتظام کر لیں ( کم از کم طے شدہ وقت سے 15 منٹ پہلے ) ، تاکہ بآسانی ویکسینیشن کی کاروائی ہو جائے اور کوئی بھی تاخیر نہ ہو ۔ طے شدہ وقت والے دن کے بارے میں مزید معلومات یہاں سے حاصل کی جا سکتی ہیں ۔

https://emvolio.gov.gr/instructions

2۔ وہ افراد جو سرکاری رہائش گاہ میں رہ رہے ہیں ( ایوروز اور جزائر میں موجود استقبالیہ اور شناختی مراکز ( آر آئی سی ) ، مرکز میں موجود کھلی استقبالیہ سہولیات ) ۔

قومی ویکسینیشن منصوبہ ہے کہ 5 سال سے اوپر کے ہر فرد کو ویکسین لگائی جائے۔

حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ایوروز اور جزائر میں موجود استقبالیہ اور شناختی مراکز ( آر آئی سی ) میں رہنے والے افراد کے ساتھ ساتھ مرکز میں موجود کھلی استقبالیہ سہولیات کے لیے  ویکسینیشن کا انتظام ای او دی کے مقام پر کیا گیا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ای او دی کی ٹیم سے رابطہ کریں۔

غیر سرکاری ڈاکٹروں کی  ویکسینیشن میں شمولیت

غیر سرکاری / بچوں کے ماہر ڈاکٹر اور غیر سرکاری میڈیکل مرکز بھی اب ویکسینیشن کی کاروائی میں شامل ہیں ۔ غیر سرکاری ڈاکٹر اور غیر سرکاری کلینک جن کو ویکسین لگ چکی ہے اور جو جے اینڈ جے اور فائزر کی ویکسین لگا رہے ہیں،  یہاں سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

https://emvolio.gov.gr/stoiheia-epikoinonias-idioton-giatron-kai-idiotikon-polyiatreion-poy-ehoyn-paralavei-emvolio-kai

بیرون ممالک لی گئی ویکسینیشن خوراکوں کا اندراج  

شہری اب بیرون ممالک کروائی گئی ویکسینیشن کا اندراج درج ذیل ویب سائٹ سے کروا سکتے ہیں۔

https://anagnorisi.emvolio.gov.gr/#/

یا پھر کیپ کے دفتر میں کروا سکتے ہیں۔

ویب سائٹ ابھی تک صرف یونانی زبان میں دستیاب ہے۔

مزید تفصیلات ( یونانی زبان میں ) یہاں سے حاصل کریں۔

https://emvolio.gov.gr/sites/default/files/attachments/selfsubmanual.pdf

گھریلو ویکسینیشن

وہ افراد جو کسی طبی مسئلے کی وجہ سے ویکسینیشن مرکز نہیں جا سکتے ان کے لئے گھریلو ویکسینیشن فراہم کی جا سکتی ہے۔

گھریلو ویکسینیشن کے اندراج کے لیے مجھے کیا کرنا چاہیے؟

اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں اور انہیں گھریلو ویکسینیشن میں اندراج کے لیے درخواست کریں۔

اگر ڈاکٹر کا اندراج اس پروگرام میں ہے تو ڈاکٹر آپ کی ویکسینیشن کے لئے وقت فوری مقرر کر سکتا ہے۔

اگر نہیں، تو پھر آپ ڈاکٹر کو بتا سکتے ہیں کہ وہ آپ کی طرف سے گھریلو ویکسینیشن کی درخواست دے دیں اور پھر آپ » الیفتھیریا » منصوبہ کی طرف سے ویکسین کے مقرر کردہ وقت کے لئے فون کا انتظار کریں گے۔

کیا آمکا کا ہونا لازمی ہے؟

جی ہاں،  ویکسینیشن ریکارڈنگ سسٹم اور اس پلیٹ فارم کی کاروائی شہری کے آمکا کے ذریعے ہوتی ہے۔ کسی بھی اور صورت میں شہری کوآمکا  یا عارضی آمکا کے حصول کی کاروائی کرنی چاہئے اور پھر گھریلو ویکسینیشن منصوبہ میں اندراج کے لیے مزید کارروائی کرنی چاہئے۔

فوائد،  

https://www.who.int/news-room/q-a-detail/coronavirus-disease-(covid-19)-vaccines

[2] دیکھئے http://emvolio.gov.gr/syxnes-erotiseis

[3] ڈبلیو آیچ او۔ اگر مجھے کووڈ 19 ہوچکا ہے تو کیا مجھے ویکسین لگوانی چاہیے؟  https://www.who.int/news-room/q-a-detail/coronavirus -disease(covid-19)-vaccines[4]  آپ اپنی رہائش گاہ کے قریب کسی بھی ڈاکٹر یا ماہر امراض سے پوچھ سکتے ہیں 

Last update: Feb 2022