دوبارہ آباد کاری

اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے دفتر کی ھدایات کے مطابق دوبارہ آباد کاری کے ممالک کی
تفصیالت میں کہاں سے لے سکتا ہوں ؟
دفتر کے دوبارہ آبادکاری کے کتابچے میں دوبارہ آبادکاری کے ممالک کے بارے میں ان کی اقوام متحدہ کے
پالیسی اور عمل کے بارے میں علیحدہ علیحدہ باب میں تفصیالت موجود ہیں۔ دوبارہ آبادکاری کا کتابچہ ایک عوامی
دستاویز ہے اور یہاں پر موجود ہے۔
www.unhcr.org/en-my/protection/resettlement/4a2ccf4c6/unhcr-resettlement-handbookcountry-chapters.html
دوبارہ آبادکاری کے لیے "جمع کرانے” کی اقسام کی وضاحت اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے دفتر کے دوبارہ
آبادکاری کے کتابچے میں دی گئ ہے ۔ آپ اس دیے گئے لنک پر کلک کر کے اس باب کو پڑھ سکتے ہیں۔
https://www.unhcr.org/3d464e842.html
اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے دفتر میں پائیدار حل کا یونٹ یا ڈیورایبل سلوشن یونٹ کا سوالالت
جوابات کا کاؤنٹر کس دن ہوتا ہے؟
پائیدار حل کا یونٹ یا ڈیورایبل سلوشن یونٹ کا کاؤنٹر مستقل طور پر بند کر دیا گیا ہے ۔ ہم آپ کے تحمل کے
درخواست گزار ہیں کیونکہ اقوام متحدہ کا پناہ گزینوں کا دفتر آپ کے سواالت جوابات کی رہنمائ کے لئے مزید
مؤثر طریقہ کار تالش کر رہا ہے۔
اپنے کیس کے بارے میں بات چیت کرنے کے لیے میں پائیدار حل کے یونٹ یا ڈیورایبل سلوشن
یونٹ سے کس طرح رابطہ کروں ؟
ذاتی طور پر دفتر سے رابطہ کرنے کی،خطوط لکھنے کی،فیکس کرنے یا ای میل کرنے کی ضرورت نہیں ہے
تاہم ،یہ بہت اہم ہے کہ آپ کے رابطے کی معلومات ہمارے پاس موجود رہیں۔آپ کے ٹیلیفون نمبرز۔)آپ براہ
مہربانی یہ بھی بتائے اگر آپ واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہیں(۔اور آپ کا تازہ ای میل ایڈریس بھی اقوام متحدہ
کے پناہ گزینوں کے دفتر کے پاس موجود ہونا چاہئے تاکہ جب بھی ضروری ہو دفتر آپ سے مالقات طے کر
سکے۔
اگر میرے کیس پر پائدار حل کے یونٹ یا ڈیورایبل سلوشن یونٹ کی طرف سے عمل درآمد ہو چکا
ہے اور ریاست ہائےمتحدہ امریکہ میں جمع کرا دیا گیا ہے تو اس کی معلومات لینے کے لئے میں
کس سے رابطہ کروں؟
دوبارہ آبادکاری کے معاونت کے ادارے کا مرکز )آر ایس سی( ریاست ہائےمتحدہ امریکہ کی حکومت کے لئے کام
کرتا ہے اور دوبارہ آباد کاری کی درخواستوں پر غور کرنے میں ریاست ہائےمتحدہ امریکہ کے حکام کی مدد کرتا
ہے۔ آپ دوبارہ آبادکاری کے معاونت کے ادارے کے مرکز )آر ایس سی( سے اس نمبر پر کال کر کے رابطہ کر
سکتے ہیں۔
60321415846 +یا اس پر ای میل کر سکتے ہیں [email protected].
مجھے کیسے معلوم ہو گا کہ اگر میں دوبارہ آباد کاری کے لیے اہل ہوں؟
دوبارہ آبادکاری کے لئے جمع کرانے کی اقسام دوبارہ آبادکاری کے کتابچے کے باب نمبر 6 میں وضاحت سے دی
گئ ہیں۔ آپ اس درج ذیل لنک پر کلک کر کے اس باب کو پڑھ سکتے ہیں۔
https://www.unhcr.org/3d464e842.html
میرے درج ہونے کے انٹرویو کے بعد مجھے دوبارہ آبادکاری کے لئے تسلیم کرنے کے لئے مزید
کتنا وقت لگے گا؟
وہ افراد جنہیں اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے دفتر کی طرف سے پناہ گزین مان لیا گیا ہو صرف انھیں ہی
دوبارہ آباد کاری کے لئے زیر غور الیا جائے گا۔ پناہ گزینی کی حیثیت کے درجے کو دیکھنے اور روبارہ آباد
کاری کی کاروائ اگر ضروری ہو، میں درکار وقت ھر کیس میں مختلف ہوتا ہے۔
مجھے میرا پناہ گزینی کا کارڈ مل گیا ہے۔ مجھے دوبارہ آباد کاری کے انٹرویو کے لئے کب بالیا
جائے گا؟
پناہ گزینی کا کارڈ ہونے کا یہ مطلب نہیں ہے کے آپ اپنے آپ پناہ گزینی کے اھل ہو گئے ہیں۔مزید براں یہ کے
آپ کتنے عرصے سے مالئیشیا میں ٹھرے ہوئے ہیں یہ بھی ایک پناہ گزین کو دوبارہ آبادکاری کے اہل نہیں بناتا۔
دوبارہ آباد کاری کی جمع کرانے کی اقسام پناہ گزینوں کے کتابچے میں تفصیل سے باب نمبر 6 میں تفصیل سے
بتائی گئ ہیں۔ آپ اس مندرجہ ذیل لنک پر کلک کر کے اس باب کو پڑھ سکتے ہیں۔
https://www.unhcr.org/3d464e842.html
باآلخر، محدود آبادکاری کے کوٹہ کی وجہ سے کچھ افراد کو ان کے فوری تحظ کی ضرورت کے پیش نظر
ترجیح دی جاتی ہے۔
مجھے ایک خط مال ہے جس میں مجھے اطالع دی گئ ہے کہ فی الحال میں دوبارہ آباد کاری کے
اہل نہیں ہوں۔ اس کا کیا مطلب ہے اور مجھے کیا کرنا چاھیے؟
اس کا مطلب یہ ہے کہ اقوام متحدہ کا پناہ گزینوں کا دفتر ابھی فی ا لحال آپ کے کیس کو دوبارہ آباد کاری کے
ملک میں جمع کرانے سے قاصر ہے۔ تاہم اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ کے پناہ گزین ہونے کی حیثیت پر کوئ
فرق پڑا ہے۔ آپ کو اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے دفتر کی جانب سے بین ا القوامی تحفظ اور خدمات ملتی رہیں
گی۔
ریسیٹلمینٹ انٹرویو کے دوران کیا میں پوچھ سکتی یا سکتا ہوں کہ کون سا ملک میرا کیس لےگا؟
جی ہاں آپ کہہ سکتے ہیں۔ یو این ایچ سی آر آپ کے خاندان کی خواہشات اور دوبارہ آبادکاری والے ملک کی
ضروریات و معیار کو مد نظر رکھتا ہے۔ یہ معلومات آپ کے خاندان کی دوبارہ آباکاری کے لئے مناسب ملک کے
انتخاب میں معاون ثابت ہونگی۔

کیا میں دوبارہ آبادکاری کے لئے اپنی مرضی کے ملک کا انتخاب کر سکتا یا سکتی ہوں؟
اگر چہ یو این ایچ سی آر مہاجرین کی آبادکاری والے ملک کی ترجیحات کو مدنظر رکھتا ہے تاہم آخری فیصلہ کہ
کس ملک میں دوبارہ آبادکاری کے لئے کاغذات جمع کرائے جائیں کا اختیار یو این ایچ سی آر کے پاس ہے۔
اور یہ فیصلہ لیتے وقت یو این ایچ سی آر آپ کے خاندان کی ضروریات اور خاندانی رابطوں کو ملحوظ رکھتا ہے۔
کیا میں دوبارہ آباوکاری کے لئے منتخب ملک کو رد کر سکتا یا سکتی ہوں۔میر ے کیس کا کیا
بنے گا اگر مں پیشکش رد کر دوں؟
اگر آپ کسی خاص ملک میں دوبارہ آبادکاری سے انکار کرتے ہیں تو آپ خود کو دوبارہ آبادکاری کے عمل سے
خارج کرنے کا رسک لیں گے۔اگر آپ دوبارہ آبادکاری والے ملک سے اپنا کیس واپس لیتےہیں جس کے آپ نے
انٹرویو دیا اور اس ملک نے آپ کا کیس قبول بھی کر لیا تھا تو یو این ایچ سی آر آپ ککیس واپس لینے اور اس ک
نتائج سے متعلق صالح دےگا۔ یو این ایچ سی آر شائد آپ کے منتخب ملک میں کیس دوبارہ جمع نہ کراسکے۔ یہ
دوبارہ آبادکاری والے ملک کا فیصلہ ہوگا کہ کیس جمع کرایا جائے یا نہیں۔

میں نے اپنا دوبارہ آبادکاری کا نٹرویو مکمل کر لیا ہے۔دوبارہ آبادکاری والے ملک کےساتھ
انٹرویو کے لئے مجھے کب بالیا جائگا؟
دوبارہ آبادکاری کے انٹرویو کا مقصد دوبارہ آبادکاری کے لئے آپ کے کیس کا جائزہ لینا ہے۔ انٹرویو کے بعد
فیصلہ لینے سے پہلے کہ آپ کا کیس دوبار آبادکاری کے لئے جمع کرانا ہے یا نہیں دوبارہ آپ کے کیس کو
دیکھا جائیگا۔ اس عمل کیلئے درکار وقت مختلف کیسز کیلئے مختلف ہوتا ہے۔ اگر آپ کا کیس ریاست ہائے متحدہ
امریکہ کے لئے جمع ہوا ہے تو دوبارہ آبادکاری امدادی مرکز)آر ایس سی( آپ سے رابطہ کر کے آپ کوآر ایس
سی کے ساتھ انٹروو کی تاریخ کی اطالع دیگا۔ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے عالوہ کسی دوسرے ملک کے لئے
یو این ایچ سی آر آپ سے رابطہ کر کے آپ کو دوبارہ آبادکاری والے ملک کے افسران کے ساتھ انٹرویوکی تاریخ
کی اطالع دیگا۔
دوبارہ آباکاری والے ملک نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا ۔مجھے کب کال یا جاےگا؟
دوبارہ آبادکاری کا عمل طویل ہے اور پیشگوئ نہیں کی جا سکتی۔ اس کا انحصار دوبارہ آبادکاری والے ملک کی
رہنمائ اور ترجیحات پر ہے جس پر یو این ایچ سی آر کا کوئ کنٹرول نہیں۔
مجھے دیرپا حل یونٹ سے کال آئ ہے کہ میرا کیس روک دیا گیا ہے۔میں مزید معلومات کیسے
حاصل کر سکتا یا سکتی ہوں
صیغئہ راز کی حفاظت کے پی نظر یو این ایچ سی آر ہر فرد کو انفرادی طور پر نہیں بتا سکتا ک ان کا کیس
روک لیا گیا ۔ کیسز کئ وجوہات کی بنیاد پر روکے جا تے ہیں۔ تاہم ایک بار ب وجہ کا جائزہ لینے اور واضح
ہونے کے بعد حل ہو جائے تو آپکا دوبارہ آبادکاری کا عمل پھر سے شروع ہو جائیگا۔ بار بار یو این ایچ سی آر
سے رابطہ یا سوال کرنے سےکچھ نہیں ہوگا اور آپ کے کیس پر کام میں کوئی تیزی نہیں آئیگی۔
دوبارہ آبادکاری کے لئے میرا کیس ریاست ہاے متحدامریکہ کو جمع کرایا گیا میں ٢٠١٢ میں
شناخت کے دھوکہ میں ملوث تھا۔میں نے اعتراف جرم کیا اور میرا کیس رک دیا گیا۔میرا
دوبارانٹرویو اور آبادکاری کب ہوگی؟
اپنے کیس کی مذیدمعلومات کے لئےریسیٹلمنٹ سپورٹ سینٹر )آر ایس سی( سے اس نمبر پر رابطہ کریں
[email protected] یاان کومندرجہ ذیل پتہ پر ای۔میل کریں +٦٠٣٢١٤١٥٨٤٦
میں نے اپنا طبعی معائنہ)سکریننگ(مکمل کر لیا ہے لیکن بن االقوامی تنظیم برائے ہجرت )آ ئی او
ایم( نے دوبارہ سکریننگ کرانے کا کہا ہے ۔کیوں؟
دوبارہ آبادکاری والے ممالک کو مہاجرین کی تازہ ترین طبعی سکریننگ چاہئے ہوتی ہے۔دوبارہ آبادکاری والے
ملک کی پالیسی کی بنیاد پرمہاجرین کو روانگی سے قبل دوبارہ طبعی معئنہ سے گزرنا پڑ سکتا ہے
میری آبادکاری کا عمل اتنا وقت کیوں لے رہا ہے؟
آبادکاری کے تمام افراد کے لیے آبادکاری کا عمل وقت لیوا عمل ہے اور مختلف امیگریشن کے قوانین، ترجیحات۔
اور وسائل کی وجہ سے پروسیسنگ ٹائم ہر ملک کا مختلف ہوتا ہے اسلئے یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ یو این ایچ
سی آر کے آبادکاری کے انٹرویو سے لیکر روانگی تک کتنا وقت درکار ہوگا۔مختلف مسائل جیسا کہ پیدائش، شادی،
حمل، طالق اور تحویل، اندراج، موت کا اندازہ آبادکاری سے قبل لگایا جاسکے اور حل کیا جاسکے
میرا خاندان ابھی تک پائیدار حل کا انتظار کررہا ہے۔ کیا میں اپنی دوبارہ آبادکاری کے عمل سے
آگے بڑھ سکتا ہوں؟ میرے خاندان کے ساتھ کیا ہوگا؟ کیا یو این ایچ سی آر دوبارہ آبادکاری کے
ملک میں اپنے خاندان کو مالنے میں مدد کرے گا؟
یو این ایچ سی آر خاندان کے حصول اور معاون تعلقات بحال کرنے کو فروغ دیتا ہے اور خاندان کو تقسیم نہیں
کرتا۔ یہ ضروری ہے کہ آپ اپنے کسی بھی غیر رجسٹرڈ خاندان کے اراکین کے بارے میں یو این ایچ سی آر کو
مطلع کریں۔ خاندان کو مشورے اور نتائج کے بارے میں رہنمائ کی جائے گی۔
اگر میں کسی غیر پناہ گزین سے شادی کروں تو کیا میرا شوہر/ بیوی اور بچوں کو یو این ایچ سی
آر کارڈ مل سکتا ہے اور میرے ساتھ دوبارہ آباد کیا جاسکتا ہے؟
دوبارہ آبادکاری کا پناہ گزین اگر غیر پناہ گزین سے شادی کرتا ہے تو یو این ایچ سی آر اسے ترجیح نہیں دیتا۔ اگر
آپ غیر پناہ گزین سے شادی کرتے ہیں تو آپ اپنے شوہر/ بیوی کے ملک میں رہائشی یا شہریت کے حقدار
ہوسکتے ہیں۔ ایک غیر پناہ گزین سے شادی کا یو این ایچ سی آر احتیاط سے جئزہ لے گا اس شخص کے اور
پورے خاندان کے حاالت کا تعین انکی دوبارہ آبادکاری سے پہلے کرے گا۔ اگر آپ کا شوہر/ بیوی ملیشیا کا شہری
ہے تو پائدار حل کا یونٹ آپ کے کیس کو حفاظتی یونٹ کے حوالے کرے گا جوآپ اور آپ کے بچوں کے شہریت
کے امکانات کو ترجیح دے گا۔
میں ایک سے زائد شادیوں میں ہوں کیا میری بیویوں کو میرے ساتھ دوبارہ آباد کیا جاسکتا ہے؟
متعدد تمام آبادکاری کے ممالک میں ایک سے زائد شادیاں غیر قانونی ہے اور اس وجہ سے پناہ گزینوں کو دوبارہ
آباد نہیں کیا جاسکتا اگر وہ ایک سے زائد شادیاں بحال رکھنا چاہتے ہیں تو ہر خاندان کو ان کی دوبارہ آبادکاری
کے امکانات کے بارے میں انفرادی طور پر مشاورت کی جائے گی اور خاندان کو ان کی بیویوں اور ان کے بچوں
کے لئے بہترین انتظامات پر غور کرنے کی ضرورت ہوگی۔
مجھے دوبارہ آبادکاری کے ملک کی طرف سے مسترد کردیا گیا ہے۔ آگے کیا ہوگا؟
آپ کا کیس خودکار طریقے سے کسی دوسرے آبادکاری کے ملک میں دوبارہ منتقل نہیں کیا جائے گا تاہم، یو این
ایچ سی آر کیس کی بنیاد پر دوبارہ تشخیص مکمل کرے گا، آپ کے خاندان کی کسی بھی مخصوص ضروریات پر
غور کیا جائے گا۔ دوبارہ آبادکاری کے مختلف ممالک کے مختلف معیاروں کی وجہ سے آپ کو فرض نہیں کرنا
چاہئے کہ اگر آپ کسی ملک سے انکار کردیے جائیں تو آپ کسی دوسرے کے ذریعے قبول کیے جائیں گے۔
میں اپنے ملک واپس نہیں جاسکتا/ جاسکتی کیوں کہ یہ غیر محفوظ ہے، لیکن کیا یو این ایچ سی
آر مجھے اپنے پڑوسی ملک میں بھیج سکتا ہے؟
رضاکارانہ وطن واپسی کا مطلب یہ ہے کہ ملک میں رضاکارانہ طور پر حفاظت اور عظمت کے حاالت کے تحت
واپسی۔ یو این ایچ سی آر پڑوسی ملک کے سفر کے انتظامات یا سہولت فراہم نہیں کرتا۔
اسپانسرشپ پروگرام کیا ہے؟ میں کس طرح سپانسرشپ کا عمل شروع کرسکتا/ کرسکتی ہوں؟ کیا
یو این ایچ سی آر میری مدد کرسکتا ہے؟ کیا یو این ایچ سی آر متعلقہ سفارت خانے میں میری یو
این ایچ سی آر فائیل بھیج سکتا ہے؟
یو این ایچ سی آر سپانسرشپ پروگراموں میں مدد نہیں کرتا کیونکہ وہ یو این ایچ سی آر کی صالحیت سے باہر
ہیں۔ آپ کو متعلقہ سفارت خانے میں جا نے کی ضرورت ہوگی۔
کیا یو این ایچ سی آر کسی انفرادی درخواست کی حمایت کرنے کے لیے کینیڈا کو
سپانسرشپ پروگرام میں پناہ گزین کی حیثیت کی توثیق کرنے کا خط جاری کرسکتا ہے؟
کسی فرد کی پناہ گزین کی حیثیت کے حوالے سے یو این ایچ سی آر تصدیق جاری نہیں کرتا۔ درخواست دہندگان
اپنے یو این ایچ سی آر کے پناہ گزین کےکارڈ کی کاپی کو درخواست کے ساتھ منسلک کرسکتے ہیں۔
مجھے یو این ایچ سی آر کے ذریعے سپانسرشپ پروگرام اور ایک دوبارہ آبادکاری کا موقع پیش
کیا گیا ہے۔ اگر میں سپانسرشپ پروگرام کا انتخاب کروں تو کیا میں اپنی دوبارہ آبادکاری کی جگہ
اپنے دیگر خاندان کے اراکین یا کمیونٹی کے ارکان کو دے سکتا ہوں؟
کسی فرد یا کسی خاندان کے دوبارہ آبادکاری کی تشخیص ایک تشخیص پر مبنی ہے جس کو دوبارہ آبادکاری کی
ضرورت ہوتی ہے۔ یو این ایچ سی آر کسی خاندان کی دوبارہ آبادکاری کو فروغ نہیں دیتا جس کی کسی دوسرے
پائیدار حل تک رسائ ہو۔