ہیلپ لائنز/ مددگار ٹیلی فون نمبر


1) 1056 - بچوں کی قومی ہیلپ لائن SOS 1056 (بچوں کی مسکراہٹ)

مفت، 24 گھنٹے/ دن۔ رضاکارانہ عربی اور فارسی ترجمانوں کی ایک ٹیم ہے اور ہیلپ لائن یورپی ایمرجنسی نمبر 112 کے ساتھ ساتھ SAWA تنظیم سے منسلک ہے۔

ہیلپ لائن کا بنیادی مقصد بچوں کے حقوق کا تحفظ اور دفاع کرنا ہے۔

بچوں کے ساتھ بدسلوکی کی اطلاعات موصول ہوتی ہیں۔

اگر بچوں کو خطرہ ہو تو یہ موقع پر مداخلت کرتا ہے۔

بچوں اور نوعمروں کو نفسیاتی مدد فراہم کی جاتی ہے اور والدین اور اساتذہ کو مشاورت فراہم کی جاتی ہے۔

بچوں کے حقوق اور تحفظ سے متعلق مسائل پر معلومات اور رہنمائی ۔

فون پر گفتگو نجی ہوتی ہے اور ریکارڈ نہیں ہوتی ۔

ہیلپ لائن/  مددگار ٹیلی فون  بین القوامی چائلڈ ہیلپ لائن/ بچوں کی مددگار ٹیلی فون  کا ممبر ہے۔


2) درخواست (ایپلی کیشن) چیٹ 1056۔

چیٹ 1056 ایپ نیشنل چلڈرن ہیلپ لائن SOS 1056 کی توسیع ہے۔ یہ ان بچوں کے لیے فوری رابطے کا ایک نیا طریقہ ہے جو تحریری طور پر بات چیت کرنا زیادہ محفوظ محسوس کرتے ہیں۔

چیٹ 1056 ایپ کے ذریعے، بچے آن لائن مشاورت اور معاونت کی خدمات حاصل کرتے ہیں۔ چیٹ 1056 ایپ میں منفرد خصوصیات ہیں، جو بچوں کو محفوظ ماحول میں اظہار خیال کرنے کی ترغیب دیتی ہیں:

  • بچوں کے لیے خصوصی طور پر ترتیب دی گئی ہے۔
  • یہ مفت اور گمنام (رازدرانہ) ہے۔
  • یہ ہر لحاظ سے قابل رسائی اور فعال ہے۔
  • یہ 24 گھنٹے کی بنیاد پر سال میں 365 دن کام کرتی ہے۔
  • تجربہ کار ماہر نفسیات اور سماجی کارکنان جو موزوں وقت میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

چیٹ کے دوران مکمل تحفظ فراہم کرکے بچوں کی حفاظت کرتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے : https://www.hamogelo.gr/gr/en/paidia-thimata-vias:chat-1056/


3) 1107 - بچوں کی حفاظت کی ہیلپ لائن / مددگار نمبر ـ

مفت 24 گھنٹے / دن

فوری طور پر دستیاب معلومات اور مشورے کے ساتھ ساتھ ان معاملات میں نفسیاتی اور سماجی مدد جو بچوں اور نوعمروں سے متعلق ہیں یا اگر وہ خطرے میں ہیں۔

ماہر خدمات کے ساتھ رابطہ، ہنگامی مداخلت کے طریقہ کار کو متحرک کرنا۔

والدین اپنے بچوں اور  والدین کے اپنے کردار سے متعلق معاملات کے بارے میں معلومات اور مشورے حاصل کرتے ہیں۔

یہ وزارت محنت اور سماجی امور کے قومی مرکز برائے سماجی یکجہتی کا حصہ ہے۔

یہ مارچ 2012 میں قائم کیا گیا تھا اور بچوں اور نوعمروں کے خلاف ہر قسم کے تشدد کی کالوں کو سنبھالتا ہے۔ سماجی ہیلپ لائن 197 کا تعلق قومی مرکز برائے سماجی یکجہتی  کے ذریعے فراہم کردہ خدمات کے نظام سے ہے۔


4) 116111 – یورپین ہیلپ لائن ( مددگار نمبر) بچوں اور نوعمروں کے لیے (بچے کی مسکراہٹ)

مفت، 24 گھنٹے/ دن۔ رضاکارانہ عربی اور فارسی ترجمانوں کی ایک ٹیم ہے اور ہیلپ لائن یورپی ایمرجنسی نمبر 112 کے ساتھ ساتھ SAWA تنظیم سے منسلک ہے۔

ہیلپ لائن جو بچوں، نوعمروں، والدین اور اساتذہ کو کسی بھی مسئلے پر مشورہ اور نفسیاتی مدد فراہم کرتی ہے۔

یہ نمبر تمام یورپی ممالک پر لاگو ہوتا ہے! ٹیلی فون پر گفتگو رازدرانہ ہوتی ہے۔

مددگار نمبرکی لائن  بین القوامی اطفال ہیلپ لائن  کی رکن ہے۔


5) 8001580011 – ہیلپ/ مددگار لائن»میں ساتھ ہوں( تنظیم کا نام ) «ΥποΣΤΗΡΙΖΩ

سوموار سے جمعہ صبح نو (9) بجے سے شام تین (3) بجے تک مفت

ایتھنز یونیورسٹی کےبچوں کا یونٹ اور بچوں کے دوسرے ہسپتال کی یونٹ ، یونانی ہیلپ لائن کو یورپی کمیشن کے زیراہتمام ہیلپ / مددگار لائن80011 80015  »میں ساتھ ہوں( تنظیم کا نام )  «ΥποΣΤΗΡΙΖΩ  کوچلاتے ہیں۔

یہ نابالغوں اور ان کے اہل خانہ سے متعلق ہے۔

انٹرنیٹ، موبائل فون اور برقی کھیل ( الیکٹرانک گیمز) (ہراساں کرنا، لت ، نقصان دہ مواد،  بچوں سے نا جائزدوستی( پیڈو فیلیا) وغیرہ) کے استعمال سے متعلق مسائل پر معاونت اور مشاورت فراہم کرتا ہے۔


6) 11525 - ہیلپ لائن "بچوں کے لیے ساتھ" منسلک / اتحاد " بچوں کے لیے ساتھ"

سوموار سے جمعہ صبح نو (9) بجے سے شام نو (9) بجے تک مقامی کال کی فیس کے ساتھ ۔

بچوں  ، نوعمروں ۔ والدین اور اساتذہ کے لیے مشورے ۔

اندرون خاندان  تشدد زدہ  اور مخصوص مجبور بچوں کی ذہنی و جسمانی صحت کی بحالی کے لیے مفت مشاوراتی تعاون ۔


7) 8001132000 - بچوں کی مدد کی ہیلپ لائن ، بچوں کا وکیل

سوموار سے جمعہ صبح نو (9) بجے سے شام چار (4) بجے تک

بچوں کے وکیل  کی ٹیلی فون ہیلپ لائن جو 18 سال تک کے بچوں اور نوعمروں کی کالیں وصول کرتی ہے۔


8) 11188 - برقی جرائم کی روک تھام کے افیسر / الیکٹرانک کرائم پراسیکیوشن ڈائریکٹوریٹ (منسٹری آف پبلک آرڈر اور سٹیزن پروٹیکشن)

شہری انٹرنیٹ پر ہونے والے جرائم اور نابالغوں کے تحفظ سے متعلق مسائل جیسے چائلڈ پورنوگرافی، انٹرنیٹ کے ذریعے نابالغوں کو بہکانا وغیرہ کے لیے سائبر کرائم پراسیکیوشن ڈائریکٹوریٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔    شہریوں کو ہیلپ لائن 2106476464 پر بھی بھیجا جاتا ہے۔

2132128888 30 + اور 6942773030  تنہا / بنا ہمراہ  نابالغوں سے تعاون کے لیے قومی ایمرجنسی رسپانس میکانزم کی ٹیلی فون لائن ۔

تمام تنہا / بنا ہمراہ  نابالغ (وزارت برائے امیگریشن اینڈ اسائلم) زندگی کے خطرناک حالات میں تحفظ اور گزر بسر کے لیے امن عامہ کے خصوصی سیکرٹریٹ  کے قومی ہنگامی معاون میکانزم کو کال کریں ۔


9) نیشنل ایمرجنسی رسپانس میکانزم ہاٹ لائن ضرورت مند بچوں کی شناخت اور ان کا پتہ لگانے میں مدد کرتی ہے ( 2132128888 0030- اور 6942773030،0030- واٹس ایپ یا وائبر کے ذریعے) جو 6 زبانوں میں اور درج ذیل دنوں اور اوقات میں دستیاب ہے:

سوموار سے جمعہ صبح اٹھ (8) بجے سے رات دس  (10) بجے تک

ہفتہ : گیارہ (11) سے شام سات (7) بجے تک

فیلڈ میں ہیلپ لائن اور موبائل یونٹس:

  • وہ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ بچے سڑکوں پر کبھی بھی بدسلوکی یا استحصال کے خطرات سے دوچار نہ ہوں۔
  • ایسے نابالغ بچوں کو ڈھونڈنے اور ان کی حفاظت میں مدد کریں جو بے گھر ہیں یا زندگی کی دیگر خطرناک حالتوں سے دوچار ہیں۔
  • ہنگامی حالت میں رہائش مہیا کی جاتی ہے۔
  • مقامی اداروں میں اندراج میں آسانی پیدا کرتے ہیں۔
  • قانونی ، نفسیاتی اور طبی تعاون کیا جاتا ہے اور ترجمانی  ۔
  • بہترین اخلاق سےدلچسپی کا اندازہ لگانا۔

10) 116000 – یورپی یونین کی ہیلپ لائن برائے بحفاظت بچے (تنظیم کا نام : قومی سطح پر بچوں کی مسکراہٹ) ۔

یونان کے لیے(Smile of the Child) بچوں کی مسکراہٹ تنظیم  لاپتہ بچوں کے لیے یورپی ہاٹ لائن 116000 کا قومی آپریٹر ہے، جو لاپتہ بچوں اور ان کے خاندانوں کو مفت مدد فراہم کرتا ہے۔

مفت، 24 گھنٹے/ دن۔ رضاکارانہ عربی اور فارسی ترجمانوں کی ایک ٹیم ہے اور ہیلپ لائن یورپی ایمرجنسی نمبر 112 کے ساتھ ساتھ SAWA تنظیم سے منسلک ہے۔

رپورٹیں اور کالیں گمنام ہو سکتی ہیں یا نہیں – بچوں کے گمشدہ کیسز کے لیے فراہم کردہ مدد (نوعمروں کا بھاگنا،  والدین سے اغوا، پریشان کن گمشدگی) رپورٹیں مناسب حکام کو بھیج دی جائیں گی۔

116000 ہیلپ لائن کا عملہ خصوصی طور پر اہل سماجی کارکنوں اور ماہر نفسیات کے ذریعہ ہے اور یہ ملک بھر میں دن کے 24 گھنٹے، سال کے 365 دن دستیاب ہے۔

لائن 116000 پر کالز لینڈ لائنز اور موبائل فونز سے مفت ہیں، فون بوتھ سے کسی فون کارڈ کی ضرورت نہیں ہے، جبکہ پری پیڈ کارڈ کے استعمال کے لیے دستیاب یونٹس کی ضرورت نہیں ہے۔

مددگار نمبر / ہیلپ لائن  بین الا قوامی چائلڈ ہیلپ لائن  کا  رکن ہے. Child helpline International) (