انسانی سمگلنگ کے خطرات کے بارے میں انتباہات و آگہی

اگر آپ اسمگلنگ سے بچ گئے ہیں، یا آپ کو شبہ ہے کہ کوئی اور ایساہے، تو آپ کو ہنگامی فون پر ( 📞112  پر ڈائل کرکے) فن لینڈ کی پولیس سے رابطہ کرنا چاہیے۔ پولیس کے ساتھ ہر رابطے کو سخت اعتماد میں رکھا  جائے گا۔

بہت سے لوگ آپ کے سفر میں اور آپ کے فن لینڈ پہنچنے کے بعد آپ کی مدد کرنا چاہیں گے۔ تاہم، ہر کوئی وہ نہیں ہو  تا  جو وہ کہتے ہیں کہ وہ ہیں۔ کچھ لوگ آپ کی صورتحال سے فائدہ اٹھانا چاہتے  ہوں گے۔

مثال کے طور پر، وہ آپ سے رہائش، ٹرانسپورٹ، یا مفت کھانے کا وعدہ کر سکتے ہیں اور اس کو آپ پر جنسی عمل، کام یا دیگر خدمات کے لیے، جن سے آپ متفق نہیں ہیں، دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں ۔ یا وہ آپ کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں یا آپ کے دستاویزات یا دیگر سامان لے سکتے ہیں۔

براہ کرم "محفوظ رہنے کا طریقہ” پر UNHCR کی معلوماتی ویڈیو دیکھیں:

یہ ویڈیو یوکرینی اور روسی زبان میں بھی دستیاب ہے۔

انسانی سمگلنگ کیا ہے؟

انسانی اسمگلنگ اس وقت ہوتی ہے جب کسی شخص کو کسی دوسرے شخص کے ذاتی فائدے یا منافع کے لیے دھوکہ دیا  جاتا ہے، پھنسایا جاتا ہے یا اس کو مجبور کر کے اس کا استحصال  کیا جاتا ہے۔

یہ ایک جرم ہے اور مختلف شکلوں میں سر زد کیا جا  سکتا ہے، جیسے:

  • جنسی استحصال
  • جبری مشقت
  • گھریلو غلامی
  • غلامی یا اسی طرح کے عمل
  • صنفی بنیاد پر تشدد
  • زبردستی بھیک منگوانا یا جرم کروانا۔

ایسی علامات ہیں جن سے آپ اپنے آپ کو اور اپنے خاندان کو محفوظ رکھنے کے لیے ہو شیار رہ سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ہوشیار رہیں اگر کوئی:

  • آپ سے پاسپورٹ یا دیگر شناختی دستاویزات مانگ رہا ہو ۔ (عوامی حکام کے علاوہ، مثال کے طور پر سرحدی چیک پوائنٹس پر)؛
  • آپ کے فون، لیپ ٹاپ یا مواصلات کے دیگر ذرائع کے بارے میں پوچھ رہا ہے؛
  • آپ کو آپ کے خاندان یا دیگر افراد کے پاس سے ہٹانا چاہتا ہے جن کے ساتھ آپ سفر کر رہے ہیں۔
  • آپ کو ایک ایسی نوکری کی پیشکش کر رہا ہے جو نا قابلِ یقین حد تک بہت اچھی لگتی ہو؛
  • آپ پر کام، خدمات یا جنسی عمل کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے (بشمول ‘قرض’ ادا کرنا)؛
  • آپ کو مدد کی پیشکش کر رہا ہے – جیسے کھانا – صرف اس صورت میں جب آپ کچھ ‘خدمات’ انجام دیں۔
  • رقم کی ادائیگی کے عوض کسی دوسرے ملک میں رجسٹرڈ، نقل مکانی یا دوبارہ آباد ہونے میں آپ کی مدد کرنے کا وعدہ کر رہا ہے (معمول کی نقل و حمل کی فیس کے علاوہ)؛
  • آپ کو ملازمت پر رکھ رہا ہے لیکن آپ کو ادائیگی نہیں کر رہا ہے، یا اس کا صرف ایک حصہ ادا کر رہا ہے جس کا وعدہ کیا گیا تھا۔
  • آپ کو ملازمت پر رکھ رہا ہے، لیکن آپ کو کام کے مناسب حالات نہیں مہیّا کر رہا یا آپ کی نقل و حرکت کو محدود کر رہا ہے، مثال کے طور پر آپ کے دستاویزات لے کر یا دروازہ مقفل کر کے۔

محفوظ رہنے کے لیے آپ کیا اقدامات کر سکتے ہیں؟

  • ہوشیار رہیں اور ان لوگوں کے بارے میں اپنے وجدان کی پیروی کریں جنہیں آپ نہیں جانتے۔
  • ہمیشہ اپنے دستاویزات کو سختی سے اپنے پاس ہی رکھیں۔ اپنے فون پر ان کی کاپیاں بنا لیں اور انہیں کسی ایسے شخص کو بھیجیں جس پر آپ اعتماد کرتے ہیں۔
  • اپنے خاندان اور دوسرے لوگوں سے رابطے میں رہیں جن پر آپ اعتماد کرتے ہیں۔
  • اپنے حقوق جانیں اور یہ بھی کہ آپ کو مدد کہاں سے مل سکتی ہے۔
  • قابل اعتماد ذرائع سے قابل اعتماد معلومات حاصل کریں۔

اگر آپ رہنے کے لیے جگہ تلاش کر رہے ہیں:

  • اگر ممکن ہو تو معروف تنظیموں کے ذریعہ منظم رہائش کا استعمال کریں۔
  • ایک استقبالیہ مرکز، ہوٹل، ہاسٹل اور غیر سرکاری تنظیمیں تلاش کریں جو رہائش فراہم کرتی ہیں۔
  • اگر آن لائن سروس فراہم کنندہ استعمال کر رہے ہیں، تو یقینی بنائیں کہ ایسے میزبانوں کا انتخاب کریں جن کی درجہ بندی مثبت ہے اور صفحہ پر دیے گئے تجزیوں کو دیکھیں۔
  • اگر آپ نجی افراد کے ساتھ ر ہیں، تو پہلے اس شخص کے بارے میں پوچھنے کی کوشش کریں۔ اپنے خاندان یا جن کے ساتھ آپ پہنچے ہیں ان سے جدا کئے جانے کو قبول نہ کریں، اور اپنی دستاویزات نہ دیں۔ پوچھیں کہ کیا بدلے میں آپ سے کسی چیز کی توقع ہے اور ہمیشہ قیمت پہلے سے طے کرلیں۔

اگر آپ نقل و حمل کی تلاش کر رہے ہیں:

  • جہاں تک ممکن ہو، معروف فراہم کنندگان کے ذریعے منظم نقل و حمل کا استعمال کریں۔
  • یورپ میں بہت سی کمپنیاں اب یوکرینیوں کے لیے مفت سفر کی پیشکش کر رہی ہیں۔ اپنے اختیارات جاننے کے لیے یوکرین کے ساتھ EU یکجہتی کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
  • اپنے خاندان یا جن کے ساتھ آپ آئے ہیں ان سے جدا کئے جانے کو قبول نہ کریں، اور اپنی دستاویزات نہ دیں۔ ہمیشہ پہلے سے قیمت طے کرلیں۔

<< فن لینڈ ہوم پیج پر واپس جائیں
>> HELP ہوم پیج پر دوسرا ملک منتخب کریں