پناہ اور تحفظ



سربیا میں پناہ کے لیے درخواست کیسے دی جا سکتی ہے

آپ سربیا میں داخل ہوتے ہی بارڈر پولیس سے پہلے رابطے پر سربیا میں پناہ کی درخواست دے سکتے ہیں۔ سربیا میں پناہ حاصل کرنے کا طریقہ کار یہ ہے:

آپ سربیا کے کسی بھی بارڈر پر، یا سربیا میں کسی بھی پولیس سٹیشن میں، یا سربیا کے بین الاقوامی ایرپورٹ پر پولیس کو کہہ سکتے ہیں کہ آپ سربیا میں پناہ کی درخواست دینا چاہتے ہیں۔

پولیس آپ کو رجسٹر کرے گی۔ اس کے لیے وہ آپ کی ذاتی معلومات مانگیں گے اور اگر آپ کی عمر ۱۶ سال سے زیادہ ہے تو آپ کے فنگر پرنٹ بھی لیں گے۔ اس کے بعد آپ کو سربین زبان میں پناہ کے طلبگار غیرملکی فرد کی رجسٹریشن کا ایک کاغذ دیا جائے گا جو کہ ثبوت ہے کہ آپ نے سربیا میں پناہ حاصل کرنے کے ارادے کا اظہار کیا ہے۔

اس کے بعد آپ کو ایک سرکاری رہائشی سینٹر میں جانے کی ہدایت دی جائے گی جہاں آپ کے لیے ۷۲ گھنٹے میں پہنچنا لازم ہے۔

اگر آپ سربیا میں ایرپورٹ پر پناہ کے لیے درخواست دیتے ہیں تو آپ مفت قانونی امداد کے لیے ادیاس سے

 پر رابطہ کر سکتے ہیں، اس کے علاوہ آپ ان کو ای میل بھی بھیج سکتے ہیں +381 (0) 69 565 7254

[email protected]

ایرپورٹ پر قانونی امداد کے لیے معلومات اور رابطے کے نمبر اور ایڈریس پوسٹرز پر موجود ہیں۔

جب آپ اس رہائشی سینٹر میں پہنچ جائیں گے جہاں کہ آپ کو جانے کی ہدایت کی گئی ہے آپ اگلا قدم لیں گے، یعنی کہ سینٹر میں پہنچنے کے بعد تین ہفتوں کے اندر پناہ کی درخواست آسایلم آفس کو بھیجیں گے۔ اس کے لیے آپ یواین سی ایج آر کے پارٹنر ادارے سے مفت قانونی مشورہ اور مدد حاصل کر سکتے ہیں۔

www.ideje.rs

آپ سربیا کے کومیساریات برائے مہاجرین یا سینٹر میں یواین ایچ سی آر کے کارکنوں سے پناہ کی درخواست جمع کرنے کے لیے اپنی زبان میں فارم طلب کر سکتے ہیں۔ یہ فارم پر کرنا ضروری ہے۔ اس فارم کے ذریعے آپ بتائیں گے کہ آپ نے اپنا ملک کس وجہ سے چھوڑا اور آپ کو واپس جانے میں کیا خطرہ ہو سکتا ہے۔ آپ سینٹر میں موجود کارکنوں سے پوچھ سکتے ہیں کہ فارم آسایلم آفس یا پناہ کے دفتر کیسے بھیج سکتے ہیں یا پھر آپ خود ڈاکخانے میں فارم کو مندرجہ ذیل پتے پر بھیج سکتے ہیں:

Ministarstvo unutrašnjih poslova, Uprava granične policije, Kancelarija za azil, Bulevar Mihajla Pupina 2, 11070 Beograd

پناہ اور ذیلی پناہ کے قانون کے تحت پناہ کے درخواست دہندہ کو آسایلم آفس کے فیصلے کے مطابق ایسے سینٹر میں بھی رکھا جا سکتا ہے جہاں نقل و حرکت پر پابندی عائد ہوتی ہے۔ اگر آپ کو عارضی طور پر اس سینٹر میں بند رکھا جائے تو آپ کو چاہیے کہ آپ پناہ کے کیس میں اپنے وکیل سے رابطے میں رہیں۔ اگر آپ نے بند سینٹر میں جانے سے پہلے پناہ کی درخواست نہیں دی تو آپ سینٹر کے اندر پولیس کے سامنے پناہ کی درخواست دینے کا ارادے کا اظہار کر سکتے ہیں۔ ایسی صورت میں ضروری ہے کہ آپ ان تنظیموں سے رابطہ کریں جو کہ مفت قانونی امداد فراہم کرتی ہیں، ان تنظیموں کے رابطوں کے نمبر اور پتے سینٹر میں دیکھے جا سکتے ہیں۔ آپ ایسی صورت میں یواین سی ایچ آر سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

پناہ کے طریقہ کار کے بارے میں مزید معلومات کے لیے اس لنک پر کلک کریں- لنک


پناہ کی درخواست جمع کرنے کے بعد کیا ہوتا ہے؟

آسایلم آفس کی جانب سے آپ کو انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا جس کے دوران آپ سے زیادہ تفصیلی طور پر پوچھا جائے گا کہ آپ نے اپنا ملک کیوں چھوڑا اور آپ واپس جانے سے کیوں خوفزدہ ہیں۔ آپ کا حق ہے کہ آپ کو مترجم فراہم کیا جائے۔ اور اگر آپ کے پاس وکیل ہے تو وہ آپ کے ساتھ موجود ہو۔

پناہ کے انٹرویو کے بارے میں مزید معلومات کے لیے اس لنک پر کلک کریں

آپ کے انٹرویو، آپ کی فراہم کردہ معلومات اور شواہد کی روشنی میں اور سربیا کے قوانین کی بنیاد پرآسایلم آفس فیصلہ کرے گا کہ آپ کو سربیا میں پناہ اور کس قسم کی پناہ دی جا سکتی ہے۔ فیصلہ کرنے میں آسایلم آفس کو تین سے چھ ماہ درکار ہوتے ہیں، اور بعض دفعہ خاص وجوہات سے اس سے زیادہ وقت بھی درکار ہو سکتا ہے۔

پناہ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔


اگر میری پناہ کی درخواست رد ہو جاتی ہے تو کیا ہو گا؟

اگر آپ کی پناہ کی درخواست رد ہو جاتی ہے تو آپ کو اپیل کا حق ہے۔ اگر آپ کے پاس پہلے سے وکیل نہیں تو آپ کو چاہیے کہ آپ وکیل کی مدد حاصل کریں۔ اس بارے میں مزید معلومات اس پتے پر دیکھیں:  www.ideje.rs


مفت قانونی امداد

یواین ایچ سی آر کا پارٹنر ادارہ ادیاس مفت قانونی مدد فراہم کرتا ہے۔

یواین سی ایچ آر کا پارٹنر ادارہ ادیاس سربیا میں پناہ کی درخواست دینے کے خواہشمند افراد کو بلامعاوضہ قانونی امداد فراہم کرتا ہے۔ ادیاس کے وکیل آپ کو آپ کے حقوق و فرائض کے بارے میں معلومات دیں گے اور پناہ کی کاروائی میں آپ کی مدد کریں گے۔ اگر آپ کی درخواست رد ہو جاتی ہے تو ادیاس کے وکیل اپیل کرنے میں آپ کی مدد کریں گے۔

مزید معلومات کے لیے اس لنک پر کلک کریں اور یہ ویب سائٹ دیکھیں:

www.ideje.rs


پناہ کے درخواست دہندہ کے حقوق

– وہ سربیا کی حدود میں تحفظ سے رہائش اور نقل و حرکت کرے

– سرکاری رہائشی سینٹر میں رہائش اور غذا

– سماجی امداد

– طبی امداد

– ابتدائی اور سیکنڑی تعلیم

– مفت معلومات اور قانونی امداد

– اپنے مذہبی عقیدے کے مطابق زندگی گزارنے کا حق

– درخواست جمع کرنے کے چھ مہینے بعد نوکری کا حق

– ذاتی شناختی کاغذات یعنی کہ پناہ کے درخواست دہندہ کے شناختی کارڈ کا اجرا

اگر آپ کے پاس اخراجات کے لیے پیسے ہیں تو آپ ذاتی رہائش کا بندوبست بھی کر سکتے ہیں۔ مگر اس کے لیے آپ کو آسایلم آفس سے اجازت کی ضرورت ہو گی۔ آپ کا وکیل آپ کو اس بارے میں مزید معلومات دے سکتا ہے۔


سرکاری رہائش

سربیا میں آسایلم اور ٹرانزٹ سینٹر سربیا کے کومیساریات برائے مہاجرین کے ماتحت ہیں۔ یہ سینٹر سربیا میں مختلف مقامات پر واقع ہیں۔