پولیس
ایمرجنسی فون نمبر
192
مزید فون نمبر
+381 (0) 11 247 10 19; +381 (0) 64 724 10 19
ای میل ایڈریس
[email protected]
انسانوں کی سوداگری سے تحفظ کا مرکز
فون نمبر
+381 (0) 63 610 590
ای میل ایڈریس
[email protected]
ویب سائٹ
http://centarzztlj.rs/informacije-za-zrtve/
IDEASمفت قانونی امداد –
اگر آپ سربیا میں ایرپورٹ پر ہیں تو آپ کو یواین سی ایچ آر کے پارٹنر ادارے ادیاس کے ذریعے مفت قانونی امداد مل سکتی ہے اور آپ سربیا میں پناہ کی درخواست دے سکتے ہیں۔ ایر پورٹ پر قانونی امداد حاصل کرنے کے بارے میں معلومات ایرپورٹ پر پوسٹرز پر بھی موجود ہیں۔
فون نمبر
+ 381 (0) 69 565 7254
ای میل ایڈریس
[email protected]
ویب سائٹ
https://ideje.rs/kontakt-2/
Astraآسترا-
آسترا سربیا میں موجود ایک غیر سرکاری تنظیم ہے جس کا مقصد انسانوں کی سوداگری یا خرید و فروخت کو روکنا ہے۔ آسترا انسانی سوداگری کے شکار ہونے والے لوگوں کی مدد کرتی ہے جن میں بچے، عورتیں، اور مرد سب شامل ہو سکتے ہیں۔ یہ تنظیم انسانی سوداگری کے شکار ہونے والے افراد کو امداد کے علاوہ انسانی سوداگری سے ہوشیار رہنے کے بارے میں معلومات بھی فراہم کرتی ہے۔
فون نمبر
+381 (0) 11 785 0000
ای میل ایڈریس
[email protected]
ویب سائٹ
https://astra.rs/en/report-the-case/
ATINAآتینا-
آتینا سربیا میں موجود تنظیم ہے جو کہ انسانی سوداگری کو روکنے کے لیے کام کرتی ہے اور صنفی بنیاد پر تشدد کا نشانہ بننے والے افراد کی مدد کرتی ہے، جیسے کہ عورتیں جومختلف قسم کی زیادتی کا شکار ہو جاتی ہیں۔ یہ تنظیم بنیادی ضرورتیں پوری کرتی ہے جیسے کہ رہائش، انسانی سوداگری اور زیادتی کا شکار ہونے والے افراد کے حقوق کے لیے مدد، جس میں شناختی کاغذات، مختلف مطلوبہ خدمات کے حصول کے لیے دوسرے اداروں سے تعاون، تعلیم کے مواقع فراہم کرنا اور نوکری ڈھونڈنے میں مدد کرنا شامل ہے۔ یہ تنظیم نفسیاتی امداد، قانونی اور میڈیکل امداد، خاندانوں کے درمیان مسئلے حل کرنے میں مدد بھی دیتی ہے۔ انسانی سوداگری اور صنفی تشدد کا شکار ہونے والے افراد کی بہتری کے لیے مکمل مدد فراہم کرتی ہے۔
فون نمبر
+381 (0) 61 63 84 071
ای میل ایڈریس
[email protected]
ویب سائٹ
http://www.atina.org.rs/en
وہ افراد جو کہ تشدد اور صدمہ کا شکار ہوئے ہیں اور سرکاری سینٹر میں رہ رہے ہیں سربیا کے کومیساریات برائے مہاجرین سے مدد حاصل کر سکتے ہیں اور اگر وہ کسی اور جگہ رہ رہے ہیں تو مدد کے لیے پولیس سے، یا سماجی فلاحی مراکز کے کارکنوں سے، یا غیر سرکاری تنظیموں کے کارکنوں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ یہ تنظیمیں مشکل میں مبتلا افراد کو طبی امداد، نفسیاتی امداد اور تحفظ فراہم کرنے میں مدد کر سکتی ہیں.