میں مالی تعاون کے لیے درخواست دینا چاہتا ہوں ، کس کے ساتھ رابطہ کروں ؟
اقوام متحدہ کا مہاجرین کو مالی تعاون مہیا کرنے کا پروگرام ستمبر 2021 کے اخر میں مکمل ہو چکا ہے ۔ (مہاجرین) پناہ کی درخواست گزاروں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اکتوبر 2021 سے یونانی حکومت کے ادارے ذمہ دار ہیں ۔
یونانی حکومت کی فیصلے کے مطابق مالی امداد صرف ان پناہ کے درخواست گزاروں کو دی جائے گی ، جو یونانی حکومت کے منظور شدہ سرکاری استقبالیہ مراکز / رہائشی ڈھانچوں میں رہتے ہیں ، اگر آپ سرکاری رہائشی ڈھانچے( سرکاری رہاش گاہ ) میں رہنے کے لیے درخواست دینا چاہتے ہیں ، تو مزید معلومات مندرجہ ذیل (ویب سائیٹ) انٹر نیٹ کے صحفے سے ملیں گی ۔
https://help.unhcr.org/greece/living-in-greece/access-to-cash-assistance/ .
جب یونانی حکومت پناہ کی درخواست گزاروں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مستقبل میں مالی امداد دینے کے متعلق معلومات دے گی ، پناہ کا ادارہ تفصیلی معلومات شائع کرے گا ۔