آپ کے مشورے اور شکایات

یواین ایچ سی آر کے سب کارکن یواین اداروں پر عائد ہونے والے اصولوں کے پابند ہیں۔ جب کوئی کارکن ان اصولوں کی خلاف ورزی کرے تو اس کو غلط رویہ قرار دیا جاتا ہے۔ ایسے غلط رویے کی کچھ مثالیں مندرجہ ذیل ہیں:

ان افراد کا جنسی استحصال یا ان کے ساتھ زیادتی جن کی خدمت یواین ایچ سی آر کا فرض ہے

فراڈ، مثلا نقلی کاغذات بنانا

کرپشن یا بدعنوانی، مثلا مہاجرین یا دوسرے افراد سے پیسے بٹورنا

چوری اور دھاندلی، مثلا کام کے مقصد کے لیے فراہم کیے گئے پیسے یا سامان کی چوری

لوگوں کو ہراساں کرنا

حملہ کرنا، دھمکیاں دینا یا بدلہ لینے کے لیے کسی کے خلاف کچھ کرنا

ایسی بدتمیزی اور کام جو کہ یواین ایچ سی آر کی ساکھ کو نقصانان پہنچائیں

ملک کے قوانین کی خلاف ورزی


جنسی استحصال اور زیادتی

یواین ایچ سی آر اور اس کی معاون تنظیموں کے کارکنوں کی جانب سے جنسی استحصال اور زیادتی کسی صورت قابل قبول نہیں۔

پیسے بٹورنا، کام کروانا اور جنسی تعلق پر مجبور کرنا سختی سے منع ہے

اگر آپ کے پاس معلومات ہیں یا آپ کو شک ہے کہ یواین ایچ سی آر یا اس کی معاون تنظیموں سے کوئی کارکن کسی فرد کا جنسی استحصال یا ان کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں تو آپ براہ راست اس کی شکایت یواین ایچ سی آر ہیڈ کوارٹر میں انسپکٹر جنرل آفس یا آئی جی او میں کر سکتے ہیں:

+41 22 739 7380 محفوظ فیکس نمبر:

[email protected] ای میل ایڈریس:

https://www.unhcr.org/igo-complaints.html آن لائن شکایت فارم:

UNHCR, 94 Rue de Montbrillant, 1202 Geneva, Switzerland پتہ:

یا پھر یواین ایچ سی آر سربیا سے رابطہ کریں:

+ 381 (0) 11 41 55 427 فون نمبر:

[email protected] ای میل ایڈریس:

64 Bulevar Zorana Đinđića, 11070 Belgrade, Serbia پتہ:

آپ کی شکایت میں مندرجہ ذیل معلومات شامل ہونی چاہیں:

– کیا واقعہ ہوا؟

– واقعے کے بارے میں وہ سب تفصیل جو آپ جانتے ہیں

– وہ شخص کون ہے جس نے زیادتی کی؟

– کیا اس میں کوئی اور بھی شامل تھا؟ اگر آپ ان لوگوں کے پورے نام، ان کی تنظیم اور ان کے عہدے کے بارے میں جانتے ہیں تو یہ معلومات بھی دیں

– واقعہ کب ہوا؟ جس حد تک آپ کو اس بارے میں معلومات ہیں سب بتائیں۔ اگر ممکن ہے تو تاریخ اور وقت بھی بتائیں۔

– واقعہ کہاں ہوا؟ کیا یہ کہیں باہر کسی کھلی جگہ پر ہوا یا کسی پرائیویٹ جگہ پر، سرکاری سینٹر میں یہاں کہیں اور؟

آپ کی بھیجی ہوئی شکایت میں سب معلومات کا تحفظ کیا جائے گا  


فراڈ اور کرپشن

 کسی دوسرے فرد کے لیے کچھ کرنے یا اس فرد سے کچھ کروانے کے لیے کسی بھی قیمتی شے کی براہ راست یا کسی کے ذریعے پیشکش، دینا، لینا، مانگنا

یواین ایچ سی آر کے کارکنوں کی شکایت کیسے کی جا سکتی ہے؟

اگر آپ نے دیکھا ہے یا آپ جانتے ہیں کہ یواین ایچ سی آر یا یواین سی ایچ آر کی کسی معاون تنظیم کا کوئی کارکن بدعنوانی، دھاندلی، استحصال یا زیادتی جس میں جنسی استحصال اور زیادتی بھی شامل ہے ملوث ہے، تو آپ کو چاہیے کہ آپ فورا یواین ایچ سی آر کے ہیڈ کوارٹر میں انسپکٹر جنرل آفس یا آئی جی آو کو اس بارے میں اطلاع کریں:

+41 22 739 7380 محفوظ فیکس نمبر:

[email protected] ای میل ایڈریس:

https://www.unhcr.org/igo-complaints.html آن لائن شکایت فارم:

UNHCR, 94 Rue de Montbrillant, 1202 Geneva, Switzerland پتہ:

نوٹ: آئی جی آفس کے ساتھ سب رابطہ راز میں رکھا جاتا ہے۔

یا پھر یواین ایچ سی آر سربیا سے رابطہ کریں:

+ 381 (0) 11 41 55 427 فون نمبر:

[email protected] ای میل ایڈریس:

64 Bulevar Zorana Đinđića, 11070 Belgrade, Serbia پتہ: