مرکز آداما

یونانی بازار کار (لیبر مارکیٹ) میں پناہ گزینوں اور پناہ (اسائلم) کے درخواستگزاروں کو ، تنظیم اقوام متحدہ کے ادارہ برائےپناہ گزین  کےتعاون سے کام کرنے والی تنظیموں Catholic Relief Services (CRS)  اور  Caritas Hellasکے زیر نگرانی کام کرنے والے ایتھنز کے مرکز برائے انضمام میں ، عملی مدد، مشاوراتی اور انضمام کے لیے تعاون ملتا ہے ۔ ملک کی بنیادی سماجی خدمات تک رسائی اور کام کی تلاش کے لیے مرکزآداما  ADAMA،  1200  سے ذائد عورتوں اور مردوں کی درخواستیں وصول کر چکا ہے ۔

پناہ گزین جو  یونان میں کہیں بھی ہوں ،  یا تو ذاتی طور پر یا بذریعہ فاصلاتی ملاقات  (ان زبانوں) انگریزی، فارسی، عربی، فرانسیسی، سورانی، کرمانجی اور یوکرینی میں  حصہ لے سکتے ہیں۔

یہ مرکز پناہ گزینوں کو اپنے تعلیمی وپیشہ ورانہ تفصیلی پرت ( CV) بنانے اور درخواستوں کے لیے ضروری دستاویزات تیار کرنے میں مدد کر کے بازار کار (لیبر مارکیٹ) میں داخل ہونے کے لیے تیار کرتا ہے۔  اس کے علاوہ (یہ مرکز) مخصوص اشتہارات، انٹرویو کی تیاری کے ساتھ ساتھ بعد از ملازمت کی مشاورت اور معاونت سے بھی منسلک ہے۔

 علاوہ ازیں پناہ گزینوں کو بطور مزد ور (ملازم)  ان کے حقوق اور ذمہ داریوں ، تنخواہ کے درجے ، کارگاہ کے اصول وضوابط اور کارگزار والدین کے  بچوں کی دیکھ بھال کےاختیارات کے بارے میں آگاہ کیا جاتا ہے ۔ والدین کی مشاورتی ملاقات میں شرکت کے دوران مرکزکی طرف سے بچوں کے محفوظ طریقے سے کھیلنے کے لیے ایک مخصوص جگہ  ہے ۔

 معاونت روزگارکے علاوہ ، مرکز کمزور لوگوں کے لیے خصوصی خدمات بھی پیش کرتا ہے، جیسے کہ بےخانہ و معذور افراد،تاکہ  بنیادی سماجی خدمات تک ان کی رسائی کو آسان بنایا جا سکے۔

 مزید معلومات کے لیے :

مرکزآداما ADAMA ، خط رابطہ:فون نمبر 6945267788

https://adamajobcenter.crs.org/