معلومات کا تحفظ

معلومات جو کہ آپ اپنے بارے میں یواین ایچ سی آر یا اس کی معاون تنظیموں کے کارکنوں کو فراہم کرتے ہیں ان کا پوری طرح سے تحفظ کیا جاتا ہے اور صرف آپ کی اجازت سے دوسرے اداروں کو یہ معلومات آپ کی مدد کے لیے فراہم کی جاتی ہیں۔ جب تک کہ آپ اجازت نہ دیں معلومات کسی اور کو فراہم نہیں کی جائیں گی۔ اس مقصد کے لیے آپ کو ایک اجازت نامہ فارم دیا جائے گا جس کو پڑھنے اور سمجھنے کے بعد اگر آپ چاہیں تو اس پر دستخط کر کے یواین ایچ سی آر کو اپنے بارے میں معلومات دینے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔