مخصوص کاروائیاں

اپنی مرضی سے اپنے ملک واپس جانے میں مدد

اپنی مرضی سے اپنے ملک واپس جانے اور ملک واپس جا کر وہاں دوبارہ زندگی شروع کرنے کے لیے امداد کا پروگرام بین الاقوامی ادارہ برائے نقل مکانی یا ائی او ایم کی ذمہ داری ہے۔ جو افراد بیرون ملک نہیں رہ سکتے یا نہیں رہنا چاہتے اس پروگرام کی مدد سے اپنے ملک واپس جا سکتے ہیں۔ یہ پروگرام سرکاری اداروں اور نقل مکانی کرنے والے افراد کی معاونت کے ساتھ مدد فراہم کرتا ہے۔

اپنی مرضی سے اپنے ملک واپس جانے کے پروگرام کے بارے میں مزید معلومات اس لنک پر کلک کر کے دیکھیے۔

خاندان کے افراد کی تلاش – ریڈ کراس اور حلال احمر

ریڈ کراس سربیا اور ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی ، دوسرے ممالک میں موجود ریڈ کراس اور حلال احمر کی تنظیمیں سربیا میں ان افراد کی مدد کرتی ہیں جو کہ اپنے خاندان والوں کو کسی دوسرے ملک میں تلاش کر رہے ہیں۔

اس بارے میں مزید معلومات کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

– سربیا میں یواین ایچ سی آر