آپ مختلف این جی اوز یا اداروں سے مخصوص لائنوں کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں تاکہ دیگر شکلوں میں مدد اور سہارا حاصل کیا جا سکے۔
- اگر آپ اپنی جان لینے کے بارے میں شدید سوچ رکھتے ہیں یا کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جو ایسا کرتا ہے، تو فوری مدد کے لیے 📞 112 پر رابطہ کریں۔
- موت کے خوف، غم، پریشانی یا خودکشی کے خیالات کے لیے جذباتی اور پادری کی دیکھ بھال کے لیے، 📞09 2525 0111 (24/7 کھلا) پر ڈائل کرکے نیشنل کرائسز ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔
- اگر آپ کی عمر 18 سال سے کم ہے یا آپ کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جو 18سال سے کم عمر ہے، اور آپ کو یا اُس کو مدد یا مشورے کی ضرورت ہے، تو 📞116 111 پر ڈائل کرکے Lasten ja Nuorten Puheliun سے رابطہ کریں ( کھلنے کے اوقات: پیر تا اتوار 14 سے 20 بجے تک اور ہفتہ کو 17 سے 20 بجے تک) یا ان سے ان کی 💬 آن لائن چیٹ پر (ہر روز 17 سے 20 بجےکے درمیان ) رابطہ کریں۔ ۔
- اگر آپ کو جسمانی، ذہنی، معاشی یا جنسی تشدد کا سامنا کرنا پڑا ہے یا آپ اس کا شکار ہیں، تو 📞09 2525 0111 (24/7 کھلا) پر ڈائل کرکے نیشنل کرائسز ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔