سربیا میں زندگی


سربیا میں مہاجر کے حقوق و فرائض

اگر آسایلم آفس کے فیصلے کے مطابق سربیا میں پناہ اور تحفظ کے قانون کے تحت آپ کو سربیا میں پناہ مل سکتی ہے تو آسایلم آفس آپ کو یا مہاجر کے طور پر پناہ دے گا یا پھر ذیلی پناہ فراہم کرے گا۔ ذیلی پناہ ایک سال کے لیے دی جاتی ہے جس کے بعد اس کی مدت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ مہاجر کے طور پر ملنے والی پناہ زیادہ مدت کے لیے دی جاتی ہے، یعنی جب تک کہ ملک چھوڑنے کی وجہ اور حالات برقرار رہیں۔

سربیا میں مہاجرین اور ذیلی پناہ گزین کے حقوق مندرجہ ذیل ہیں:

– سربیا میں تحفظ کے ساتھ رہائش

– ایک سال تک کی مدت کے لیے کرایے کی رقم

– سربیا کی حدود کے اندر نقل وحرکت کی آزادی، مگر اس میں دوسرے ملکوں میں جانے کا حق شامل نہیں

– طبی امداد

– تعلیم

– نوکری

– قانونی امداد

– سماجی امداد

– پراپرٹی کی ملکیت

– اپنے مذہبی عقیدے کے مطابق زندگی گزارنے کا حق

– اپنے خاندان کے افراد کو پاس بلانے کا حق

– ذاتی شناختی کاغذات: مہاجر شانختی کارڈ یا ذیلی پناہ کی کارڈ اور سفر کے لیے ضروری کاغذات کا اجرا

– معاشرتی زندگی میں انظمام

یواین ایچ اسی آر اور اس کے معاون ادارے آپ کو یہ حقوق حاصل کرنے میں مدد اور مشورہ دے سکتے ہیں اور آپ کو نوکری کی تلاش میں بھی امداد فراہم کر سکتے ہیں۔

  یا مندرجہ +381 (0) 69 565 7254 مزید قانونی مشوروں کے لیے ادیاس سے اس فون نمبر پر رابطہ کریں:

ذیل ایی میل ایڈرس کے ذریعے:

[email protected]

معاشرتی زندگی میں انظمام کے لیے کرائسس رسپانس اینڈ پالیسی سینٹر یا سی آر پی سی سے رابطہ کریں

+381 (0) 60 0991 634 فون نمبر:

[email protected] ایی میل ایڈرس:

مہاجر یا پناہ گزین کے طور پر آپ کے فرائض مندرجہ ذیل ہیں:

– آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ سربیا کے قوانین کی پابندی کریں

– اگر آپ اپنا رہائشی پتہ تبدیل کرتے ہیں یا اگر آپ کا شانختی کارڈ گم ہو گیا ہے تو آپ کو چاہیے کہ آپ اپنے وکیل کے ذریعے آسایلم آفس کو اس بارے میں تین دن کے اندر اطلاع کریں

– اگر آپ کے موجودہ حالات میں کسی قسم کی تبدیلی ہوتی ہے، پتہ کی تبدیلی، نام کی تبدیلی، ازدواجی زندگی میں تبدیلی مثلا کہ شادی یا طلاق، مالی امداد کی وصولی، نئی نوکری، تو آپ کو چاہیے کہ آپ کسی بھی ایسی تبدیلی کے بارے میں اپنے مشاور برائے انظمام کو پندرہ دن کے اندر اطلاع کریں۔

– پندرہ برس تک کی عمر کے ہر بچے کے لیے سکول جانا لازمی ہے

– آپ کا فرض بنتا ہے کہ وہ ادارے جو کہ آپ کی درخواست کا معائنہ کر رہے ہیں آپ ان کے ساتھ تعاون کریں۔


قومی کاغذات کا اجرا

وہ افراد جن کو مہاجر کے طور پر مہاجر شناختی کارڈ دیے جاتے ان کے کارڈ کی مدت پانچ سال کی ہوتی ہے۔ جن افراد کو ذیلی پناہ دی جاتی ہے ان کے شناختی کارڈ کی مدت ایک سال تک کی ہوتی ہے۔ اپنے شناختی کارڈ کی مدت میں توسیع کرنے کے لیے آپ کو چاہیے کہ اپنے وکیل سے رابطہ کریں۔ پتے کی تبدیلی، کارڈ کی گمشدگی کے بارے میں سب معلومات اپنے وکیل کے ذریعے آسایلم آفس کو تین دن کے اندر دینا لازم ہے۔ ایسی صورت میں آپ کو نیا کارڈ دیا جائے گا۔

شانختی کارڈ پر آپ کا نام، تصویر اور رہائش کا پتہ درج کیا جاتا ہے۔ آپ کے لیے لازمی ہے کہ اپنا شناختی کارڈ ہر وقت اپنے ساتھ رکھیں۔ پولیس کا حق ہے کہ وہ کسی بھی شخص کو روک کر اس کے شناختی کارڈ کو چیک کریں۔

وہ لوگ جن کو پناہ دی جاتی ہے ان کو آسایلم آفس سے ذاتی شناختی نمبر لینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس نمبر کے ذریعے آپ بینک میں اکاوئنٹ کھول سکتے ہیں اور طبی امداد حاصل کر سکتے ہیں۔

مہاجرین کے لیے سفر کے کاغذات کا اجرا-

وہ فرد جسے مہاجر قرار دیا جائے اس کو پانچ سال کی مدت تک سفر کے کاغذات کا اجرا کیا جاتا ہے۔ سفر کے کاغذات کے اجرا کے لیے آپ کو اپنے علاقے میں واقع پولیس سٹیشن میں شعبہ برائے غیر ملکی افراد سے رابطہ کرنا چاہیے۔ بلگراد میں آپ کو آسایلم آفس کو ای میل بھیج کر ان کے ذریعے سفر کے کاغذات کے لیے درخواست جمع کروانے کے لیے وقت لینا ضروری ہے:

[email protected]

درخواست جمع کرنے کے لیے آپ کو درخواست کے ساتھ اصلی شناختی کارڈ اور اس کی ایک کاپی، آسایلم آفس کے پناہ یا ذیلی پناہ دینے کے فیصلے کا کاغذ، اور غیرملکی فرد کے رجسٹریشن نمبر کی ضرورت ہے۔

یواین سی ایچ آر کا معاون قانونی ادارہ اس کام میں آپ کی مدد کر سکتا ہے، مندرجہ ذیل فون نمبر پر ادیاس سے رابطہ کریں:

+381 (0) 69 565 7254

یا پھر ای میل کے ذریعے:

[email protected]

آسایلم آفس فیصلہ کرے گا کہ آپ کی جانب سے جمع کروائے جانے والے کاغذات مکمل ہیں یا نہیں اور وہ آپ کا بائیومیٹرک ڈیٹا لینے کے لیے آپ کو وقت دیں گے۔ اس کے لیے آپ کو تقریبا ۷۰ یورو کی فیس ادا کرنی ہو گی۔ یواین سی ایچ آر آپ کے لیے یہ فیس ادا کرسکتا ہے اوروہ آسایلم آفس سے آپ کی درخواست کے بارے میں معلومات ملنے پر آپ سے رابطہ کریں گے۔ اگر آپ کی درخواست رد ہو جاتی ہے تو آپ کا حق ہے کہ آپ آسایلم کمیشن کے سامنے اپیل کریں اور اس صورت میں یواین سی ایچ آر کا معاون قانونی ادارہ آپ کی مدد کر سکتا ہے۔

ذیلی پناہ کے تحت سربیا میں مقیم افراد کے لیے سفر کے کاغذات کا اجرا-

مخصوص حالات میں انسانیت کی بنیاد پر، وہ افراد جن کو ذیلی پناہ دی گئی ہے اور جن کے پاس سفر کے کاغذات نہیں، انہیں ایک سال تک کی مدت تک سفر کے کاغذات کا اجرا کیا جا سکتا ہے۔ اس کا طریقہ کار وہی ہے جو کہ مہاجرین کے لیے ہے۔ فرق یہ ہے کہ درخواست کے ساتھ ان حالات کا ثبوت پیش کرنا ضروری ہے جن کی وجہ سے انسانیت کی بنیاد پر سفر کے کاغذات کی ضرورت ہے۔ یواین ایچ سی آر کا معاون قانونی ادارہ اس کام میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔


سماجی امداد

اگر آپ کو سرکاری سماجی امداد کی ضرورت ہے تو آپ کو چاہیے کہ آپ مزید معلومات کے لیے سی آر پی سی سے مندرجہ ذیل فون نمبر یا ای میل ایڈریس پر رابطہ کریں:

+381 (0) 60 0991 634

[email protected]


طبی امداد

مہاجرین کو سرکاری طبی امداد استعمال کرنے کا حق ہے۔ اگر آپ پرائیویٹ ڈاکٹر کے پاس جانا چاہتے ہیں تو اس کے اخراجات آپ کو خود پورے کرنے ہوں گے۔ اگر آپ کو طبی امداد کی ضرورت ہے تو آپ اپنے علاقے میں موجود بنیادی طبی امداد کے سرکاری مرکز میں ڈاکٹر کے پاس جا سکتے ہیں۔ کچھ دوائیں ایسی ہیں جو کہ مفت مل سکتی ہیں مگر کچھ ادویات ایسی ہیں جو آپ کو خریدنی پڑیں گی۔ اس کے بارے میں مزید معلومات کے لیے آپ سربیا کے کومیساریات برائے مہاجرین سے سینٹرووں میں رابطہ کر سکتے ہیں۔


تعلیم

سربیا کے قوانین کے تحت پرائمری سکول جانا ہر بچے کے لیے لازمی ہے۔ پرائمری تعلیم مفت ہے اور سربیا میں موجود ہر بچے کے لیے اس کی مدت آٹھ سال ہے۔ سکینڈری سکول میں بھی تعلیم مفت ہے مگر لازمی نہیں۔ سیکنڈری سکول میں تعلیم کی مدت تین یا چار سال تک ہو سکتی ہے۔ سیکنڈری سکول کے امتحان میں نمبر کالج میں داخلے کے لیے اہم ہوتے ہیں۔ سکول کی کتابیں، سکول ٹرپ کا خرچہ اور دوسرا سامان بعض دفعہ پرائمری اور سکینڈری سکول کی جانب سے مفت مہیا کیا جا سکتا ہے۔

کالج کی تعلیم چار سال یا اس سے زایدہ ہو سکتی ہے۔ کالج کی تعلیم صرف میرٹ پر پورا اترنے والے سٹوڈنٹس کے لیے مفت ہے۔ ہر کالج کا اپنا داخلے کا امتحان بھی ہوتا ہے، اور سیکنڈری سکول کے نمبر اور داخلے کے امتحان کے نمبر ملا کر یہ دیکھا جاتا ہے کہ کس کو میرٹ پر سرکاری خرچے پر اعلی تعلیم مہیا کی جا سکتی ہے- اگر کوئی میرٹ پر پورا نہیں اترتا تو ان کو کالج کی فیس ادا کرنی پڑتی ہے۔ کالج کا داخلے کا امتحان سربین زبان میں ہوتا ہے اور ہر کالج کا امتحان فرق ہوتا ہے۔ مہاجرین اور پناہ کے درخواست دہندگان کالج میں داخلے کے امتحان میں کامیابی کے بعد کالج میں تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ خاص صورتحال میں، یواین ایچ سی آر مہاجرین اور پناہ کے درخواست دہندگان کو اعلی تعلیم حاصل کرنے میں مدد دے سکتی ہے اور ان کو کالج کی فیس ادا کرنے کے لیے سکالرشب دے سکتی ہے۔ اعلی تعلیم کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے یواین ایچ سی آر سے رابطہ کریں۔

آپ کے پاس پہلے سے موجود ڈگری کی تصدیق کی جا سکتی ہے مگر یہ کاروائی مفت نہیں۔ خاص سرکاری ادارہ تصدیق کا کام کرتا ہے۔ غیرسرکاری اداراہ سی آر پی سی اس بارے میں مزید معلومات اور امداد فراہم کر سکتا ہے:

[email protected]


نوکری اور کام کے مواقع

کام کرنا آپ کے بنیادی حقوق میں سے ایک ہے۔ اگر آپ کو مہاجرکو طور پر پناہ دی جاتی ہے، یا پھر ذیلی یا عارضی پناہ دی جاتی ہے تو آپ قانونی طور پر کام کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو نوکری کے خاص پرمٹ کی ضرورت نہیں، صرف آپ کا مہاجر شناختی کارڈ کافی ہے۔ اگر آپ پناہ کے درخواست دہندہ ہیں، یعنی کہ اگر آپ کے کیس کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا تو آپ پناہ کی درخواست دینے کی تاریخ سے چھ ماہ کی مدت کے بعد قانونی طور پر کام کر سکتے ہیں، اس کے لیے آپ کو وزارت داخلہ کے آسایلم آفس سے جاری کیے گئے اپنے درخواست دہندہ کے شناختی کارڈ کی ضرورت ہو گی۔

کام کے بہتر مواقع کے لیے آپ کو چاہیے کہ آپ اپنی میونسپالٹی یا شہر میں موجود سرکاری سروس برائے روزگار میں رجسٹر ہو جائیں، اس کے لیے آپ کو کسی ڈگری کی ضرورت نہیں۔ سروس برائے روزگار آپ کو اپنی مہارت میں اضافہ کرنے اور بہتر طور پر نوکری ڈھونڈنے میں مدد کر سکتی ہے۔

یواین ایچ سی آر سربیا میں موجود ان کمپنیوں کے ساتھ معاونت کرتی ہے جو کہ مہاجرین اور پناہ کے درخواست دہندگان کو اچھی نوکریاں فراہم کر سکتی ہیں۔ آپ ایسی کمپنیوں میں ان نوکریوں کی لسٹ اس لنک پر دیکھ سکتے ہیں جن کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے ۔ اگر آپ ان میں سے کسی نوکری کے لیے درخواست دینا چاہتے ہیں تو آپ یواین ایچ سی آر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ اپنا پرائیویٹ بزنس شروع کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو سربین بزنس رجسٹر کمپنی میں رجسٹر ہونا چاہیے۔ اس بارے میں مزید معلومات کے لیے یواین ایچ سی آر کے معاون ادارے سی آر پی سی سے مندرجہ ذیل فون نمبر یا ای میل ایڈریس پر رابطہ کریں:

+381 (0) 60 0991 634

[email protected]

اگر آپ پہلے سے کسی کام میں مہارت رکھتے ہیں تو سربیا میں وہی کام کرنے کے لیے آپ دوبارہ ٹریننگ مکمل کر کے کام ڈھونڈ سکتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنی مہارت کی بنیاد پر کام کے ٹریننگ کورس میں داخلہ لے سکتے ہیں، یا پھر کسی ایسے کام کے لیے ٹریننگ حاصل کر سکتے ہیں جس میں نوکری کے مواقع زیادہ ہیں۔

اگر آپ کسی اور ملک میں کام تلاش کرنا چاہتے ہیں تو اس بارے میں معلومات کے لیے یواین ایچ سی آر کی ویب سائٹ پرنوکری کے متلاشی مہاجرین کے لیے مشورے کا حصہ دیکھیے۔ یہاں آپ کو دوسرے ملکوں میں مہاجرکے طور پر نوکری تلاش کرنے کے بارے میں معلومات ملیں گی، اور ان ممالک کے بارے میں بھی جو ایسے کام کے مواقع فراہم کرتے ہیں، یہاں آپ کو کام ڈھونڈنے میں امداد کے لیے یواین ایچ سی آر کے معاون اداروں کی فہرست اور دوسرے ملکوں میں نوکری ڈھونڈنے کے لیے مفید مشورے بھی ملیں گے۔


سربیا میں انضمام کے لیے امداد

جب آپ کو مہاجر کے طور پر یا ذیلی پناہ دی جاتی ہے تو سربین کومیساریات برائے مہاجرین کے مشاورین برائے انضمام آپ کو قانون کے تحت آپ کے سب حقوق حاصل کرنے میں اور سربیا  کے معاشرے میں انضمام میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔

یواین ایچ سی آر اور اس کے معاون ادارے آپ کو اس دوران مزید مفت مدد اور مشاورت فراہم کر سکتی ہے۔

آپ کی ضروریات کی بنیاد پر آپ کو مندرجہ ذیل اقسام کی مدد مل سکتی ہے:

– سربین زبان سیکھنے کا موقع، آن لائن یا سکول میں، اور زبان کا کورس مکمل کرنے کا ڈپلومہ

– تعلیم حاصل کرنے اور اپنی ڈگری کی تصدیق کرنے میں مدد

– اپنے منتخب شدہ کام کے لیے ٹریننگ حاصل کرنے میں مدد

– نوکری ڈھونڈنے میں مدد

– روزگار کے لیے مطلوب سامان اور آلات حاصل کرنے میں مدد

اس طرح کی مدد سربیا میں خود مختار فرد کے طور پر بہتر زندگی گزارنے میں آپ کے لیے بہت مفید ثابت ہو سکتی ہے، سربیا کی زبان سیکھنا، تعلیم حاصل کرنا اور روزگار کا بندوبست کرنا سربیا میں اچھی زندگی گزارنے کے لیے بہت اہم ہے۔


سربیا کے بارے میں بنیادی معلومات

سربیا کا کنٹری کالانگ کوڈ:

+381

سربیا کی کرنسی:

سربین دینار یا آر ایس ڈی

سربیا کا ٹائم زون:

سنٹرل یوروپین ٹائم کے مطابق جی ایم ٹی + ایک گھنٹہ

سربیا کی سرکاری زبان:

سربین

سربیا میں پیر سے لے کر جمعہ تک کام کیا جاتا ہے اور ہفتہ اور اتوار کو چھٹی ہوتی ہے۔

سربیا میں تقریبا ۴۰ مختلف لسانی گروہ رہتے ہیں۔

مذہب

سربیا میں اکثریت کا تعلق آرتھوڈوکس عیسائیت سے ہے۔