:مزید معلومات کے لیے نیچے کلک کریں
سربیا میں پناہ کے لیے درخواست کیسے دی جا سکتی ہے؟
آپ بارڈر پولیس سے پہلی ملاقات کے دوران پناہ کی درخواست دے سکتے ہیں۔ سربیا میں پناہ کی درخواست دینے کی کاروائی مندجہ ذیل ہے:
– غیرملکی فرد سربیا میں پناہ کی درخواست دینے کے فیصلے کا اظہار سربیا کی حدود کے اندر یا سربیا کے بارڈر پر کر سکتا ہے۔ اس میں بلگراد کا نکولا ٹیسلا ایرپورٹ اور ںیش ایرپورٹ اور کرالیوو ایرپورٹ شامل ہیں۔
– جب وزارت داخلہ کے افسر آپ کی جانب سے پناہ کی درخواست دینے کے فیصلے کو رجسٹر کر لیں گے تو آپ کو رجسٹریشن کا ایک کاغذ یا سرٹیفیکیٹ دیا جائے گا
– پناہ کے درخواست دہندہ سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اس آسایلم سینٹر میں رہائش اختیار کرے جہاں اس کو بھیجا گیا ہے، یا پھر اگر درخواست دہندہ پرائیویٹ پتے پر رہنا چاہے تو اس کو آسایلم آفس کو اس بارے میں بتانا چاہیے۔
– سرکاری یا پرائیویٹ رہائش میں پہنچنے کے بعد آسایلم کی درخواست آسایلم آفس میں جمع کروانا ضروری ہے، اس کے بعد آسایلم آفس درخواست دہندہ کو شناختی کارڈ دیتا ہے۔
– آسایلم آفس کا فرض بنتا ہے کہ وہ آسایلم کی درخواست جمع ہونے کے تین مہینے کے اندر درخواست کا فیصلہ کرے، اس دوران ایک بار یا اس سے زیادہ مرتبہ انٹرویو کیا جا سکتا ہے کہ سب حقائق اور شواہد کا معائنہ کیا جا سکے۔ فیصلہ سنانے کے مدت کی نو مہینے تک توسیع کی جا سکتی ہے۔
پناہ کی کاروائی کے بارے میں مزید معلومات یہاں دیکھیں۔
مجھے مہاجر کے طور پر یا ذیلی پناہ دے دی گئی ہے۔ کیا میں اپنے خاندان والوں کو اپنے پاس بلا سکتی/سکتا ہوں، جو کہ میرے ملک یا کسی اور ملک میں مقیم ہیں۔ میرے حقوق و فرائض کیا ہیں؟
ایک بار جب آپ کو سربیا میں مہاجر کے طور پر یا ذیلی پناہ مل جائے تو آپ اپنے خاندان والوں کو اپنے پاس بلانے کی درخواست دے سکتے ہیں۔
مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں:
مرکز برائے تحقیق و سماجی ترقی – ادیاس
+381 (0) 69 565 7254 فون نمبر:
[email protected]; [email protected] ای میل ایڈریس:
10/4 Tomaša Ježa, 11111 Belgrade, Serbia پتہ:
اوقات کار: پیرسے جمہ تک صبح نو بجے سے شام کو پانچ بجے تک، یہاں آپ کو قانونی مشاورت اور وکیل فراہم کیا جا سکتا ہے، اگر کوئی ملک آپ کی واپسی پر اصرار کر رہا ہے یا اگر آپ کو قید میں رکھا جا رہا ہے یا اگر آپ کو معاشرتی انضمام میں مدد کی ضرورت ہے تو بھی آپ ادیاس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
www.ideje.rs ویب سائٹ:
https://www.facebook.com/ideje.rs سوشل میڈیا:
میں اپنے ملک واپس کیسے جا سکتا/سکتی ہوں؟
اگر آپ اپنے ملک واپس جانا چاہتے ہیں تو اپنی مرضی سے اپنے ملک واپسی کے پروگرام کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں۔ اس پروگرام کے تحت وہ افراد جو اپنی مرضی سے اپنے ملک یا کسی ایسے ملک واپس جانا چاہتے ہیں جہاں ان کو مستقل رہائش کا حق ہے ان کی مدد کی جاتی ہے کہ وہ واپس جا کر اپنی زندگی وہاں دوبارہ جاری کر سکیں۔ بین الاقوامی ادارہ برائے نقل مکانی یا آئی او ایم اس پروگرام کے تحت مدد فراہم کرتا ہے۔ جو افراد بیرون ملک نہیں رہ سکتے یا نہیں رہنا چاہتے اس پروگرام کی مدد سے اپنے ملک واپس جا سکتے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت سرکاری اداروں اور نقل مکانی کرنے والے افراد کی معاونت کے ساتھ مدد فراہم کی جاتی ہے۔
اپنی مرضی سے اپنے ملک واپس جانے کے پروگرام کے بارے میں مزید معلومات لنک پر کلک کر کے دیکھیے۔
سربیا سے کسی اور ملک میں قانونی طور پر کیسے جایا جا سکتا ہے؟ کیا یواین ایچ سی آر مجھے
کسی اور ملک بھیج سکتی ہے؟
سربیا میں مہاجرین کا حق نہیں کہ وہ کسی اور ملک قانونی طور پر جا سکیں۔ اس بارے میں حتمی فیصلہ وہ ملک کرتا ہے جہاں کوئی جانا چاہتا ہے نہ کہ یواین ایچ سی آر اور سربیا کی حکومت۔ سربیا کا شمار ان ملکوں میں نہیں ہوتا جہاں حالات اتنے خراب ہوں کہ مہاجرین کو قانونی طور پر کسی اور ملک بھیجنا ضروری ہو۔ سربیا میں یواین ایچ سی آر کا ایسا کوئی پروگرام نہیں کہ وہ مہاجرین کو قانونی طریقے سے کسی اور ملک بھیج سکے۔
کیا کوئی ایسی تنظیم ہے جو پناہ کی درخواست دینے میں میری مدد کر سکتی ہے؟
مرکز برائے تحقیق و سماجی ترقی – ادیاس
+381 (0) 69 565 725: فون نمبر
[email protected]; [email protected] ای میل ایڈریس:
10/4 Tomaša Ježa, 11111 Belgrade, Serbia پتہ:
اوقات کار: پیرسے جمہ تک صبح نو بجے سے شام کو پانچ بجے تک، یہاں آپ کو قانونی مشاورت اور وکیل فراہم کیا جا سکتا ہے، اگر کوئی ملک آپ کی واپسی پر اصرار کر رہا ہے یا اگر آپ کو قید میں رکھا جا رہا ہے یا اگر آپ کو معاشرتی انضمام میں مدد کی ضرورت ہے تو بھی آپ ادیاس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
www.ideje.rs ویب سائٹ:
https://www.facebook.com/ideje.rs سوشل میڈیا:
https://www.instagram.com/ideascentar
سماجی مالی امداد، طبی امداد، تعلیم، نوکری کی تلاش، مکان کی تلاش، پیدائیش اور موت کی
رجسٹریشن کے بارے میں معلومات کہاں سے مل سکتی ہیں؟
کرائسس رسپانس اینڈ پالیسی سینٹر – سی آر پی سی
+381 (0) 60 0991 634 فون نمبر:
[email protected] ای میل ایڈریس:
33 Orfelinova St., 11030 Belgrade, Serbia پتہ:
اوقات کار: پیر سے جمعہ تک، صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک
https://www.crpc.rs/ ویب سائٹ:
https://www.facebook.com/CRPCngo/ سوشل میڈیا:
یا پھر:
سربیا کا کومیساریات برائے مہاجرین و نقل مکانی – کرس
https://kirs.gov.rs/eng/asylum/about-asylum ویب سائٹ:
+ 381 (0) 64 828 3171 فون نمبر: