کیا میں منفی فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتا ہوں؟

اگر آپ کی پناہ کی درخواست مسترد ہو جاتی ہے، تو آپ کو انتظامی عدالت  (ایڈمنسٹرییٹو کورٹ) میں اپیل جمع کرانے کا حق ہے۔ اس طریقہ کار کے لیے، اور اگر آپ وکیل کو ادائیگی کرنے کے متحمل نہیں ہیں، تو آپ اپنے قریبی پبلک لیگل ایڈ آفس سے یا بعض صورتوں میں، فنش ریفیوجی ایڈوائس سینٹر سے مدد طلب کرنے پر غور کر سکتے ہیں۔ نوٹ کریں کہ آپ کے سیاسی پناہ کے دعوے کو مسترد کرنے کا فیصلہ آپ کو مطّلع کرنے کے بعد آپ کو 30 دنوں کے اندر اپیل جمع کروا دینی ضروری ہے۔

ایڈمنسٹریٹو کورٹ یا تو فننش امیگریشن سروس سے آپ کے کیس میں نیا فیصلہ کرنے کا مطالبہ کر سکتی ہے یا فن لینڈ کی امیگریشن سروس کے فیصلے کی تصدیق کر سکتی ہے جس نے آپ کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ اگر انتظامی عدالت فیصلے کی توثیق کرتی ہے، تب بھی آپ سپریم ایڈمنسٹریٹو کورٹ میں فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کے حق کی درخواست کر سکتے ہیں۔

جب تک فن لینڈ کی امیگریشن سروس یا فن لینڈ کی عدالتوں کی طرف سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو جاتا، آپ پناہ کے متلاشی کی حیثیت کے ساتھ فن لینڈ میں رہنے کے حقدار ہیں۔

اگر آپ کی اپیل تمام مراحل میں ناکام رہتی ہے، تو آپ کو فن لینڈ چھوڑنا پڑے گا۔ فن لینڈ کی امیگریشن سروس امدادی رضاکارانہ واپسی اور دوبارہ انضمام کے لیے معاونت فراہم کرتی ہے۔ اگر آپ کو واپسی [email protected]   کے ذریعے یا +358 50 413 8625  پر واٹس ایپ پیغام بھیج کر اپنے وطن واپس جانے کے لیے مدد کی ضرورت ہو تو آپ ان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

فن لینڈ میں سیاسی پناہ کے طریقہ کار کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، براہ کرم فننش، انگریزی اور سویڈش میں معلومات کے ساتھ فینیش امیگریشن سروس کی ویب سائٹ دیکھیں۔


< فن لینڈ میں پناہ کی درخواست دینے کے طریقہ پر واپس جائیں

<< فن لینڈ ہوم پیج پر واپس جائیں
>> HELP ہوم پیج پر دوسرا ملک منتخب کریں