یونان میں پناہ کہ اجرا کہ متعلق عام معلومات ۔
اگرآپ اپنے آبائی ملک یا جس ملک میں یونان آنے سے پہلے رہ رے تھے واپس جانے سے ڈرتے ہیں ، اس لیے کہ آپ وہاں بےریاست ( غیرملکی ) تصورکیے جاتے ہیں ، آپ کو قوم (نسل) ، مذہب ، قومیت ، آپ کے سیاسی عقائد ( نظریات ) یا کسی سماجی (معاشرتی ) تنظیم ( گروپ ) میں حصہ لینمے کی وجہ سے ، یا پھرجنگ کی تباہ کاریوں کی وجہ سے جسمانی نقصان ، تشدد ، غیرانسانی سلوک ، توہین امیز رویہ کا خطرہ ہے ، تو آپ یونان میں پناہ کی درخواست دے سکتے ہیں۔
آپ کی درخواست کا فیصلہ پہلے درجے میں یونان میں پناہ کا ادارہ اور دوسرے درجے میں آزاد کمیٹیاں براہ نظرثانی / استدعا ( اپیل) جو کہ یونان اور یورپی اتحاد کے قوانین کو مدنظر رکھتےہوئے کریں گی۔
یونان میں پناہ کی درخواست کے ساتھ ساتھ آپنے قریبی رشتہ دار جو دوسرے یورپی اتحاد کے ملک میں ہے کہ ساتھ دوبارہ اتحاد (ملنے ) کی درخوست مخصوص شرائط کو مدنظر رکھتے ہوئے دے سکتے ہیں ۔ اس کے متعلق زیادہ معلومات مندرجہ زیل سے مل سکتی ہیں ۔ ( DUBLIN 111 )
اس کے علاوہ خاوند اپنی بیوی یا بیوی اپنے خاوند اور وہ بچے جن کی عمریں اٹھارہ سال سے کم ہیں یہ پھر اٹھارہ سال سے تو زیادہ ہیں مگر جسمانی یا ذہنی معذوری کا شکار ہیں اور اکیلے درخواست دینا ان کے لیے ممکن نہیں اور وہ یونان میں آپ کے ساتھ ہیں ، ان کی درخواستیں بھی دے سکتے ہیں۔
تحفظ / پناہ کی درخواست کا فیصلہ ہونے تک یونان میں آپ کا رہنا ضروری ہے ، اگر آپ اجازت کے بغیر یا پھر یونان میں درخواست مکمل کیے بیغر کسی دوسرے یورپی اتحاد کے ملک میں چلے جاتے ہیں تو اس ملک کے اداروں کو اختیار ہے ، کہ آپ کو واپس یونان بھیج دیں ۔
Last Update: 11 Feb 2021