خوش آمدید

UNHCR فن لینڈ - پناہ گزینوں اور پناہ کے متلاشیوں کے لیے مدد

UNHCR، UN Refugee Agency کی طرف سے چلائی جانے والی ‘HELP’ ویب سائٹ میں خوش آمدید۔ یہاں، پناہ گزین، پناہ کے متلاشی اور بے وطن افراد، نیز ان کے خاندان کے افراد اور ان کی مدد کرنے والے افراد، فن لینڈ میں پناہ کے طریقہ کار اور دستیاب خدمات کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

اس ویب سائٹ پر، آپ کو  درجِ ذیل معلومات مل جائیں گی:

⬅️فن لینڈ میں تحفظ کی تلاش میں یوکرین سے فرار ہونے والے لوگوں کے لیے معلومات
⬅️
انسانی اسمگلنگ کے خطرات کے بارے میں انتباہات و آگہی
⬅️
فن لینڈ میں سیاسی پناہ کی درخواست کیسے دیں۔
⬅️
خاندان کے دوبارہ اتحاد کے لیے درخواست کیسے دیں۔
⬅️
فن لینڈ میں کہاں سے مدد حاصل کریں۔
⬅️
فن لینڈ میں UNHCR کے بارے میں معلومات
⬅️
بد سلو کی کی اطلاع کیسے دی جائے؟

کیا آپ فن لینڈ سے باہر ہیں؟ کیا آپ بیرون ملک رشتہ داروں کے لیے مدد طلب کر رہے ہیں؟ براہ کرم وہ ملک منتخب کریں جس کے بارے میں آپ UNHCR کے HELP ہوم پیج پر معلومات میں دلچسپی رکھتے ہیں یا اپنے قریب ترین UNHCR  کے ملک کے دفتر سے رابطہ کریں۔

اگر آپ یوکرین سے فرار ہو رہے ہیں اور پولینڈ، ہنگری، اٹلی، سلوواکیہ، رومانیہ، یا بلغاریہ میں ہیں، تو براہ کرم ڈیجیٹل بلیو ڈاٹ پر حقوق اور خدمات کے بارے میں، اور مدد کہاں سے حاصل کی جائے کے بارے میں معلومات حاصل کریں ۔ یہ سائٹ یوکرینی اور روسی زبان میں بھی دستیاب ہے۔