اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری برائے مہاجرین ( UNHCR) کی طرف سے استفادہ کنندگان کو ان کے ذاتی مواد کے جمع کرنے اورعملداری کے بارے میں مطلع کرنا  ۔

     اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری برائے مہاجرین  (UNHCR)  اقوام متحدہ کا ایک خصوصی ادارہ ہے جس کا مشن دنیا بھر میں پناہ گزینوں کو تحفظ  اورمسائل کا حل فراہم کرنا ہے۔

     UNHCR پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والی ریاستوں کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے۔ UNHCR کا کردار ہر تناظر میں مختلف ہوتا ہے۔ یونان میں UNHCR اندراج کی سرکاری کارروائی نہیں کرتا ، ذاتی شناختی دستاویزات جاری نہیں کرتا اور پناہ کی درخواستوں کی جانچ نہیں کرتا ۔ یونانی ریاست ایسے طریقہ کار کو انجام دینے کی خصوصی اہلیت رکھتی ہے ۔  نافظ العمل قانونی تقاضوں کے تناظر میں یونانی حکام آپ کے ذاتی کوائف کو جمع اور اس پر کارروائی کرتے ہیں۔


     جب آپ UNHCR کے ساتھ ذاتی معلومات کا اشتراک کرتے ہیں (نام، آخری نام ، قومیت، تاریخ پیدائش، جائے پیدائش، خاندان کے افراد، پتہ وغیرہ)، بشمول حساس معلومات جیسے کہ صحت کی صورتحال، نسل، مذہب، (ملک) چھوڑنے کی وجوہات، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ UNHCR اس طرح کے ذاتی مواد کو کس طرح سنبھالے گا اور آپ کے حقوق اور ذمہ داریاں کیا ہیں۔

      اپنی انسانی خدمات کو انجام دینے کے لیے مخصوص حالات میں، آپ کے بنیادی مفادات کے تحفظ اورآپ کی اور دوسروں کی سلامتی اورحفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے UNHCR صرف آپ کی رضامندی کی بنیاد پر آپ کا ذاتی مواد اکٹھا اور استعمال («عملدرامد») کر سکتا ہے ۔

    یونان میں، جس مقصد کے لیے آپ سے UNHCR کو اپنا ذاتی ڈیٹا فراہم کرنے کے لیے کہا جائے گا، وہ یہ ہے کہ وہ اپنی شراکت دار تنظیموں کے تعاون سے، اپنی صلاحیتوں کے مطابق آپ کو مدد فراہم کر سکے۔

     اس امداد میں استقبالیہ اور انضمام سے متعلق دستیاب پروگراموں میں مشاورت اور حوالہ کی خدمات شامل ہوسکتی ہیں۔ بچے اور دیگر مخصوص گروہ بھی متعدد قسم کی امداد سے مستفید ہو سکتے ہیں ، جیسے کہ UNHCR کی معاونت اور خصوصی سرکاری خدمات یا فوائد تک رسائی کے لیے مداخلت۔ 

     UNHCR  کا عملہ آپ کو مطلع کرے گا کہ آپ اپنے معاملے میں UNHCR سے کیا مناسب توقع کر سکتے ہیں۔


     آپ کو آگاہ ہونا چاہئے کہ آپ جو بھی ذاتی ڈیٹا فراہم کرتے ہیں وہ ابھی اور مستقبل میں خفیہ رہتا ھے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کا ذاتی مواد UNHCR کے ذریعہ محفوظ طریقے سے ذخیرہ کیا جاتا ہے اور یہ صرف UNHCR کے ساتھیوں کے لیے قابل رسائی ہے جنہیں آپ کے کیس سے متعلق کسی خاص مقصد کے لیے اسے جاننے کی ضرورت ہے۔

     UNHCR آپ کے ذاتی کوائف تفصیل کو میزبان ملک کے سرکاری حکام کو دوبارہ اشتراک کر سکتا ہے، یعنی اگر یونان کو ضرورت ہوتو۔ اور اس کا دارومدار اس مقصد پر  ہے جس کے لیے اس کی درخواست کی گئی ہے۔ آپ کے ذاتی مواد کو اوپر بیان کردہ مقاصد کے لیے اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن کے تعاون کرنے والے اداروں کے ساتھ بھی اشتراک کیا جا سکتا ہے۔ اشتراک کرنے والی تنظیمیں کوائف کی حفاظت کے قوانین کی پابند ہیں اور UNHCR کے کوائف کی حفاظت / ڈیٹا پروٹیکشن پالیسی پر بھی عمل پیرا ہیں تاکہ آپ کا ذاتی ڈیٹا محفوظ رہے اور رازداری سے استعمال ہو۔ آپ کی واضح رضامندی کے بغیر  UNHCR آپ کے ذاتی مواد کا آپ کے آبائی ملک کے حکام کے ساتھ اشتراک نہیں کرے گا  اور آپ کے ذاتی مواد کوکسی تیسرے فریق کو ظاہر نہیں کرے گا ۔


     ہمیشہ درست معلومات فراہم کریں۔ یہ ضروری ہے کہ آپ درست اور مکمل معلومات فراہم کریں ۔ اس کا انحصارآپ کے معاملے کے مخصوص مقصد پر منحصر ہے، آپ کو اپنی ذاتی صورتحال (مثلاً خاندان کی حالت) میں ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں UNHCR کو مطلع کرنے کی بھی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ درخواست کردہ ذاتی معلومات فراہم کرنے سے انکار یا نامکمل معلومات فراہم کرنے کے نتیجے میں UNHCR اورساتھ تعاون کرنے والی تنظیمیں آپ کی مدد کرنے سے قاصر ہو سکتی ہیں۔

     آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ آپ کو اپنے ذاتی کوائف سے متعلق مخصوص حقوق حاصل ہیں:

رسائی : آپ کو اپنے ذاتی مواد تک رسائی کی درخواست کرنے کا حق ہے جیسا کہ ☼  UNHCR کے ذریعے ریکارڈ کیا گیا ہے۔

☼     تصحیح اور حذف : آپ کو ذاتی مواد کو جوغلط، نامکمل، غیر ضروری یا ضرورت سے زائد ہے کو درست یا حذف کرنے کا حق ہے ، بشرطیکہ آپ غلط یا نامکمل ہونے کا ثبوت فراہم کریں۔

☼  اعتراض : آپ کو اپنی مخصوص ذاتی صورتحال سے متعلق وجوہات کی بنا پر اپنے ذاتی مواد کی کارروائی پر اعتراض کرنے کا حق ہے۔

براہ کرم مواد کے موضوع پر درخواست یا سوال اس برقی پتہ / ای میل   ایڈریس پربھیجیں [email protected].