ہم سے رابطہ کریں۔

بلگراد


جنوبی سربیا


سربیا میں یواین ایچ سی آر کا کیا کردار ہے؟

سربیا میں یواین ایچ سی آر متعلقہ سرکاری اداروں، بین الاقوامی اورسربیا میں موجود معاون اداروں، غیرسرکاری تنظیموں، رضاکاران اور سربیا کے شہریوں کے ساتھ مل کر مہاجرین اور پناہ کے درخواست دہندگان کے تحفظ کا کام کرتی ہے۔

– یواین ایچ سی آر اور اس کے معاون ادارے پناہ کے درخواست دہندگان اور ان افراد کی شناخت کرتے ہیں جن کو مدد کی ضرورت ہے اور ان کو امداد فراہم کرنے والے اداروں سے رابطے میں مدد کرتے ہیں۔

– یواین ایچ سی آر ایسی پالیسیوں اور خدمات کو بہتر بنانے کی حمایت کرتی ہے جو کہ مہاجرین اور پناہ کے درخواست دہندگان کے لیے اہم ہیں۔

– یواین ایچ سی آر ان مرکزی اور مقامی سرکاری اداروں کی مدد کرتی ہے جن کی ذمہ داری پناہ کی کاروائی اور اس سے متعلقہ حقوق فراہم کرنا ہے۔

– اگر ضرورت ہو تو یواین ایچ سی آر مہاجرین اور پناہ کے درخواست دہندگان کی بنیادی ضروریات پوری کرنے میں مدد کرتی ہے۔

– یواین ایچ سی آر متعلقہ سرکاری اداروں، غیرسرکاری تنظیموں کے لیے تربیت اور ٹریننگ کا انتظام کرتی ہے کہ وہ مہاجرین اور پناہ کے درخواست دہندگان کی ضروریات کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔


یواین ایچ سی آر آپ کے لیے کیا کر سکتی ہے؟

یواین ایچ سی آر اور اس کے معاون ادارے سربیا میں مہاجرین اور پناہ کے درخواست دہندگان کو مندرجہ ذیل خدمات فراہم کرتے ہیں:

پناہ کی کاروائی کے دوران قانونی مشاورت اور امداد

مخصوص ضروریات کی صورت میں حقوق اور خدمات کے حصول میں امداد

نفسیاتی اور ذہنی مسائل میں امداد

تعلیم

انضمام کے بارے میں مشاورت

اکیلے اور خاندان سے بچھڑے ہوئے بچوں کو ان کا خیال رکھنے کے ذمہ دار اداروں سے رابطہ کرنے میں مدد

اس کے علاوہ، یواین ایچ سی آر اور اس کے معاون ادارے مندرجہ ذیل خدمات بھی فراہم کر سکتے ہیں:

طبی اور قانونی امداد کی فراہمی میں ترجمہ

سرکاری رہائشی اداروں میں سربین زبان سیکھنے اور کام کے لیے ہنر سیکھنے میں مدد

نوکری اور پرائیویٹ رہائش ڈھونڈنے میں مدد

سماجی، فنی اور سپورٹ کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے مدد

یواین ایچ سی آر مخصوص قسم کی امداد کے بارے میں مندرجہ ذیل افراد کو معلومات فراہم کرتی ہے:

اکیلے اور خاندان سے بچھڑے ہوئے بچے

معذور اور شدید بیمار افراد

بوڑھی عمر کے افراد

– حاملہ خواتین اور زچہ و بچہ

ایسے افراد جن کے بچے ۱۸ سال سے کم عمر ہیں اور ان کی ساتھ بیوی یا شوہر نہیں، یعنی کہ ماں یا باپ اکیلے بچے کا خیال رکھ رہے ہیں

وہ افراد جن کے ساتھ تشدد کیا گیا، جن کے ساتھ زنا بالجبرکی گئی، یا کہ جو ذہنی اور نفسیاتی، جسمانی اور جنسی زیادتی کا شکار ہوئے، جن کا استحصال کیا گیا، اور جو کہ کسی واقعے کے بعد صدمے کا شکار ہیں۔

وہ افراد جو انسانوں کی سوداگری کا شکار ہوئے یعنی کہ جن کو کسی کے ہاتھ بیچ کر ان کی مرضی کے خلاف کام کرنے پر مجبور کیا گیا

ایسے افراد کی اجازت کے ساتھ یواین ایچ سی آر کے کارکن ان کے بارے میں معلومات دوسرے اداروں اور تنظیموں کو دے سکتی ہے۔

اگر آپ اپنی صنف، یعنی کہ اس لیے کہ آپ لڑکی یا لڑکا ہو محفوظ نہیں، یا کم عمر ہیں، یا اگر آپ اپنے جنسی رجحان کی وجہ سے محفوظ نہیں، تو یواین ایچ سی آر آپ کے ساتھ مشورہ کر کے آپ کو ایسے اداروں اور تنظیموں کے ساتھ رابطہ کرنے میں مدد کر سکتی ہے جو آپ کو تحفظ فراہم کر سکتے ہیں۔

یواین ایچ سی آر آپ کو سربیا میں یا کسی اور ملک میں خاندان والوں سے ملاپ کے بارے میں بھی معلومات فراہم کر سکتی ہے۔