یونان میں نئے آنے والوں کے لیے معلومات


اگر آپ استقبالیہ اور شناخت کے طریقہ کار سے گزر رہے ہیں (لیسووس،خیوس، ساموس، کوس، لیروس، ایوروس)

اگر آپ کو اپنی نسل، مذہب، سیاسی رائے، قومیت یا کسی مخصوص سماجی گروہ کی رکنیت یا جنگ یا تشدد کی وجہ سے اپنی جان اور حفاظت کا خوف ہے۔ یا  آپ کو ڈر ہے کہ آپ کو امتیازی سلوک یا سنگین نقصان پہنچے گا اس لیےآپ اپنے ملک واپس نہیں جانا چاہتے  تو   آپ کو سیاسی پناہ کے لیے درخواست دینے کا حق ہے ۔

معلوماتِ عامہ

  1. آپ یورپی اتحاد کے ملک یونان میں ہیں۔
  2. یونانی حکام موجودہ ریاستی ڈھانچے کا انتظام کرتے ہیں۔ طریقہ کار مکمل ہونے تک آپ پر لازم ہے کہ یہاں رہیں۔
  3. اس قیام گاہ/ ڈھانچے سے داخلہ/خارجہ کا انتظام سرکاری حکام کرتے ہیں۔
  4. ایک ترجمان کی مدد سے طریقہ کار، آپ کے حقوق اور آپ کی ذمہ داریوں کے بارے میں آپ کو معلومات ملیں گی۔
  5. اس مرکز میں باقاعدہ قیام کے دوران آپ مفت بنیادی صحت کی دیکھ بھال ،خوراک ،بنیادی اشیاء،رہائش ،پانی ،حفظانِ صحت اور دیگر خدمات کے حقدار ہیں۔
  6. مرکز کا عملہ آپ کو اس بارے میں مطلع کرے گا۔
  7. جنسی بنیاد پر تشدد، بشمول ہراساں کرنا، جنسی زیادتی، گھریلو تشدد اور جنسی رجحان یا صنفی شناخت کی بنیاد پر امتیازی سلوک وغیرہ۔ ایک قابلِ تعزیر/سزا وار جرم ہے.
  8. اگر آپ پچھلے 72 گھنٹوں کے اندر جنسی تشدد کا شکار ہوئے ہیں تو فوری طور پر طبی عملے سے بات کرنے کو کہیں تاکہ آپ کو طبی امداد تک رسائی مل سکے ۔
  9. ہنگامی صورت میں یا اگر آپ خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتے ہیں، ہنگامی صورتحال نمبر 100 پر کال کریں یا قیام گاہ/ڈھانچے میں موجود پولیس کو مطلع کریں۔

اندراج کا طریقہ کار

  1. ایک ترجمان کے تعاون سے سرکاری محکمہ میں آپ کا اندراج کیا جائے گا۔
  2. اگر آپ کو جنگ، تشدد، تنازعات یا ظلم و ستم کی وجہ سے تحفظ تلاش کرنے کےلیے اپنا ملک چھوڑنے پر مجبور کیا گیا ہے، یا آپ کو امتیازی سلوک یا سنگین نقصان کا اندیشہ ہے، تو براہ کرم حکام کو اپنی پناہ کی درخواست کے اندراج کے وقت مطلع کریں۔
  3. آپ کو اپنے پناہ کےنشستِ سوال و جواب /انٹرویو کی تاریخ اور وقت کے بارے میں ہدایات موصول ہوں گی۔
  4. اندراج / درخواست کا عمل ہر ایک کے لیے لازمی ہے۔
  5. اگر آپ کی عمر 14 سال سے زیادہ ہے تو حکام آپ کے انگلیوں کے نشانات / نشاناتِ انگشت لیں گے۔
  6. یہ ضروری ہے کہ آپ درست معلومات اوراگرآپ کے پاس شناختی کارڈ یا کوئی بھی دستاویز موجود ہے تو اسے فراہم کریں۔
  7. اگر آپ کی عمر 18 سال سے کم ہے اور آپ تنہا/ بے ہمراہ ہیں، تو آپ کو ایک خاص قیام گاہ/ڈھانچے میں رہائش دی جائے گی۔
  8. آپ کی طبی اور نفسیاتی حالت کا معائنہ پیشہ ور افراد کریں گے۔ براہ کرم بتائیں کہ کیا آپ دوا لے رہے ہیں۔ اندراج کرتے وقت، بتائیں کہ کیا آپ درج ذیل زمروں میں سے کسی ایک سے تعلق رکھتے ہیں:
  • آپ کی عمر 18 سال سے کم ہے اور آپ والد/ والدہ کے بغیر سفر کر رہے ہیں۔
  • آپ کی عمر 65 سال سے زیادہ ہے۔
  • آپ حاملہ ہیں.
  • آپ کو کوئی معذوری ہے یا آپ کسی سنگین بیماری میں مبتلا ہیں۔
  • آپ نابالغ بچوں کے ساتھ والدین  میں سے اکیلے  ہیں۔
  • آپ کو تشدد، عصمت دری یا تشدد یا استحصال کی دیگر سنگین شکلوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
  • آپ انسانی اسمگلنگ کا شکار ہوئے ہیں یا آپ کی مرضی کے خلاف/ دھمکی یا طاقت کے استعمال سے یونان لائے گئے ہیں۔
  • آپ نے اپنے خاندان کے رکن کو جہاز کے حادثے/ بحری حادثے میں کھویاہے ۔
  1. اگر آپ کے قریبی خاندان کے افراد قانونی طور پر یورپی یونین کے کسی ملک میں مقیم ہیں تو آپ خاندان کے دوبارہ اتحاد/خاندانی انضمام کے حقدار ہو سکتے ہیں۔ براہِ مہربانی حکام بالا کو آگاہ کریں۔
  2. پناہ کا ادارہ پہلے اس بات پر غور کر سکتا ہے کہ آیا آپ کے لیے ترکی واپس جانا محفوظ ہے اور پھر ان وجوہات پر غور کرے کہ آپ نے اپنا ملک کیوں چھوڑا ہے۔
  3. حکام آپ کی درخواست کا جائزہ لیں گے اور آپ کو فیصلے سے آگاہ کریں گے۔
  4. اگر آپ کی درخواست مسترد کر دی جاتی ہے، تو آپ کو پناہ کا ادارہ کی طرف سے مقرر کردہ آخری تاریخ کے اندر، کسی وکیل کی مدد سے، بلا معاوضہ فیصلے کے خلاف نظرِ ثانی کی استدعا/اپیل کرنے کا حق ہے۔
  5. پناہ کا طریقہ کار، بشمول نشستِ سوال و جواب /انٹرویو، رازدرانہ اور مفت ہے۔
  6. اگر آپ کو کوئی مثبت فیصلہ موصول ہوتا ہے، تو آپ کو پناہ گزین کے طور پر تسلیم کیا جائے گا یا آپ کو ضمنی/ذیلی تحفظ کا درجہ ملے گا ۔ اس کے بعد آپ اپنے حقوق اور ذمہ داریوں کو استعمال کرنے کے لیے یونان میں رہائشی اجازت نامہ اور دیگر دستاویزات کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
  7. آپ اپنے آبائی ملک میں رضاکارانہ واپسی کے بارے میں حکام سے معلومات کی بھی درخواست کر سکتے ہیں۔
  8. اقوامِ متحدہ کا اعلی کمیشن برائے پناہ گزین/UNHCR کوئی دستاویز جاری نہیں کرتا ہے اور اس مرکز کے انتظام اور خدمات کے لیے ذمہ دار نہیں ہے۔

اگر آپ استقبالیہ اور شناختی کاروائی سے نہیں گزرے

اگر آپ یونان پہنچنے پر استقبالیہ اور شناختی طریقہ کار سے نہیں گزرے ، تو آپ کو اپنی پناہ کی درخواست کا اندراج  کروانے کے لیے ملاقات کا وقت طے کرنے کی سہولت/استطاعت ہے 🗓 اپنی پناہ کی درخواست کا اندراج کرنے کے لیے، وزارتِ مہاجرت و پناہ  کے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے، جو اس لنک پر دستیاب ہے۔

https://asylum.migration.gov.gr/international-protection-registration/registration_appointment

یہ پلیٹ فارم انگریزی، البانی، عربی، بنگلہ دیشی (بنگالی)، جارجیائی، یونانی، کرمانجی، دری، اردو، پشتو، ترکی، فارسی میں دستیاب ہے۔ 🌎


یونان کے متعلق عام معلومات

📌 یونان کی آب و ہوا  کا تعلق بحیرہ روم سےہے جس میں طویل عرصے تک دھوپ، ہلکا درجہ حرارت اور محدود بارش ہوتی ہے۔ ملک کی جغرافیائی حثییت اور سرزمین اور سمندر کے درمیان اس کی تقسیم کی وجہ سے یہ بڑے اتار چڑھاؤ کی خصوصیت رکھتا ہے۔

📌 گرمیوں میں، خشک گرم دن اکثر موسمی ہواؤں سے ٹھنڈے ہوتے ہیں، جبکہ پہاڑی علاقے زیادہ ٹھنڈے ہوتے ہیں۔

میدانی علاقوں میں کچھ برف اور ٹھنڈائی کے ساتھ سردیاں ہلکی ہوتی ہیں، لیکن پہاڑ عموماً برف سے ڈھکے ہوتے ہیں۔

📌 یونان یورپی اتحاد کا رکن ملک ہے اور اپنی مشترکہ کرنسی  یورو استعمال کرتا ہے۔

📌 بینک اور سرکاری  ادارے عام طور پر پیر تا جمعہ 08:00 سے 14:00 تک کام کرتے ہیں۔ دوکانیں عام طور پر پیر-بدھ-ہفتہ 09:00 سے 15:00 اور منگل-جمعرات-جمعہ 09:00 سے 14:00 اور 17:00 سے 20:00 تک کھلے رہتے ہیں۔

پناہ کی درخواستوں کا اندراج  استقبالیہ اور شناختی مراکز ( کِیٹ) قَطعہِ عظیم / بڑے زمینی ٹکڑے مالا کاسا اور دیاواتا میں ہوتا ہے۔