دھوکہ دہی اور بدانتظامی کی اطلاع کیسے دی جائے؟

براہ کرم یاد رکھیں: UNHCR کی تمام خدمات اور سرگرمیاں ہمیشہ مفت ہیں۔ کسی بھی موقع پر آپ سے UNHCR یا اس کے کسی بھی شراکت دار کی طرف سے فراہم کردہ خدمات میں سے کسی کی ادائیگی کے لیے نہیں کہا جائے گا۔ براہ کرم دھوکہ دہی کے رویے سے محتاط رہیں اور کسی ایسے شخص پر یقین نہ کریں جو آپ کو یہ کہے کہ اگر آپ ادائیگی کرتے ہیں تو وہ رجسٹریشن، دوبارہ آباد کاری وغیرہ میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔

بد سلو کی کیا ہے؟

اقوام متحدہ نے بدانتظامی کی تعریف کی ہے کہ "عملے کے کسی رکن کی طرف سے اقوام متحدہ کے چارٹر، اسٹاف ریگولیشنز اور اسٹاف رولز یا دیگر انتظامی امور کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی تعمیل کرنے میں یا کسی بین الاقوامی سرکاری ملازم سے متوقع طرز عمل کے معیارات عمل کرنے میں ناکامی.”

درجِ ذیل ممکنہ بد سلوکی میں شامل ہو سکتے ہیں:

  • پناہ گزینوں یا دوسروں کا جنسی استحصال اور بدسلوکی
  • دھوکہ دہی (مثال کے طور پر، فائدہ حاصل کرنے کے لیے کسی دستاویز میں جعلسازی کرنا)
  • بدعنوانی (مثال کے طور پر، مہاجرین یا دوسروں سے پیسے لینا)
  • چوری اور غبن (مثلاً سامان یا رقم چوری کرنا)۔
  • کام کی جگہ پر ہراساں کرنا (مثلاً عملے کے ارکان کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کرنا)۔
  • جنسی طور پر ہراساں کرنا (مثلاً ناپسندیدہ جنسی رویہ)۔
  • اختیارات کا غلط استعمال (مثلاً عملے کے خلاف جانبداری یا امتیازی سلوک)۔
  • دوسروں پر حملہ یا دھمکیاں۔
  • UNHCR کے اثاثوں کا غلط استعمال۔
  • رازداری کی خلاف ورزی۔
  • ایسے اعمال یا رویے جو UNHCR کو بدنام کریں گے۔
  • مقامی قوانین کی عدم تعمیل۔
  • مفادات کا تصادم.
  • مراعات اور استثنیٰ کا غلط استعمال۔
  • انتہائی غفلت.
  • غیر مجاز بیرونی سرگرمیاں یا ملازمت۔

فراڈ کیا ہے؟

دھوکہ دہی ایک فائدہ حاصل کرنے کے لئے جان بوجھ کر دوسرے کو گمراہ کرنے کے مقصد کے ساتھ کوئی بھی عمل ہے۔

کسی ایسے شخص پر یا کسی ایسی تنظیم پر بھروسہ نہ کریں جو آپ سے UNHCR یا اس کے شراکت داروں کی خدمات کے لئے ادائیگی کے لیے کہے ۔ اگر آپ سے رقم یا کسی دوسری قسم کے ادائیگی  بشمول جنسی نوعیت، کی درخواست کی جاتی ہے، تو آپ کو فوری طور پر UNHCR اور/یا قریبی پولیس اسٹیشن کو اس کی اطلاع دینی چاہیے۔

آگاہ رہیں کہ رقم کے عوض آپ کو فراہم کی گئی UNHCR کی کوئی بھی خدمات فراڈ ہیں۔ UNHCR کے کام اور خدمات کے بارے میں حقیقی معلومات کے لیے، براہ کرم UNHCR کی HELP کی ویب سائٹس سے رجوع کریں۔

جنسی استحصال اور زیادتی کیا ہے؟

انسانی ہمدردی کے کارکنوں کو 18 سال سے کم عمر کے کسی کے بھی شخص کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے کی اجازت نہیں ہے، چاہے یہ ان کے ملک میں قانونی ہو۔ یہ کہنا کہ وہ اس شخص کی صحیح عمر نہیں جانتے تھے ایک درست عذر نہیں ہے۔

انسانی ہمدردی کے کارکنوں کو پیسے، روزگار، سامان یا خدمات کے ساتھ جنسی تعلقات کی ادائیگی کی اجازت نہیں ہے – بشمول اشیا اور خدمات جن کا مقصد ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنا ہے۔  دوسرے لوگوں سے کسی بھی قسم کے رویے، جو ان کی تذلیل کرے یا ان کا استحصال کرے، کو قبول کر وانے کے لئے انہیں ان چیزوں کے وعدوں کا استعمال نہیں کرنا چاہئے ۔ اس میں طوائف کے ساتھ جنسی تعلقات کے لیے رقم ادا کرنا یا پیش کرنا شامل ہے۔

انسانی ہمدردی کے کارکنوں کے زیرِ اثر ہوتا ہے کہ کون سامان اور خدمات وصول کرتا ہے۔ یہ انہیں ان لوگوں کی نسبت ایک  طاقتور پوزیشن میں رکھتا ہے جنہیں مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے، انسانی ہمدردی کی تنظیمیں عملے کی پرزور ترغیب دیتی ہیں کہ وہ انسانی ہنگامی صورتحال سے متاثرہ کسی شخص کے ساتھ جنسی تعلقات نہ رکھیں۔ اس طرح کے تعلقات انسانی ہمدردی کی کارروائی کو کم ایماندار اور کم قابل اعتبار بناتے ہیں۔

میں دھوکہ دہی، بدعنوانی اور دیگر بدسلوکی کی اطلاع کیسے دوں؟

ایسے دھوکہ بازوں کی اطلاع دیں جو آپ کو رقم یا دیگر احسانات کے بدلے دوبارہ آبادکاری، مالی یا دیگر قسم کی مدد، جعلی دستاویزات یا جعلی دعوے پیش کرتے ہیں۔

یہ پیشکشیں آپ کو ذاتی طور پر یا سوشل میڈیا کے ذریعے کی جا سکتی ہیں، بشمول فیس بک، واٹس ایپ، وائبر اور ٹیلیگرام۔

یاد رکھیں، UNHCR کی خدمات ہمیشہ مفت ہوتی ہیں۔

اگر آپ کو UNHCR، UN، یا NGO کے عملے کے کسی رکن کی طرف سے دھوکہ دہی، بدعنوانی، بدانتظامی، یا جنسی استحصال اور بدسلوکی کے ممکنہ معاملے کے بارے میں علم ہے، یا اس کے بارے میں خدشات یا شبہات ہیں، تو آپ UNHCR کے انسپکٹر جنرل آفس (IGO) سے رابطہ کر سکتے ہیں جو UNHCR ہیڈکوارٹر میں واقع ہے:

⬅️بذریعہ خفیہ ای میل: [email protected]

⬅️آن لائن شکایت فارم کا استعمال کرتے ہوئے

⬅️بذریعہ ڈاک:  94rue de Montbrillant،, Case postale 2500, 1211, Geneva, Switzerland

براہ مہربانی یاد رکھیں:

  • شکایت درج کروانے سے UNHCR کے ساتھ آپ کے کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
  • شکایات گمنام ہو سکتی ہیں۔
  • اپنی شکایت میں، براہ کرم آپ کو معلوم تمام حقائق اور ثبوت فراہم کریں۔
  • آپ کی رپورٹ اور UNHCR کے ساتھ تمام بات چیت کو سختی سے خفیہ رکھا جائے گا۔

اپنی رپورٹ میں، آپ کو  درجِ ذیل شامل کرنا چاہیے:

  • کیا ہوا؟
  • تفصیل سے بیان کریں کہ آپ اس واقعے یا واقعات کے بارے میں کیا جانتے ہیں۔
  • مبینہ غلط کام کس نے کیا؟
  • کیا آپ جانتے ہیں کہ کوئی اور بھی ملوث تھا؟ اگر ممکن ہو تو مکمل نام، ملازمت کے عہدے اور تنظیم کے نام فراہم کریں۔
  • واقعہ یا واقعات کب اور کہاں پیش آئے؟
  • اگر ممکن ہو تو تاریخیں اور اوقات شامل کریں۔

آپ کی رپورٹ کو صوابدید کے ساتھ پیش کیا جائے گا اور اسے سختی سے خفیہ رکھا جائے گا۔


مزید معلومات کے لیے:

یہ بھی دیکھیں:

<< فن لینڈ ہوم پیج پر واپس جائیں
>> HELP ہوم پیج پر دوسرا ملک منتخب کریں