⬅️فن لینڈ کے سیاسی پناہ کے طریقہ کار کی تمام معلومات تک رسائی کے لیے حکومت کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔.
مرحلہ 1 – رجسٹریشن
آپ کے پناہ کی درخواست جمع کروانے کے بعد، فن لینڈ کی امیگریشن سروس اسے رجسٹر کرے گی۔ فن لینڈ کی امیگریشن سروس کے اندر، اسائلم یونٹ اس بات کا اندازہ لگائے گا کہ کون سا ملک آپ کی پناہ کی درخواست پر کارروائی کا ذمہ دار ہے۔ رجسٹریشن کے بعد، آپ کو رجسٹرنگ اتھارٹی سے بین الاقوامی تحفظ کے درخواست دہندہ کا سرٹیفکیٹ ملے گا۔ یہ ضروری ہے کہ آپ ان دستاویزات کو محفوظ جگہ پر رکھیں اور ان کی ایک کاپی ہمیشہ اپنے ساتھ رکھیں۔
⬅️فننش امیگریشن سروس کی ویب سائٹ پر سروس پوائنٹس کی فہرست یہاں تلاش کریں۔
اگر فن لینڈ آپ کی پناہ کی درخواست کو سنبھالنے کے لیے ذمہ دار ہے، تو فن لینڈ کی امیگریشن سروس کے اندر اسائلم یونٹ کے خصوصی افسران آپ کی پناہ کی درخواست کے تعیّن کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ فن لینڈ کی امیگریشن سروس اس طریقہ کار کو شروع کرے گی، جس میں عام طور پر 6 ماہ لگتے ہیں۔
آپ کی درخواست کے اندراج کے بعد، حتمی فیصلہ ہونے تک آپ کو پناہ کے متلاشی کی حیثیت حاصل ہوگی۔ پناہ کے متلاشی کے طور پر، آپ کو ایک رہائش کے مرکز میں رکھا جائے گا۔ غیر معمولی معاملات میں، عدالت آپ کی نظر بندی کی اجازت دے سکتی ہے۔
⬅️پناہ کے متلاشیوں کے حقوق اور ذمہ داریوں سے متعلق معلومات کے لیے یہاں کلک کریں۔
مرحلہ 2 – انٹرویو
آپ کو انفرادی انٹرویو کے دوران فن لینڈ میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کی وجوہات کی وضاحت کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ پناہ کا انٹرویو سیاسی پناہ کے طریقہ کار میں ایک بہت اہم مرحلہ ہے۔
انٹرویو کے دوران، آپ کو اپنی پناہ کی درخواست کی حمایت میں زیادہ سے زیادہ معلومات فراہم کرنے اور اپنے پناہ کے دعوے کی حمایت میں تمام دستیاب دستاویزات پیش کرنے کا موقع ملتا ہے۔ یہ ضروری ہے کہ آپ مکمّل تفصیل کے ساتھ یہ بیان کریں کہ آپ کے ساتھ کیا ہوا تھا اور اگر آپ کو اپنے اصل ملک میں واپس کر دیا جائے تو آپ کو کس چیز کا خوف ہے۔
فن لینڈ کے حکام آپ کی پناہ کی درخواست کے دوران فراہم کردہ معلومات میں سے کوئی بھی معلومات (دستاویزات، آپ کے ساتھ پناہ کے انٹرویو کے دوران ریکارڈ) آپ کے آبائی ملک یا کسی اور کے ساتھ شیئر نہیں کریں گے۔